نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: ویسٹ مینجمنٹ شہریوں کو صفائی کا بہتر ماحول دینے میں ناکام

گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی نااہلی کو کوستے دیکھائی دیتے ہیں ۔

لاہور میں کوڑے کے ڈھیر، فضا میں تعفن پھیلنے لگا لاہور ویسٹ مینجمنٹ شہریوں کو صفائی کا بہتر ماحول دینے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی نااہلی کو کوستے دیکھائی دیتے ہیں ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کی گلیوں اور سڑکوں پر جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ،تعفن اور بدبو کے سبب شہریوں کا سڑکوں سے گزرنا محال ہو گیا ہے۔

لاہورکے اہم علاقے مسلم ٹاؤن ۔شادمان ۔قرطبہ چوک سمیت دیگر علاقے کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گئے.

شہر سے کچرے کا کچھ حصہ ہی اٹھایا جارہا ہے

اور کئی علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر لگنے سے شہری مشکلات سے دو چار ہے۔
(کوڑا پڑا رہتا ہے ،، کوئی اٹھانے نہیں آ رہا)

علاقہ مکینوں کا کہنا ہےانتظامیہ کو زبانی دعووں کو چھوڑ کر عملی کام کی طرف توجہ دینی چاہیے
(کوڑا کرکٹ کی صفائی کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے)

شہریوں کے مطابق حکومت نے لاہور کو زیرو ویسٹ کرنے کی کئی بار مہم چلائی

مگر بدانتظامی کے باعث بشتر علاقوں میں صفائی ستھرائی کا تسلسل نہ رکھ سکی۔

About The Author