مئی 31, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ مافیا کے خاتمہ تک پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پرگامزن

100لٹرملاوٹی دودھ،15کلوایکسپائرڈمصالحہ جات،15لٹرناقابل استعمال کوکنگ آئل تلف۔۔۔

ریسٹورنٹ،ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت186فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ40ہزارروپے کے جرمانے عائد،160شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 28مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور

اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ملک کولیکشن سنٹرز، ہوٹل،بیکری شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء پائے جانےپر34ہزارروپےکاجرمانہ عائد کردیاگیا

اورساتھ ہی 15لٹرناقابل استعمال کوکنگ آئل کو موقع پر ہی تلف کردیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتےہوئے غیرمعیاری اورمضرصحت اشیاء فروخت کرنےپر

مصالحہ جات شاپ اور سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ کو 22ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیااورساتھ ہی 15کلو ایکسپائرڈمصالحہ جات کو موقع پر ہی تلف کردیا۔اسی طرح سے بہاولنگر میں ملک شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے

ملاوٹی دودھ پائے جانےپر5ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیااورساتھ ہی30لٹرملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔اسی طرح ڈی جی خان میں کارروائی کرتےہوئے بیکری،

سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر17ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کے دوران کریانہ سٹور،

ملک کولیکشن سنٹراورہوٹلزمیں انتہائی ناقص اور غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر29ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے گئے۔اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے

کریانہ سٹور،بیکری،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ،اور ہوٹل کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر26ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیاگیا۔

اسی طرح راجن پور میں بیکری یونٹ،ہوٹل اورکریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے7ہزارروپے کا جرمانہ کردیاگیااور70لٹرملاوٹی دودھ کو تلف کردیاگیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔

ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن جاری ، رواں ماہ میں656 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے گئے ہیں

جبکہ مزید کاروائیاں جاری ہیں یہ بات ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے خصوصی گفتگو کے دوران بتائی انہوں نے بتایا کہ

ناجائز اسلحہ ، منشیات اور جواءکے خلاف بھی بھرپور کاروائی عمل میں لائی گئی ہیں

ضلع ڈیرہ غازیخان سے جرائم کا خاتمہ اور لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹھوس کاروائی کرنے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے

اس سلسلہ میں ضلع بھر کے سرکل آفیسران اور SHOsکو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسران کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل پولیس آفیسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے مزید بتایا کہ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ ضلع بھر کے داخلی اور خارج مقامات اوردریائی پوسٹوں پر پولیس ملازمان، حیدر سکواڈ اور ڈولفن فورس کے جوانوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے

تاکہ امن و امان کی صورتحال قائم رہے اور جرائم پیشہ عناصر مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے بنک منیجران بنک میں حفاظتی انتظامات موثر بناتے ہوئے CCTVکیمرے نصب کریں

اور سیکورٹی گارڈز کو الرٹ رکھیں اور ان سے اضافی ڈیوٹی ہر گز نہ لیں ۔ ڈی پی او نے کہا کہ مزارات ، مساجد ، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں پر حفاظتی انتظامات موثر بنانے کیلئے ضلع بھر کے SHOsکو سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں

تاکہ کوئی نا خوشگوار وقوعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں

مشکوک ، شر پسند عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دیں ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سخی سرور روڈ پر زائرین کی بس کو حادثہ اور زخمیوں کی آمد کی اطلاع پر

ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے۔زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو سرکاری خرچ پر تمام علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے ریسکیو 1122 کی تاخیر سے پہنچنے کی اطلاع کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں سے وضاحت طلب کرلی۔کمشنر نے داخل زخمیوں کو ہسپتال میں سرکاری خرچ پر علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے ایم ایس سے کہا کہ تمام زخمیوں کو ہرممکن علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے زخمی اور لواحقین سے کہا کہ وہ آپ کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ہرممکن علاج معالجہ کی ہدایات جاری کی ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن نے بتایا کہ جاں بحق دو افراد اور سات زخمیوں کا تعلق فیصل آباد سےہے

ہسپتال میں ایک ڈیڈ باڈی لائی گئئ اور دوسرا ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوا۔ٹیچنگ ہسپتال میں داخل آٹھ میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو زخمی اور لواحقین نے بتایا کہ

ریسکیو 1122 آدھا گھنٹہ بعد جائے حادثہ پر پہنچی۔تاہم ٹیچنگ ہسپتال میں پہنچنے ہی علاج معالجہ شروع کردیا گیا۔

گرڈ سٹیشن کے نزدیک ٹائر تبدیلی کے وقت کھڑی بس کو ٹرک نے صبح تین بجے ٹکر مار دی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 29 مارچ سے رمضان بازار شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چاروں اضلاع میں30 رمضان بازار لگیں گے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےچاروں اضلاع میں افطار دسترخوان کی بھی ہدایات جاری کردیں۔اجلاس میں ریونیو،پرائس کنٹرول،لمپی سکن ڈیزیز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرز حمزہ سالک،سید موسی رضا،شہباز حسین اور عدنان محمود،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اےسی ار محمد صفات اللہ اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ

رمضان بازار معیاری ہونے چاہئے،کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔تاجر تنظیموں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے رمضان بازاروں میں معیاری اشیا خوردونوش سستے داموں فراہم ہونے چائیے۔

مارکیٹوں میں بھی پرائس کنٹرول کی جائیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں پانچ لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی

جس کےلئے 44 گندم خریداری مراکز قائم ہوں گے۔کمشنر نے کہا کہ سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنائی جائے۔

جمعبندیوں کی بروقت تکمیل کےلئے اقدامات کئے جائیں۔دیہی مرکز مال کو ہر لحاظ سے فنکشنل رکھا جائے۔

زیر التوا انکوائری اور پنشن کیسز بروقت نمٹائے جائیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اور دیگر افسران شریک تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور پراونشل ٹی بی کنٹرول کے اشتراک سے غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں عالمی یوم کے حوالےسے ٹی بی سے متعلق آگاہی کےلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جس میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

رپورٹ کے مطابق ٹی بی کے مریضوں کے حوالے سے پاکستان کا 30 ممالک میں پانچواں نمبر ہےپاکستان کے 60 فیصد ٹی بی کے مریض پنجاب میں ہیں۔

حکومت اور مخیر حضرات کے ساتھ ملکر ڈی جی خان علاج گاہ بنائیں گے۔سسکتی انسانیت کے دکھ کا مداوا کیا جائے۔

پروجیکٹ منیجر نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف،قائمقام پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر مختیار،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور دیگر نے کہا کہ

ٹی بی ریزسٹس ایڈوانس فارم تیزی سے پھیلنے لگی ہےڈیرہ غازی خان میں ٹی بی ریزسٹنس بیماری کے علاج کی سہولت نہیں ہے۔

مریضوں کو ملتان اور بہاولپور جانا پڑتا ہے۔مسلسل دو ہفتہ کھانسی والے کو ٹی بی کا مریض سمجھا جائے۔

ضروری ٹیسٹ اور بروقت علاج کرایا جائے۔شاہد محمود،ہدایت اللہ سمیت مرد اور خواتین ڈاکٹرز،ہیلتھ افسران،طلباء وطالبات موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پل ڈاٹ چوک کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل

،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ چوک اور مانومنٹ کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے مانومنٹ کے گرد حفاظتی جنگلہ کی جلد تنصیب کے احکامات جاری کئے اور مانومنٹ کے پلیٹ فارم پر ماربل کی تنصیب کےلئے چار روز کا وقت دیا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان میں سات چوک کو ڈویلپ کررہے ہیں۔پل ڈاٹ چوک سب سے خوبصورت ہوگا۔

پل ڈاٹ چوک پر مزید جاذب نظر لائٹس بھی نصب ہوں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

فیکلٹی آف ایگریکلچر غازی یونیورسٹی علاقائی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ، وائس چانسلر
غازی یونیورسٹی نیو کیمپس میں آٹھ سال بعد تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کلاسز یونیورسٹی کے نیو کیمپس پر ہوں گی۔

غازی یونیورسٹی ، ڈیرہ غآزی خان کا سٹی کیمپس جہاں کچھ سال پہلے ایگریکلچر کی کلاسز

ہوتی تھیں، دہشت گردی کے کسی واقعہ کے نتیجہ کے طور پرحفاظتی انتظامات کی کمی کے

باعث فیکلٹی آف ایگریکلچر کی تمام کلاسز سٹی کیمپس میں منتقل کر دی گئی تھیں۔ موجودہ

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کی زیر سربراہی تین سال کی قلیل

مدت میں نو سو ایکڑ کی چاردیواری کے تعمیر کے علاوہ سیکورٹی چیک پوسٹس اور مین

گیٹس معرض وجود میں آچکے ہیں۔ علاوہ ازیں نیو کیمپس میں مزید تدریسی، انتظامی، رہائشی

بلاکس کی تعمیر اور سہولیات میں اضافہ زور شور سے جاری ہیں۔ سیکورٹی کے معاملات پر

گرفت پانے اور سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے بعد فیکلٹی آف ایگریکلچر کے نئے

سمسٹر کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز نیو کیمپس میں کر دیا گیا ہے، کلاسز کے پہلے روز ایک

شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، وائس چانسلر صاحب دیگر اساتذہ، طلباء و سٹاف کے ہمراہ

بس میں بیٹھ کر نیو کیمپس تک گئے، جہاں رنگ برنگ جھنڈیوں اور خوبصورت بینرز سے

کیمپس کو سجایا گیا تھا، ڈھول کی تھاپ پر روائتی رقص سے استقبال کیا گیا، فیکلٹی آف

ایگریکلچر کی نیو کیمپس پرکلاسز کے آغاز کا یادگاری فیتہ کاٹا گیا۔ اس موقع پر رنگ برنگ

غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے، جس کے بعد تمام حاضرین کو سیمینار ہال میں لے جایا گیا،

تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے پروگرام کا آغاز کیا گیا، نظامت کے فرائض ڈاکٹر

راشدہ قاضی صاحبہ نے ادا کیئے، اس تقریب میں ڈاکٹر نثار حسین کوآرڈینیٹر ڈین آفس آف

ایگریکلچر نے تمام حاضرین کو اس کیمپس کی ہسٹری بارے آگاہی دی کہ کس طرح بائیس

سال قبل ڈیرہ غازی خان میں زرعی کالج کا آغاز ہوا اور آٹھ سال قبل اسے غازی یونیورسٹی

کی شکل دے دی گئی ، پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر نے تمام طلباء کو بتایا کہ بائیس سال قبل یہ

ریگستان تھا، اس میں وقت کے ساتھ ساتھ عمارات بنائی گئیں، سبزہ اگانے کی کوشش کی گئی،

آہستہ آہستہ بجلی، پانی، سایہ و دیگر سہولیات کو یقینی بنایا گیا۔ رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر

محمدطفیل غازی [تمغہ امتیاز] نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ایگریکلچر فیکلٹی کی کلاسزکو

ایک لمبے وقفہ کے بعد تمام سہولیات اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بناکر منتقل کیا جا رہا

ہے جو کہ یونیورسٹی کے لیے ایک خوش آئیند اقدام ہے، زراعت فیکلٹی کے طلباء و طالبات

یہاں کھل کر اپنی تحقیقی کام کر سکیں گے، یہاں پر ایگریکلچر فارمز کو مزید ترقی دینے میں

اپنا اہم کردار ادا کریں گے،انہوں نے یونیورسٹی کے ماسٹر پلان سے آگاہ کیا جس کے مطابق

نیو کیمپس میں فیلٹی ہاسٹلز،مسجد، مارکیٹس، بچوں کے سکول، جدید ہاسپیٹل ، مرکزی

لائبریری، سپورٹس کی سہولیات، جمنیزیم، ہائی ٹیک لیبارٹری، ایگری ٹورازم کا آغاز،شارٹ

کورسز، پورے کیمپس کی سولر سسٹم پر منتقلی اور دیگر متفرق سہولیات کو بہت جلد یقینی

بنایا جائے گا جس کے بعد غازی یونیورسٹی اور پاکستان کی دیگر ترقی یافتہ یونیورسٹیز میں

فرق زیادہ نہیں رہ جائے گا، انہوں نے کہا کہ زندگی چیلنچز قبول کرنے کا نام ھے۔ اب آپ کے لئے وسیع میدان موجود ھے ۔ اب تعمیراور ترقی آپ کی منتظر ھے۔ آپ نے ویرانوں میں پھول

کھلانے ہیں ۔ لہلاتے کھلیان ، سبزہ زار ، اور قیمتی فصلیں آپ کی منتظر ہیں ۔ اس کیمپس کو

آپ نے اپنی محنت اور جذبوں سے آباد کرنا ھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک زرعی

ملک ھے۔پاکستان کی ترقی کا انحصار زراعت پر ھے۔ اور آپ کو یہ موقع ملا ھے۔ کہ آپ

اپنے وطن کی خدمت کریں ۔ سٹی کیمپس اور نیو کیمپس میں کوئی زیادہ فاصلہ نہیں ہے، بڑے

شہروں میں اتنے اتنے فاصلے پر یونیورسٹیاں اور ان کے کیمپس ہوتے ہیں۔ حال ہی میں پوری

یونیورسٹی میں نئے اساتذہ کے بھرتی کے ساتھ فیکلٹی آف ایگریکلچر میں بھی بہترین اساتذہ

کو تعینات کیا گیا ہے جو کہ اس فیکلٹی کی ترقی میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔ اور طلباء و

طالبات کو بھی اپنی علمی، تدرریسی و تحقیقی پیاس بجھانے میں کوئی کمی محسوس نہیں

ہوگی۔ مزید یہ کہ مستقبل قریب میں فیکلٹی آف سائنسر کی کلاسز کو بھی ان کے بلاکس کی

مکمل تعمیر کے بعد نیو کیمپس پر منتقل کر دیا جائے گا۔ نیو کیمپس پرٹرانسپورٹ، سیکورٹی

انتظامات، پینے کا پانی، واش رومز کے لیے پانی، بجلی کی فراہمی، پنکھے و دیگر سہولیات

کو یقنی بنایا جا چکا ہے اور جو کمی وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آئے گی، اسے بھی بر وقت

پورا کیا جائے گا۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر

محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی اور شبانہ روز محنت

کے نتیجہ کے طور پر نیو کیمپس کی تمام عمارات کو مناسب مرمت اور سہولیات و حفاظتی

انتظامات کو یقینی بنا کر فیکلٹی آف ایگریکلچرکی کلاسز کو ان کی اصل عمارت میں واپس

منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام اساتذہ اور لیبر سٹاف، سیکورٹی سٹاف اورٹرانسپورٹ عملہ کا

بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے نیو کیمپس کی عمارت کی صفائی کو یقینی بنایا، اس میں تمام

سہولیات مہیا کیں اور فیکلٹی ایگریکلچر کی کلاسز کے باقاعدہ آغازکو ممکن بنایا۔ پروفیسر

ڈاکٹر ندیم اختر نے غازی یونیورسٹی اور ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیئے

خصوصی دعائیں مانگیں۔ تمام حاضرین کی ریفریشمنٹ سے تواضع کی گئی۔طلباء و طالبات

کی تفریح کے لیے ایم بی اے ڈیپارٹمنٹ اور اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کے مابین رسہ کشی کا مقابلہ

بھی کر وایا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سخی سرور روڈ پر زائرین کی بس کو حادثہ اور زخمیوں کی آمد کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے۔

زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو سرکاری خرچ پر تمام علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے ریسکیو 1122 کی تاخیر سے پہنچنے کی اطلاع کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں سے وضاحت طلب کرلی۔

انہوں نے ایم ایس سے کہا کہ تمام زخمیوں کو ہرممکن علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے زخمی اور لواحقین سے کہا کہ وہ آپ کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ہرممکن علاج معالجہ کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن نے بتایا کہ جاں بحق دو افراد اور سات زخمیوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے ہسپتال میں ایک ڈیڈ باڈی لائی گئی

اور دوسرا زخمی ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوا۔ٹیچنگ ہسپتال میں داخل آٹھ میں سے چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو زخمی اور لواحقین نے بتایا کہ ریسکیو 1122 آدھا گھنٹہ بعد جائے حادثہ پر پہنچی۔

تاہم ٹیچنگ ہسپتال میں پہنچتے ہی علاج معالجہ شروع کردیا گیا۔

گرڈ سٹیشن کے نزدیک ٹائر تبدیلی کے وقت کھڑی بس کو ٹرک نے صبح تین بجے ٹکر مار دی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 29 مارچ سے رمضان بازار شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چاروں اضلاع میں 30 رمضان بازار لگیں گے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چاروں اضلاع میں افطار دسترخوان کی بھی ہدایات جاری کردیں۔اجلاس میں ریونیو،پرائس کنٹرول،لمپی سکن ڈیزیز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرز حمزہ سالک،سید موسی رضا،شہباز حسین اور عدنان محمود،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی ار محمد صفات اللہ اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ رمضان بازار معیاری ہونے چاہئیں،

کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔تاجر تنظیموں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے رمضان بازاروں میں معیاری اشیا ئے خوردونوش سستے داموں فراہم کی جائیں۔مارکیٹوں میں بھی پرائس کنٹرول کی جائے

۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں پانچ لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی جس کیلئے 44 گندم خریداری مراکز قائم ہوں گے۔کمشنر نے کہا کہ سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنائی جائے۔

جمعبندیوں کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔دیہی مرکز مال کو ہر لحاظ سے فنکشنل رکھا جائے۔

زیر التوا انکوائری اور پنشن کیسز بروقت نمٹائے جائیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اور دیگر افسران شریک تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور پراونشل ٹی بی کنٹرول کے اشتراک سے غازی میڈیکل کالج میں عالمی یوم ٹی بی سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جس میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی پروجیکٹ منیجر نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،قائمقام پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر مختیار اور دیگر نے خطاب کیا۔

شاہد محمود،ہدایت اللہ سمیت مرد اور خواتین ڈاکٹرز،ہیلتھ افسران اورطلباء وطالبات موجود تھے کمشنر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

رپورٹ کے مطابق ٹی بی کے مریضوں کے حوالے سے پاکستان کا 30 ممالک میں پانچواں نمبر ہے پاکستان کے 60 فیصد ٹی بی کے مریض پنجاب میں ہیں۔

حکومت اور مخیر حضرات کے ساتھ ملکر ڈی جی خان میں علاج گاہ بنائیں گے۔سسکتی انسانیت کے دکھ کا مداوا کیا جائے۔

پروجیکٹ منیجر نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف،قائمقام پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر مختیار،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور دیگر نے کہا کہ

ٹی بی ریزسٹس ایڈوانس فارم تیزی سے پھیلنے لگی ہے ڈیرہ غازی خان میں ٹی بی ریزسٹنس بیماری کے علاج کی سہولت نہیں ہے۔

مریضوں کو ملتان اور بہاولپور جانا پڑتا ہے۔مسلسل دو ہفتہ کھانسی والے کو ٹی بی کا مریض سمجھا جائے۔ضروری ٹیسٹ اور بروقت علاج کرایا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پل ڈاٹ چوک کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے۔

کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ نے ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ چوک کا دورہ کیا۔

انہوں نے چوک اور مانومنٹ کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے مانومنٹ کے گرد حفاظتی جنگلہ کی جلد تنصیب کے احکامات جاری کئے

اور مانومنٹ کے پلیٹ فارم پر ماربل کی تنصیب کیلئے چار روز کا وقت دیا۔

کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان میں سات چوکوں کو ڈویلپ کررہے ہیں۔

پل ڈاٹ چوک سب سے خوبصورت ہوگا۔پل ڈاٹ چوک پر مزید جاذب نظر لائٹس بھی نصب ہوں گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی محمد حمزہ سالک کا عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری ہے حمزہ سالک نے سائلین کو اپنے آفس کے کمیٹی روم میں بلا لیا

اورفرداً فرداً سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی دئیے۔سائلین کو عزت دی جائے،

حمزہ سالک نے سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل حل کرکے انہیں دلی سکون ملتا ہے،ضلع

کے تمام افسران بھی عوامی مسائل فوری حل کرنے کے پابند ہیں،عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربے برداشت نہیں کروں گا

،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کا ریکارڈ بھی رکھا جائے،

عوام کو ریلیف دینے کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا،شہریوں کیلئے اپنے آفس کے دروازے کھلے رکھوں گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی میں غذائیت کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے۔اس سلسلے میں ضلعی ادارہ ترقی صحت ڈیر غازیخان میں آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا

جس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی،محکمہ صحت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، آئی آر ایم ین سی ایچ، اور پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے نمائند وں اورایل ایچ ڈبلیوز نے شرکت کی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیت علینہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل ایچ ڈبلیوز کا شعبہ صحت میں کردار بہت اہم ہے

جو ماں اور بچے کی بہترصحت اور غذائیت بارے حکومتی اقدامات کو احسن طریقے سے عوام تک پہنچارہے ہیں،

نیوٹریشن کے لئے متوازن خوراک ہر شہری کا حق ہے،ماں اپنے بچے کو صرف اپنا ہی دودھ دو سال تک پلائے۔

ایل ایچ ڈبلیوز ماؤں کی تربیت کے لئے گھر گھر جا کر اس بارے میں آگاہی فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ

ضلع ڈیرہ غازی خان میں میل نیوٹریشن کی ایک بڑی وجہ ماؤں میں خوراک سے آگاہی کا فقدان ہے۔

ڈبے والا دودھ ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں ہے۔ماں کے دودھ میں وہ تمام لوازمات موجود ہیں

جو بچے کے صحت مند نشوونماکے لئے اہم ہیں۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرپلاننگ بورڈ محمد عمران رمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

قدرت نے مختلف اجناس میں معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء رکھے ہیں مگر ہمیں انکی افادیت کا علم نہیں ہوتا ضرورت اس امر کی ہے کہ

متوازن غذا استعمال کی جائے۔شاہ زمان نے کہاکہ تمام غذائی اجناس کی اہمیت سے لوگوں کو آگاہی دی جائے،

اس حوالے سی ایل ایچ ڈبلیوز گھر گھر شعور اجاگر کریں

جس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے اس موقع پر مانیٹرنگ آفیسر نوشین زہرا بھی موجود تھیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل آئی جی پنجاب پیٹرولنگ شاہد حنیف خان ڈی آئی جی پٹرولنگ ریاض نذیر گاڑا

اور ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن چوہدری محمد شریف کی ہدایت پر

ریجن ڈی جی خان کے پیٹرولنگ پولیس ڈرائیورز کا تربیتی کورس جاری ہے

جس میں ڈرائیورز کو محکمانہ مہارتیں، گاڑی کی دیکھ بھال، ٹیکنیکل امور، ایس او پیز اور ٹی او ٹی کورس اساتذہ کی

زیر نگرانی کرایا جا رہا ہے ایس پی پٹرولنگ نے کہا کہ

تربیتی ریفریشر کورسزکے انعقاد سے ملازمین کو فرائض کی بہتر انجام دہی کے ساتھ محکمانہ استعداد کار میں بھی اضافہ ہوتا ہے

انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کی دیکھ بھال ونگہداشت انتہائی لازم ہے شفٹ ڈیوٹی تو تبدیل ہوتی رہتی

ہے مگرایک ہی سرکاری گاڑی 24گھنٹے آن روڈ رہتی ہے اگر اس کی مسلسل ومناسب دیکھ بھال نہ کی جائے

تو نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے ایس پی نے کہاکہ

سرکاری املاک کی حفاظت میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

انہوں نے کہاکہ پندرہ روزہ کورس ریجن بھر کے پیٹرولنگ پولیس کے

تمام ڈرائیورز کو مرحلہ وار کرایا جائیگا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان نیو کیمپس میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے تقریب کے دوران فیتہ کاٹ کر

فیکلٹی آف ایگریکلچر کی کلاسز کا آغاز کیا اس موقع پر کبوتر اور غبارے چھوڑے گئے. تقریب میں ڈاکٹر نثار حسین کوآرڈینیٹر ڈین آفس آف ایگریکلچر نے

کیمپس کی ہسٹری بارے آگاہی دی، پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر،پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، پروفیسر ڈاکٹر ندیم اختر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،

نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشدہ قاضی نے انجام دیئے. رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمدطفیل نے کہا کہ

نیو کیمپس میں مزید تدریسی، انتظامی، رہائشی بلاکس کی تعمیرجاری ہے.انہوں نے بتایاکہ ایگریکلچر فیکلٹی کی کلاسزکو تمام سہولیات اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بناکر

منتقل کیا جا رہا ہے اور زراعت فیکلٹی کے طلباء و طالبات یہاں بہترین ماحول میں اپنا تحقیقی کام کر سکیں گے

اور علاقہ میں ایگریکلچر فارمز کو مزید ترقی دینے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے،انہوں نے یونیورسٹی کے ماسٹر پلان سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ

نیو کیمپس میں فیکلٹی ہاسٹلز،مسجد، مارکیٹس، بچوں کے سکول، جدید ہاسپیٹل

مرکزی لائبریری، سپورٹس کی سہولیات، جمنیزیم، ہائی ٹیک لیبارٹری، ایگری ٹورازم کا آغاز،شارٹ کورسز

پورے کیمپس کی سولر سسٹم پر منتقلی اور دیگر متفرق سہولیات کو بہت جلد یقینی بنایا جائے گا

%d bloggers like this: