دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حمزہ شہباز ایک سو ننانوے ووٹ لے کر پنجاب کے علامتی وزیراعلیٰ منتخب

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں علامتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا

پنجاب اسمبلی کو خاردار تاروں سے سیل کرنے کے بعد متحدہ اپوزیشن کے علامقتی اسمبلی اجلاس میں حمزہ شہباز ایک سو ننانوے ووٹ لے کر پنجاب کے علامتی وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں علامتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا

مریم نواز اور دیگر ارکان بس میں سوار ہوکر ہوٹل پہنچے،،جہاں پر حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کی قرارداد اکثریت سے منظور کرلی گئی

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ مقامی ہوٹل پہنچیں

اجلاس میں حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ ایک سو نانوے ووٹ ملے جبکہ پینل آف چئیرمن کا ایک ووٹ پلس ہوا، مخالفت میں کوئی بھی ووٹ نہیں پڑا،

اجلاس کی صدارت چیئرمین پینل کی رکن شازیہ عابد نے کی، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی تمام خواتین ارکان نے بھی شرکت کی،،،اجلاس میں مریم نواز شریف جذباتی ہوگئیں اور حمزہ شہباز کو ان کی نشست پر جا کرگلے

لگا کر مبارک باد دی،،،مقامی ہوٹل میں ن لیگ،علیم خان گروپ، ترین گروپ اور ہم خیال گروپ کے اراکین بھی پہنچے تھے،،

اجلاس میں کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ایوان نے انہیں منتخب کر کے

عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا، ریاست مدینہ کے دعویدار ملک کو کس طرف لے جا رہے ہیں،

جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ترین گروپ اور علیم خان گروپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں،

وفاق ، پنجاب میں جو تماشہ لگایا ہوا ہے وہ آئین کے خلاف کھلواڑ ہے۔

About The Author