مئی 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر موضع چٹ پانی میں تحصیل کمپلیکس کوہ سلیمان کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ روز موقع پر نشانات لگا کر تعمیراتی کام شروع کرایا۔پہلے مرحلے میں پولیٹیکل اسسٹنٹ،کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے دفاتر قائم ہوں گے۔

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری زراعت،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

کمشنر نے ماڈل لائیو سٹاک فارم کے ساتھ چوکی والا میں سوشل سیکورٹی ہسپتال کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں 10رمضان بازار قائم کردئیے ہیں جب کہ ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک رمضان بازاروں میں انتظامات چیکنگ کیلئے متحرک ہوگئے ہیں،حمزہ سالک نے ماڈل بازار اورآرٹس کونسل رمضان بازار کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،

اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،ڈی او انڈسٹریز بلال احمد و دیگر ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے،شہریوں کیلئے رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی فراہم کردہ سستی اشیاء مہیا ہوں گی،

رمضان المبارک برکتوں و رحمتوں کا مہینہ ہے،شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے،رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کا وافر سٹاک موجود ہوگا،حمزہ سالک نے کہا کہ اشیاء کا سٹاک ختم ہونے سے قبل مزید اشیاء کی ڈیمانڈ کی جائے تاکہ خریداری کا تسلسل قائم رہے،انہوں نے کہا کہ

ماہ رمضان میں کسی کو قیمتوں میں من مانیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جائے گا،تاجر ماہ مقدس میں روزہ داروں کیلئے قیمتیں کم رکھیں،اشیائے خوردونوش کا سٹاک جلد از جلد رمضان بازاروں میں میسر ہوگا جو شہری رعایتی نرخوں پر خرید سکیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک سے پاکستان کسان اتحاد ڈیرہ غازی خان کے
2
وفد نے ملاقات کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،نذر کورائی بھی موجود تھے جب کہ ضلعی صدرعبدالغفور،شیخ عثمان،غضنفر تالپور،ابراہیم دستی،ساجد حسین اور حیات خان نے کسانوں کی نمائندگی کی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کسانوں کا ملکی معیشت و سیاست میں اہم کردار ہے،کسانوں کو سستی کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور مہنگی کھادیں فروخت کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے

ضلعی انتظامیہ کسانوں سے رابطے میں رہے گی،انتظامیہ کسانوں کے مطالبات حکومت تک پہنچائیں گے،حمزہ سالک نے کہا کہ

محکمہ زراعت کسانوں کی سہولت کیلئے کھادوں کی قیمتوں میں اعتدال لائے،کسانوں اور ضلعی انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے،

کھادوں کی حکومتی نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا،کھاد ڈیلرز
سیل کو بہتر انداز میں مینج کیا جائے گا،اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر تھرڈ پارٹی وائیلڈیٹیشن کو یقینی بنائیں گے

،حمزہ سالک نے مزید کہا کہ کسانوں کے جائز مطالبات ضرور منظور کئے جائیں گے،کسانوں کے مسائل حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ان کے ساتھ ہے

،زراعت افسران کسانوں کو سستی کھادوں کی فراہمی کے میکانزم پر عملدرآمد کرائیں،کسانوں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیرصدارت پنجاب دانش سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پرنسپل افسر شاہ،ملک احمد بخش باپا،ڈاکٹر فرخندہ واجد،شاہینہ محبوب،اکاونٹس برانچ کے محمدذوالقرنین،ذوالقرنین جتوئی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں دانش سکولز کے کلاس رومز،باونڈری والز،ٹوائلٹس کی تعمیر اور ہاسٹل کی مینٹیننس کی منظوری دی گئی۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

دسویں کلاس کیپریکٹیکل نوٹ بکس کی فراہمی کیلئے سی ای او ایجوکیشن سے رابطہ کیا جائے،دانش سکولز کی فنانشل مینجمنٹ بہتر کی جائے،گرلز اور بوائز سکولوں میں بھرتیوں کا عمل شفاف بنایا جائے،

سکیورٹی آلات کی خریداری،فنڈز کی یوٹیلائزیشن میں شفافیت برقرار رکھی جائے، انہوں نے کہا کہ

تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،طلبا و طالبات ہمارا اثاثہ ہیں،انکی اچھی تعلیم وتربیت کرنا ہمارا فرض ہے

،تعلیمی معیار پر کمپرومائز نہ کیا جائے۔بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں معاملات بہتری کیلئے پیش کی گئیں تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں رمضان بازاروں کے فنکشنل ہونے بارے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت منعقد ہوا

،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی،اسسٹنٹ کمشنر
نبیل احمد میمن سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ماہ رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے،اس ماہ میں حکومت پنجاب کی طرف سے سستی اشیائے خوردونوش شہریوں کو فراہم کریں گے،

ضلع میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،تمام محکموں کے افسران باہمی روابط کو فروغ دیں،عوام تک سستی اشیاء کی سپلائی ہماری اولین ترجیح ہے،سٹاک کو منظم طریقہ سے عوام تک پہنچایا جائے گا،

انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 فسٹ ایڈ کیلئے رمضان بازاروں میں اپنا سٹاف تعینات کرے،رمضان بازاروں میں دو شفٹوں میں صفائی ورکرز متعین ہوں گے،رمضان بازاروں کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا،

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹوں میں اوزان کی چیکنگ کو بھی یقینی بنایا جائے گا،زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کوجرمانے اور دکانیں سیل بھی کی جائیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ

اشیائے خوردونوش کی سپلائی،تقسیم اور عوام تک با آسانی فراہمی کیلئے منظم طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔اجلاس میں تمام محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام   اٹھارہ جون سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے گیارہویں، بارہویں و کمپوزٹ سالانہ امتحانات 2022 کے لئے داخلہ فارمز اکتیس مارچ سہ پہر تین بجے تک دفتری اوقات کار میں آن لائن و ہارڈ کاپی کی

صورت میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے چھ گروپس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ، جنرل سائنس،

آرٹس،کامرس اور درس نظامی کے کیٹگری وائز تمام فارمز، داخلہ فیسوں کا ٹیرف و ضروری ہدایات اور رہنمائی بورڈ ویب سائٹ  پرموجود ہے انہوں نے کہا کہ

مذکورہ تمام امتحانات کا انعقاد، تھیوری اور عملی امتحان کا مکمل سلیبس، مکمل سکیم آف سٹڈیز کے مطابق ہو گا۔ اور رزلٹ کی تیاری بھی بورڈقواعد و ضوابط اور پالیسی کے مطابق ہو گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان کی سات یونین کونسلوں کوٹ ہیبت،معموری،سخی سرور،مکول کلاں،منگروٹھہ،ماڑی اور جلووالی میں پولیو مہم کے آخری روز پانچ سال سے

کم عمر101443 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے گئے۔گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس

کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈبلیو ایچ او،یونیسف کے نمائندوں اورمتعلقہ افسران نے شرکت
4
کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ سپیشل انسداد پولیو مہم کامجموعی طور پرکوریج کا ٹارگٹ 103فیصد رہا ہے

چاروالدین نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کیا جنہیں قائل کرکے ان کے بچوں کو بھی حفاظتی قطرے پلا دئیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی7یونین کونسلوں میں سپیشل مہم کے تحت بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے

جس میں ہمارے پولیو ورکرز کا کردار اہم رہا ہے،میں اپنے شہریوں کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈ یرہ غازیخان محمد بخت نصرکی زیر نگرانی آگاہی مہم جاری ہے.

گزشتہ روز ٹریفک وارڈن محمد سلیم،امیر فیصل مرتضی، غلام قادر خان اوردیگرنے ایجوکیشن ٹیم کے ہمراہ منگڑوٹھہ

روڈ پر عوام الناس کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی گئی لوگوں کو ون ویلنگ سے اجتناب اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے بارے ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ

عوام ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں والدین بچوں کو کار و موٹر سائیکل ہرگز نہ چلانے دیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازی خان

ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام سالانہ فیملی سپورٹس گالا کا نعقاد کیاگیا جس کا افتتاح مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،

ڈائریکٹر بہبودآبادی ہما مہدی لغاری، پرنسپل ڈی پی ایس اعظم کمال، پی ٹی آئی رہنما ملک اقبال ثاقب، چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل، اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد، یاسر سعید چنگوانی،جاوید الیاس لودھی کے علاوہ محکمہ سپورٹس کے افسران و ملازمین موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہاکہ فیملیز کی تفریح کیلئے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے.

اس سے بچوں اور فیملیز کو تفریح کے ساتھ صحتمندانہ مقابلوں کا رحجان پیدا ہو گا. ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے کہاکہ

فیملی سپورٹس گالا میں خواتین اوربچوں کیلئے ریس، تیکوانڈو، جمناسٹک، میوزیکل چیئر، فٹبال، باسکٹبال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس سمیت دیگر تفریحی مقابلوں کا انعقاد کیاگیا

انہوں نے کہاکہ گراس روٹ لیول پر مقابلوں کا انعقاد کر کے اولمپکس مقابلوں کیلئے یوتھ فورس تیار کی جاسکتی ہے.

اس موقع پر مہمانوں، پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ پرائس فکسیشن کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلا س ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں کیلئے قیمتیں مقرر کی گئیں جن کا اطلاق ضلع بھر میں فوری طور پر ہوگا۔

اجلاس میں چاول سپر کرنل کچی اوپن مارکیٹ میں 134 روپے جبکہ رمضان بازار میں 132روپے، اسی طرح سپر کرنل پکی اوپن مارکیٹ میں 136روپے اور رمضان بازار میں 134 روپے، چاول اری سکس 55، رمضان بازار میں 53روپے،

چاول کرنل چھوٹی76 رمضان بازار میں 74روپے،دال چنا موٹی 144، رمضان بازار میں 142، دال چنا باریک 140رمضان بازار میں 138روپے، دال مسور موٹی198 رمضان بازار 196روپے،دال ماش دھلی چمن 244رمضان بازار 242روپے

، دال ماش برما 222روپے رمضان بازار میں 220روپے،دال مونگ دھلی132 رمضان بازار میں 130روپے،بیسن 147 رمضان بازار میں 145روپے،

چینی ایکس مل ریٹ جمع دو روپے رمضان بازار 80روپے، سوجی میدہ 72روپے رمضان بازار 70روپے،گھی کمپنی ریٹ رمضان بازار میں اوپن مارکیٹ سے دس روپے کم،

کھلا دودھ85روپے،دہی90 روپے، روٹی 100 گرام 7 روپے، سادہ نان سو گرام دس روپے، خمیری روٹی سو گرام آٹھ روپے، گوشت چھوٹا 800روپے، رمضان بازار میں 790روپے، بڑا گوشت 450روپے رمضان بازار میں 440روپے فی کلو کے

نئے نرخ مقرر کیے گئے ہیں.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئی قیمتوں کا تعین ماہ صیام کے دوران تاجر برادری،

صارف،سول سوسائٹی کے نمائندوں کی مشاورت اور اوپن وہول سیل مارکیٹ اور دیگر اضلاع میں رائج قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ

ناجائز منافع خوری کی روک تھام یقینی بناکر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز بلال احمد، تاجر و صارف رہنماء اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک تھے۔

%d bloggers like this: