مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماہ مبارک سے پہلے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہ آ سکا

شہریوں کو کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے

رمضان المبارک سے پہلے برائلر گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں

لاہور میں چکن تین سو ترانوے روپے کلو تک جا پہنچا،شہریوں نے ماہ مقدس سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا

مہنگائی میں کمی ناممکن ٹھہری، ماہ مبارک سے پہلے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہ آ سکا

ہفتے کے پہلے روز، برائلر کا گوشت سات روپے سستا تو ہوا،، مگر،، اب بھی قیمت تین سو

ترانوے روپے فی کلو ہے،، جس پر شہریوں کو کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت قوت خرید سے

باہر ہو چکا ہے
، خریدار، حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، روز بروز قوت خرید سکڑ رہی ہے

تاجر مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافے کو طلب اور رسد میں توازن نہ ہونے کو قرار دیتے ہیں
‎‎ تاجر،شادیوں کا سیزن ہے،آگے رمضان بھی آرہا ہے ڈیمانڈ ذیادہ ہے، سپلائی کم

دکاندار اور شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ چکن کا ریٹ مقرر کرنے کیلئے مضبوط نظام متعارف کرائے اور اس پر مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے

%d bloggers like this: