مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر راجنپور کے قبائلی علاقے ماڑی ٹاپ میں میلہ جشن بہاراں کا انعقاد کیا گیا

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر راجنپور عدنان محمود اعوان،پی اے محمد عمران اور دیگر موجود تھےمہمانوں کا صحت افزا سیاحتی مقام ماڑی ٹاپ پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا

جھومر پارٹی نے استقبال کیا۔بی ایم پی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔تمن سردار سردار شاہ رخ خان گورچانی اور سردار شہروز گورچانی نے مہمانوں کی بلوچ روایت کے مطابق دستار بندی کی۔

سبز علی بگٹی ،سراج بھٹہ اور دیگر نے بلوچی اور سرائیکی زبان میں ملی گیت اور نغمے پیش کئے۔،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے میلہ جشن بہاراں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سردار بزدار ماڑی ٹاپ کو ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں۔

راجنپور سے ماڑی ٹاپ روڈ کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ماڑی ٹاپ اور دیگر علاقوں کے مکینوں کا پینے کے پانی کا مسئلہ بھی حل کرائیں گے۔ماڑی میں ریسٹ ہاؤس اور دیگر ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں۔

ماڑی ٹاپ کو ڈویلپ کرکے جنوبی پنجاب کا صحت افزا مقام بنائیں گے،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے جس سے علاقہ کی ضرورت کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے اور 80 فیصد خرچ حکومت دے گی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے قبائلی عمائدین کے مسائل بھی سنے۔ تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے۔

اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد عمران،اے ڈی سی ظہور بھٹہ،اسسٹنٹ کمشنرز آصف اقبال،انور علی کانجو،ڈی ایس او محمد حفیظ ،ایکسئین شاہد ریاض،عامر رند، تنزیل علوی،مسعود الروف سمیت دیگر افسران،

قبائلی عمائدین موجود تھےمیلہ جشن بہاراں کھیلوں اور نشانہ بازی کے مقابلے بھی کرائے گئے علاؤہ ازیں

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ماڑی اور دیگر علاقوں کے ترقیاتی منصوبے بھی دیکھے اور افسران سے موقع پر

بریفنگ لی۔راجنپور سے ماڑی روڈ،ماڑی میں واٹر سپلائی سکیم اور ریسٹ ہاؤس کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی.

%d bloggers like this: