مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی،گداگروں کی تعداد میں بھی اضافہ

صدائیں لگاتے دعائیں دیتے تو کہیں تقاضہ پوا نہ ہونے پر بددعائیں دیتے

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی، لاہور میں گداگروں کی تعداد بھی بڑھنے لگی۔

شہری کہتے ہیں گدا گر اچانک سے گاڑی کے آگے آجاتے ہیں

جس کے باعث ٹریفک جام اور ناخوشگوار واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے

صدائیں لگاتے دعائیں دیتے تو کہیں تقاضہ پوا نہ ہونے پر بددعائیں دیتے، یہ گداگر لاہور کے

کسی ایک مقام پر نہیں، بلکہ ہر چوک چوراہے پر موجود ہیں، رمضان المبارک میں انکی تعداد میں واضح اضافہ ہو جاتا ہے

جوں ہی ٹریفک اشارے پر گاڑیاں رکتی ہیں،، مرد، خواتین اور بھکاری بچے ان کی جانب لپک پڑتے ہیں

جن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو جاتی ہے
شہر میں ہر جگہ بھکاری موجود ہیں۔۔انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتا

شہری کہتے ہیں متعلقہ ادارے اور حکام، پیشہ ور گداگروں کیخلاف فوری اقدامات کریں تاکہ عوام کو بازاروں یا شاہراہوں پر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑَا۔

%d bloggers like this: