دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماہ صیام سے قبل،، مہنگائی کے وار تیز ہو گئے

لاہور میں سبزی عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئی۔ قیمتوں میں اضافے پر شہری سراپا احتجاج ہیں

ماہ صیام سے قبل،، مہنگائی کے وار تیز ہو گئے،، لاہور میں سبزی عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئی۔

قیمتوں میں اضافے پر شہری سراپا احتجاج ہیں،، ٹماٹر ایک سو دس روپے تک مہنگا ہو گیا

رمضان المبارک کی آمد سے پہلے سبز مصالحہ جات اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، اسی سے نوے روپے میں فروخت ہونے والا ٹماٹر دو سو روپے فی کلو تک جا پہنچا

پندرہ سے زائد سبزیاں سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس فروخت کی جا رہی ہیں،، ادرک دو سو اسی روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ

سرکاری ریٹ ایک سو ساٹھ روپے ہے، دیسی لہسن ایک سو نوے کی بجائے دو سو چالیس مٹر,, بیگن ساٹھ کی بجائے ایک سو بیس,,, مرچ، آلو اور پیاز بھی مہنگے فروخت کئے جا رہے ہیں

ہر سال یہی صورت حال ہوتی ہے۔۔چیزین مہنگی ہو چکی ہیں۔۔۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ منڈیوں میں ریٹ کنٹرول کرے
انتظامیہ کو چاہیے کہ منڈی مین پہلے عملدرآمد کروایا جائے۔۔۔

شہری کہتے ہیں انتظامیہ گراں فروشوں کیخلاف سخت ایکشن لیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے

About The Author