رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی، لاہور میں گداگروں کی تعداد بھی بڑھنے لگی۔
شہری کہتے ہیں گدا گر اچانک سے گاڑی کے آگے آجاتے ہیں
جس کے باعث ٹریفک جام اور ناخوشگوار واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے
صدائیں لگاتے دعائیں دیتے تو کہیں تقاضہ پوا نہ ہونے پر بددعائیں دیتے، یہ گداگر لاہور کے
کسی ایک مقام پر نہیں، بلکہ ہر چوک چوراہے پر موجود ہیں، رمضان المبارک میں انکی تعداد میں واضح اضافہ ہو جاتا ہے
جوں ہی ٹریفک اشارے پر گاڑیاں رکتی ہیں،، مرد، خواتین اور بھکاری بچے ان کی جانب لپک پڑتے ہیں
جن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو جاتی ہے
شہر میں ہر جگہ بھکاری موجود ہیں۔۔انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتا
شہری کہتے ہیں متعلقہ ادارے اور حکام، پیشہ ور گداگروں کیخلاف فوری اقدامات کریں تاکہ عوام کو بازاروں یا شاہراہوں پر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑَا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،