رمضان المبارک سے پہلے برائلر گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں
لاہور میں چکن تین سو ترانوے روپے کلو تک جا پہنچا،شہریوں نے ماہ مقدس سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا
مہنگائی میں کمی ناممکن ٹھہری، ماہ مبارک سے پہلے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہ آ سکا
ہفتے کے پہلے روز، برائلر کا گوشت سات روپے سستا تو ہوا،، مگر،، اب بھی قیمت تین سو
ترانوے روپے فی کلو ہے،، جس پر شہریوں کو کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت قوت خرید سے
باہر ہو چکا ہے
، خریدار، حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، روز بروز قوت خرید سکڑ رہی ہے
تاجر مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافے کو طلب اور رسد میں توازن نہ ہونے کو قرار دیتے ہیں
تاجر،شادیوں کا سیزن ہے،آگے رمضان بھی آرہا ہے ڈیمانڈ ذیادہ ہے، سپلائی کم
دکاندار اور شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ چکن کا ریٹ مقرر کرنے کیلئے مضبوط نظام متعارف کرائے اور اس پر مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،