دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے نئے پراجیکٹس سے متعلق امور جلد طے کئے جائیں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

اجلاس میں جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری سکیموں اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے نئے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

اجلاس مین وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہوگا

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے نئے پراجیکٹس سے متعلق امور جلد طے کئے جائیں،، اکتیس مارچ سے قبل منصوبوں کے ضروری امور طے کرکے سفارشات وفاق کو بھجوائی جائیں،،،بہاولنگر سے منچن آباد

منچن آباد سے ڈونگہ حیات، ترنڈہ محمد پناہ سے مظفرگڑھ، ملتان سے جلال پور پیر والا اور بورے والا سے میاں چنوں کی سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا

نادرن بائی پاس،ڈیرہ غازی خان کے منصوبے کو بھی جلد مکمل کریں گے،،کرم داد قریشی سے لیہ، جام پور سے داجل اور چنیوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک سڑکوں کی تعمیر و توسیع

کے منصوبے بھی جلد شروع کئے جائیں گے،،جنوبی پنجاب میں آبپاشی کے پراجیکٹس سے متعلق امور جلد نمٹائے جائیں

اجلاس مین صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت صوبائی وزیر آبپاشی سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے

About The Author