دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تبصرے

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر 25 شعبان سے بہاولنگر ضلع میں رمضان بازار قائم کرکے فنکشنل کئے جائیں.

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے کہا کہ

حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بہاولنگر کے میں 9 رمضان بازار قائم کئے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں.

انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کی تحصیلوں میں قائم کئے جانے والے رمضان بازاروں کی نگرانی متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز یقینی بنائیں

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونش کے سٹالز، آٹا، چینی، گھئی، بیف، مٹن، چکن کے سٹالز کے ساتھ ساتھ ایگری کلچر فئیر پرائس شاپ قائم کی جائیں گی.

ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ میں آلو، ٹماٹر، پیاز، کدو، بھنڈی،لہسن، لیمو، کیلا، سیب، کھجور، امرود، دال چنا، بیسن سبسڈی نرخ پر فروخت کی جائیں گی

 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

شاہ محمود قریشی کو سرائیکی عوام مکار لومڑی کے نام سے یاد رکھیں گے یوسف رضا گیلانی ھی سرائیکیوں کی حقیقی آواز ھے اور بلاول بھٹو زرداری ہی

صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کیلئے پرخلوص ھے سرائیکی عوام اب نیازی سرکار کے صوبے کے لالی پوپ میں نہیں آئیں گے

وہ جان چکے ھیں کہ چار سال تک خاموش رھنے والے انصافی اب سرائیکی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاھتے ھیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے جیسے ملتان کو ترقی دی تھی وہی چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں صوبے کا تحفہ بھی دیں گے

پیپلز پارٹی اور سرائیکی عوام کا رشتہ کسی سازش سے کم نہیں کیا جا سکتا
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولنگر کے جنرل سیکریٹری طالب

ندیم لاشاری نے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پر نیازی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ

بلاول بھٹو کے عوامی مارچ نے نیازی حکومت کا قصہ ختم کر دیا ھے اب عمران خان سپیکر سے مل کر بیشرمی کا مظاہرہ کر رھا ھے

تاخیری حربوں سے وزیر اور وزیراعظم دفتروں سے اپنی کرپشن کے ٽبوت غائیب کر رھے ھیں لیکن انہیں اپنے کیئے کا حساب دینا ھو گا

About The Author