مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے رمضان بازاروں کی انسپکشن شروع کردی ہے۔

انہوں نے ماڈل بازار اور آرٹس کونسل رمضان بازار کا معائنہ کیا،

اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور سکیورٹی معاملات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

اوزان کے آلات،اشیائے خوردونوش کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،رمضان بازاروں میں ناقص اشیاء کی شکایت پر سخت ایکشن لوں گا،

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین اشیاء کی فراہمی پر توانائیاں مرکوز کی جائیں،چھوٹے،بڑے اور برائلر گوشت کے اعلی معیار کو برقرار رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے خریداری میں استعمال ہونے والے اوزان کے آلات کی بھی چیکنگ کی۔

حمزہ سالک نے کہا کہ وزن میں ہیرا پھیری کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے،

اس ماہ میں اشیاء کی قیمتیں کم رکھی جائیں،اوپن مارکیٹ کے تاجر بھی منافع کی شرح کم رکھیں اور شہریوں کو ریلیف دیں،رمضان بازاروں کے علاوہ اوپن مارکیٹوں میں بھی پرائس چیکنگ کوموثر بنایا گیا ہے

،ناجائز منافع خوروں کو قانون کے شکنجے میں لایاجائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ خریداری کیلئے آئے شہریوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے

اشیاء کی سپلائی کو بھی بڑھایا جائے اور عوامی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان کے رمضان بازاروں میں شہریوں کوحکومت پنجاب
کی طرف سے رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے

جب کہ شہری بھی قائم کئے گئے رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے جوق در جوق آرہے ہیں،

حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان بازاروں کے علاؤہ فیئر پرائس شاپس پربھی کم قیمتوں پر روزمرہ استعمال کی اشیاء دستیاب ہیں

،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر رمضان بازاروں کی انسپکشن کا عمل بھی جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع کے تمام افسران رمضان بازاروں میں شہریوں کو

رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن نے ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں لگائے گئے

رمضان بازار کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے سٹاک کو چیک کیا،اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید نے بھی کوٹ چھٹہ میں قائم

رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں کے رش کے پیش نظر اشیاء کی سپلائی بہتر بنانے بارے احکامات بھی دئیے

،اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کے احکامات کی روشنی میں رمضان بازاروں میں تمام آئٹمز وافر مقدار میں موجود ہیں،

شہریوں کی بڑی تعداد رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آرہی ہے،ان کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی سپلائی بھی بڑھائی جارہی ہے

، انتظامیہ بھی معیاری اشیاء کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خریداری کیلئے آئے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے حوالے سے ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نامور خطاط پیر امتیاز حیدر کے اردو ترجمے کے ساتھ دنیا کے

سب سے بڑے رنگین قرآن پاک کی نمائش منگل 5،اپریل کو 11 بجے دن ڈی جی خان آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری میں ہوگی۔یہ نمائش دو روز تک جاری ر ہے گی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے،ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق

احترام رمضان آرڈیننس پر ضلع بھر میں عمل درآمد کرانے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق
ماہ رمضان المبارک میں ہوٹل کھولنے کی منظوری دینے کا اختیار کسی بھی

محکمہ یا افسر کے پاس نہیں ہے،اس ضمن میں موصول ہونے والی درخواستوں کو داخل دفتر کردیا جائے گا

جب کہ ضلع بھر میں احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عمل کرایا جائے گا،دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ نے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر

تین دکانوں اور ایک ٹی سٹال مالکان کو مجموعی طور پر آٹھ ہزار روپے جرمانہ کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ

احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلہ کے مطابق میٹرک و انٹر
3
میڈیٹ تعلیمی سال 2020ء اور بعد کے طلباؤطالبات جو امتحان پاس کر چکے ہیں اور مارکس امپروو کا امتحان بھی دے چکے ہیں

اگر ان کے مارکس ابھی بھی پچاس فیصد سے کم ہیں اور گریڈ سی، ڈی یا مارکس امپروو کرنے میں ناکام رہے ہیں

تو ان کو چار چانس دیئے گئے ہیں. ایسے امیدوار تین سال کے اندر مروجہ سلیبس و مقررہ شیڈول کیمطابق

مضمون، پارٹ وائز پارٹ فسٹ، سیکنڈ یا دونوں پارٹس کا کمبائنڈ امتحان دے کر مارکس امپروو کر سکتے ہیں.

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کے مراسلہ کے مطابق اضافی چانس لینے کے صورت میں اگر پچاس فیصد یا گریڈ سی سے نمبربہتر ہو گئے ہیں

تو مزید چانس کی سہولت ختم تصور ہو گی اور ایسے امیدوار ان کی اسناد پر حاصل کردہ مواقع بھی واضح درج کیے جائیں گے.

