دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب بھر سے آئے پروفیسر حضرات کا لاہور میں بائیسویں روز بھی دھرنا جاری

قوم کے معمار سڑکوں پر، بائیس روز سے سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے اساتذہ کا دھرنا جاری، اساتذہ کہتے ہیں

پنجاب بھر سے آئے پروفیسر حضرات کا لاہور میں بائیسویں روز بھی دھرنا جاری ہے

مظاہرین پے پروٹیکشن کے حصول اور تنخواہوں میں کٹوتیاں ختم کرانے کے مطالبے پر ڈٹ گئے

کہتے ہیں ک مطالبات تسلیم ہونے تک واپس نہیں لوٹیں گے

قوم کے معمار سڑکوں پر، بائیس روز سے سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے اساتذہ کا دھرنا جاری، اساتذہ کہتے ہیں

وہ دس سال سے اپنی اصل تنخواہ سے کم وصول کر رہے ہیں،، حکومت سے مطالبہ ہے کہ پے

پروٹیکشن اور سروس پروٹیکشن کا نوٹیفیکیشن جاری کرے
اساتذہ، حکومت تنخواہوں کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے

اساتذہ تنظیم کے عہدیداران کے مطابق حکومت سے دو مذاکراتی راونڈ چلے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا
یہ کہتے ہیں کہ آپ کے بندے اتنے کم ہیں تو کیا سب جماعتیں چھوڑ کر سڑکوں پر بیٹھ جائیں۔ ان اداروں میں آپکے بچے نہیں ہمارے بچے پڑھتے ہیں

اساتذہ کے احتجاجی کیمپ کے باہر سول سیکرٹریٹ کو جانے والا راستہ تاحال بند ہے جس کے باعث ملحقہ سڑکوں پر بھی ٹریفک کا دباو ہے

About The Author