دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری

تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلی جائے گی۔

سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز سولہ، اٹھارہ اور اکیس اگست کو کھیلے جائیں گے

،اس سے قبل یہ سیریز جولائی دوہزار بیس میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی

تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں

دونوں ٹیمیں ون ڈے کرکٹ میں آخری مرتبہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار تین میں مدمقابل آئی تھیں

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان نے اپنے بارہ میں سے چھ میچز جیت رکھے ہیں جبکہ

نیدرلینڈز کی ٹیم دس میں سے صرف دو میچز ہی جیت سکی ہے۔

About The Author