ڈپٹی کنٹرولر نے کہا ہے کہ ایسے امیدوار جن کو میٹرک و ا نٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کیے ہوئے دو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے

وہ سٹامپ پیپر پر اس امر کا حلف دیں گے کہ انہوں نے مزید تعلیم، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس یا مساوی ڈگری حاصل نہیں کی.

داخلہ کے خواہشمند امیدوار بورڈ کی ویب سائیٹ پر یکم سے پندرہ اپریل تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم آن لائن کرکے قریبی سرکاری یا بورڈ سے

الحاق شدہ تعلیمی ادارے کے سربراہ سے تصدیق شدہ داخلہ فارم اور فیس حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں.

مزید معلومات بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk سے حاصل کی جاسکتی ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہوئی

غازی یونیورسٹی کا بہت جلدپاکستان کی ترقی یافتہ جامعات میں شمار ہوگاانہوں نے یہ بات یونیورسٹی سنڈیکیٹ

کے آ ٹھویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی،

چیئر پرسن بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کشور ناہید رانا، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام صغیرشاہد، نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ عارف نیازی،

نمائندہ لاء ڈیپارٹمنٹ شاہد امتیاز، پروفیسرڈاکٹر عبدالقادر بزدار اورمسز شاہدہ آفتاب اور رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے شرکت کی اجلاس میں

سنڈیکیٹ کی سابقہ میٹنگ کی کاروائی کو منظور کیا گیا۔ یونیورسٹی کے نیو کیمپس پر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے یونیورسٹی کے پاکستان ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک کے

ساتھ معاہدہ کی منظوری دی گئی اور دیگر جامعات اور قومی اداروں کے ساتھ باہمی اشتراک کے معاہدہ جات بھی منظور کیے گئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

رحیم یارخان 4اپریل

رمضان المبارک میں جعلسازوں کی ایک اور کوشش ناکام

شہباز پور روڈ وہی شاہ محمد رحیم یارخان میں معروف برانڈ کا جوس بنانے والا جعلی پروڈکشن یونٹ پکڑاگیا

7ہزارلٹرجوس،40کلومصنوعی مٹھاس تلف، 2لاکھ روپےکا بھاری جرمانہ عائد

ڈائریکٹرآپریشنزساوتھ پنجاب کی زیرنگرانی جعلی لیبلنگ کرنیوالے خفیہ یونٹ پر کارروائی کی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

ممنوعہ کیمیکلز اور مصنوعی فلیورزسے تیار کردہ محلول کواصل برانڈز کی لیبلنگ کی جارہی تھی۔شعیب خان جدون

پروڈکشن یونٹ میں معروف برانڈز کے ہمشکل جعلی جوسز تیار کیے جارہے تھے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

غیر معیاری سٹوریج،حشرات کی موجودگی،گندہ اور بدبودار ماحول بھی پایا گیا۔شعیب خان جدون

اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

عوام سے گزارش ہے کہ گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔شعیب خان جدون

رمضان سے قبل جعلی مشروبات بنانیوالے صحت دشمن عناصرکی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈی جی فوڈاتھارٹی

رحیم یارخان 4اپریل

رمضان المبارک میں جعلسازوں کی ایک اور کوشش ناکام بنادی گئی۔

شہباز پور روڈ وہی شاہ محمد رحیم یارخان میں معروف برانڈ کا جوس بنانے والا

جعلی پروڈکشن یونٹ پکڑاگیا۔7ہزارلٹرجوس،40کلومصنوعی مٹھاس تلف، 2لاکھ روپےکا بھاری جرمانہ عائدکردیاگیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

رمضان المبارک میں جعلسازوں کی ایک اور کوشش ناکام بنادی گئی۔

شہباز پور روڈ وہی شاہ محمد رحیم یارخان میں معروف برانڈ کا جوس بنانے والا جعلی پروڈکشن یونٹ پکڑاگیا۔7ہزارلٹرجوس،40کلومصنوعی مٹھاس تلف، 2لاکھ روپے

کا بھاری جرمانہ عائدکردیاگیا۔

اس بارےمیں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی کپٹین (ر) شعیب خان جدون کاکہناتھاکہ ڈائریکٹرآپریشنزساوتھ پنجاب کی زیرنگرانی جعلی لیبلنگ کرنیوالے

خفیہ یونٹ پر کارروائی کی گئی۔ممنوعہ کیمیکلز اور مصنوعی فلیورزسے تیار کردہ محلول کواصل برانڈز کی لیبلنگ کی جارہی تھی۔پروڈکشن یونٹ میں معروف برانڈز کے

ہمشکل جعلی جوسز تیار کیے جارہے تھے۔غیر معیاری سٹوریج،حشرات کی موجودگی،گندہ اور بدبودار ماحول بھی پایا گیا

۔اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔عوام سے گزارش ہے کہ

گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔

رمضان سے قبل جعلی مشروبات بنانیوالے صحت دشمن عناصرکی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہوئی غازی یونیورسٹی کا بہت جلدپاکستان کی ترقی یافتہ جامعات میں شمار ہوگا، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز)
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے

آٹھویں سنڈیکیٹ اجلاس کا کامیاب انعقاد۔
گذشتہ ہفتہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ خان میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) کی زیر صدارت غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی کی

سینڈیکیٹ کا آٹھواں اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ کے طور پر وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، چیئر پرسن بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر

کشور ناہید رانا صاحبہ، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مسٹر غلام صغیرشاہد، نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ مسٹرعارف نیازی، نمائندہ لاء ڈیپارٹمنٹ مسٹر شاہد امتیاز ، پروفیسرڈاکٹر عبدالقادر بزدار اورمسز شاہدہ آفتاب شریک ہوئے۔

جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹراریونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے سر انجام دیئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی(تمغہ امتیاز) نے اجلاس کے آغاز میں تمام ممبران کاتشریف آوری پر شکریہ ادا کیا

۔اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے پہلے تمام حاضرین کو گذشتہ ساڑھے تین سال کے دوران یونیورسٹی میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں، ترقیاتی منصوبہ جات اور تدریسی و انتظامی امور میں بہتری اور وائس چانسلر صاحب کے دور میں ہونے والی

کامیابیوں کے بار ے ایک مختصر لیکن جامع ویڈیو دکھائی۔ علاوہ ازیں، یونیورسٹی کو در پیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔

ہاؤس نے قلیل مدت میں یونیورسٹی کے ہر شعبے میں جامع منصوبہ بندی کے تحت ہونے والی بہتری کو سراہتے ہوئے غازی یونیورسٹی کی ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
اس اجلاس میں سنڈیکیٹ کی سابقہ میٹنگ کی کاروائی کو منظور کیا گیا۔

علاوہ ازیں رجسٹرار کنٹرولر و خازن کی پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے گذشتہ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگز کے فیصلے کی توثیق بھی کی گئی۔پانچویں اکیڈمک کونسل کی میٹنگ کے دوران کیئے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

یونیورسٹی میں ڈین ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے قوانین پیش کیئے گئے۔ یونیورسٹی کے نیو کیمپس پر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے یونیورسٹی کے پاکستان ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک کے ساتھ معاہدہ کی منظوری دی گئی۔

غازی یونیورسٹی کا ملک کی دیگر جامعات اور قومی اداروں کے ساتھ باہمی اشتراک کے معاہدہ جات بھی منظور کیئے گئے

جن میں ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور، فارم ڈائنامکس ماڈرن ایگریکلچر فارم، پرواز شاہین پروگرام، بارانی زرعی فارم، پاکستان آئل سیڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،

ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، کوہسار یونیورسٹی مری، جی سی ویمن یونیورسٹی بہاولپور شامل ہیں۔

آخر میں ہاؤس نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) کی قائدانہ صلاحیتوں، پروفیشنل کمانڈ اور ویژن کی تعریف کی

اور اپنے تمام تر تعاون کا یقین دلایا۔ تمام ممبران نے وائس چانسلر صاحب کے علاقے کے لیے تعلیمی خدمات کے جذبے کو سراہا۔

انہوں کہا کہ وائس چانسلر صاحب نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یونیورسٹی کو انتہائی کم مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان جیسے پسماندہ علاقے میں غازی یونیورسٹی کو پاکستان کی باقی یونیورسیٹیوں کے ساتھ ایک ممتاز مقام دلانے کا سہرہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی کو ہی جاتا ہے۔

امید ہے غازی یونیورسٹی اب بہت جلد پاکستان کی جامعات میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لے گی۔

آخر میں سنڈیکیٹ ممبران نے پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) کی اس یونیورسٹی کو قلیل مدت میں ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کے سلسلے

میں ان کی انتھک محنتوں کو سراہا اور غازی یونیورسٹی کا ترقی کی طرف گامزن ہونا اس علاقے کے لیے خوش آئیند قرار دیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کے ہمراہ رمضان بازار کا وزٹ کیا ، دوران وزٹ سیکیورٹی انتظامات, مختلف اسٹالز پر اشیا ٕ کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کے ہمراہ رمضان بازار کا وزٹ کیا دوران وزٹ رمضان بازار میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوۓ

اشیاء کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا اور خریداری کے لۓ آنے والی عوام الناس سے رمضان بازار میں ملنے والی اشیإ کے متعلق دریافت کیا کہ

آیا کسی کو کوٸی شکایت تو نہ ہے۔ اس دوران انہوں نے رمضان بازار میں لگائے گئے مختلف اسٹالز چیک کیے اور معیاری اشیاء کی سستے داموں عوام کو

فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی دوران وزٹ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات ملازمان کو کہا کہ رمضان بازار میں خریداری کے لۓ آنے والی عوام الناس کے

ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوۓ اپنے اپنے فراٸض منصبی بھر پور طریقے سے ادا کریں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

%d bloggers like this: