وفاق کے بعد پنجاب میں سیاسی گہما گہمی عروج پر۔ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد
اپوزیشن اتحاد حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب منتخب کروانے کیلئے سرگرم ہو گئی۔
اپوزیشن اتحاد کی جانب سے دو سو سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ لیگی رہنما عظمٰی بخاری کے مطابق
پی ٹی آئی کے مزید ارکان بھی انکے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کے ایم پی ایز سوئس ہوٹل میں مقیم ہے۔
لیگی رہنما کے مطابق اراکین اسمبلی کو وزیراعلی پنجاب کیلئے ہونیوالی ووٹنگ تک اکٹھےہوٹل میں ہی رکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اراکین کے رابطوں کو محدود رکھنے کے لئے غیر متعلقہ افراد سے ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اراکین صوبائی اسمبلی کو موبائل میں غیر محفوظ نمبر سے آنے والی کال بھی نہ اٹنیڈ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،