مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:پانی میں لیڈ یعنی سیسے کی مقدار میں سو فیصد اضافہ

پانی میں دھات کی مقدار میں اضافے سے پچوں کی مختلف بیماریاں اور عورتوں میں دوران حمل مسائل بڑھنے لگے

لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،، شہر کے پانی میں لیڈ یعنی سیسے کی مقدار میں سو فیصد جبکہ مٹی میں پچاس سے ساٹھ فیصد اضافہ ہو چکی ہے

نجی تنظیم کے مطابق پانی میں دھات کی مقدار میں اضافے سے پچوں کی مختلف بیماریاں اور عورتوں میں دوران حمل مسائل بڑھنے لگے

دنیا بھر کے ممالک جن کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اس فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے، ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں پینے کے پانی میں لیڈ کی مقدار انتہائی زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے

نجی تنظیم کے ایک سروے کے مطابق، شہر کے علاقہ شریف پورہ میں پانی میں لیڈ یعنی سیسہ کی مقدار سو فیصد سے زیادہ پائی گئی ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ

پانی میں لیڈ کی مقدار دس فیصد ہونی چاہئے
ڈاکٹر عالیہ حیدر، پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے پینے کا پانی ہے نہین اب لیڈ کی مقدار انتہائی زیادہ ہو چکی ہے

نجی تنظیم کے عہدیداروں کا کہنا ہے،، پانی کے ساتھ ساتھ مٹی میں بھی لیڈ کی مقدار بڑھی ہے، جو کہ بچوں کی صحت کیلئے مضر ثابت ہو رہی ہے

ڈاکٹر نوشین، مٹی کے نمونے ہم نے اکٹھے کیے اس کے ٹیسٹ کروائے گئے اس میں لیڈ کی مقدار چار سو کے بجائے بائیس سو ہو گئی ہے

گندے پانی کے انسانی صحت پر مضر اثرات بارے آگاہی کیلئے نجی تنظیم کی جانب سے ستائیس مارچ کو جلسے کا اعلان بھی کیا گیا ہے

%d bloggers like this: