ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر قبائلی فورس میں بہتری کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں بی ایم پی اور بلوچ لیوی کو فعال کرنے کے ساتھ نئی بھرتی،جوانوں کی ترقیاں،تھانوں کی نئی عمارتوں،گاڑیوں اور اسلحہ کی خریداری کے عمل کو شفاف بنانے کی ہدایات جاری کردیں.
اجلاس میں ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، پولیٹیکل اسسٹنٹ اور دیگر افسران شریک تھے۔اجلاس میں صوبائی سرحدی علاقوں کی باؤنڈری اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر قبائلی فورس کے معاملات سٹریم لائن کیے جائیں گے۔انہوں نے افسران کو تھانوں کی نئی عمارتوں اور ڈویلپمنٹ ورک کو جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔کمشنر نے کہا کہ بلوچ لیوی اور بی ایم پی میں نئی بھرتی کے ساتھ جوانوں کی ترقیاں ہوں گی۔
فورسز کیلئے نئی گاڑیاں اور اسلحہ خریدا جائیگاڈیرہ غازی خان میں بھی پہلی مرتبہ قبائلی فورس میں خواتین کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر نے ڈیرہ غازی خان میں سولر سسٹم کی خریداری 15 روز کے اندر،گاڑیاں اور اسلحہ کی خریداری کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کہا کہ
بارتھی،فورٹ منرو،فاضلہ اور بیروت مندوانی میں دیہی مرکز مال کی عمارتوں کیلئے سکیم بنائی جائے۔کوہ سلیمان میں زمین کی پیمائش کیلئے بندوبست کو جلد مکمل کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیا جائیگا۔
بھرتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر جلد مکمل کیا جائے،کمشنر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تحصیل کوہ سلیمان ڈیرہ غازی خان میں سوڑا کو شامل کرکے مواضعات کی تعداد 336 ہوگئی ہے۔
کوہ سلیمان کے 18 مواضعات میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بندوبست جاری ہے۔قبائلی فورس راجنپور کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وائرلیس آپریٹر بھرتی کی گئی ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز حمزہ سالک،عدنان محمود اعوان،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،محمد عمران،
کمانڈنٹ بلوچ لیوی غیور احمد خان،اے سی جی حیات اختر،لاء آفیسر چوہدری اکرم،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران موجود تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بلانمبری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے
چوبیس گھنٹوں میں چھ سو سے زائد گاڑیاں بند کردیں۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد آصف نے کہا کہ چاروں اضلاع میں ہر بلا نمبر گاڑی کو تھانوں اور دفاتر بند کردیا جائیگا
اور آپریشن جاری رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا
کہ جرائم میں زیادہ تر بلانمبر گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں علاقہ میں امن و امان کیلئے بلانمبری موٹر سائیکل،چھوٹی بڑی گاڑی،ٹریکٹر ٹرالی کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائیگا۔
شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کی فوری رجسٹریشن کرائیں۔ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف نے کہا کہ چاروں اضلاع میں ضلعی آفیسر بلا نمبری گاڑیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں
بلا نمبری کے ساتھ ممنوعہ نمبر پلیٹ کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔متعلقہ تھانوں اور ایکسائز کے دفاتر میں بند گاڑیاں رجسٹریشن تک نہیں چھوڑی جائیں گی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی کی ہدایات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کی زیر نگرانی یکم مارچ کو انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ڈیرہ غازی خان میں سیمینار کا کا انعقاد کیا گیا
جس میں اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازی خان فریحہ جعفرنے کہا کہ شہریوں کو ڈیفنس کی تربیت دینا وقت کا تقاضا ہے
جس سے وہ نہ صرف خود کو بلکہ دوسروں کو بھی ناگہانی صورتحال اور قدرتی آفات سے بچا سکتے ہیں،سول ڈیفنس کی تربیت ان کیلئے معاون و مددگار بن سکتی ہے،سیمینار کے اختتام پر سول ڈیفنس بارے آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا،
علاوہ ازیں انٹرنیشنل ڈیفنس ڈے کے موقع پر ڈیرہ غازی خان کے مختلف سرکاری و نجی مقامات پر آگاہی پینا فلیکس بھی آویزاں کیے گئے
جس میں شہریوں کو روزمرہ کے حادثات سے بچاؤ اور ان کی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی بھی دی گئی اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام ایجوکیشن یونٹ کے غلام قادر،محمد سلیم،شیخ اختر نے شہریوں اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین
اور سی این جی/ایل پی جی گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال بارے آگاہی فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ
دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کیا جائے،ڈرائیور سیٹ بیلٹ کااستعمال کریں، بلیک شیشوں سے اجتناب کریں،
انہوں نے ای چالان،موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کی افادیت،ون ویلنگ اور اسکے نقصانات کے بارے آگاہی بھی دی۔
انہوں نے بتایا کہ تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے،والدین اپنے بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو
3
چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ٹریفک قوانیں پر عمل نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔اس موقع پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک کی زیر صدارت ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس گزشتہ شب کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز پانچ سال سے کم عمر دو لاکھ پچاس ہزار پانچ بچوں کو پولیو کے
حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ تھا جن میں سے دو لاکھ چھیالیس ہزار چار سو چھہتر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں جب کہ مجموعی کوریج98 فیصد رہی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ
آٹھ والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جنہیں قائل کرکے ان کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلا دئیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے،ہم نے ہر صورت اس مہم کو کامیاب بنانا ہے
،پولیو ویکسین بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کا بھی باعث ہے،ہمارا کوئی بچہ بھی ان قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہئے،پولیو ورکر محنت جاری رکھیں۔
ہم ضرور اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،
اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،یونیسیف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک نے گڈ گورننس اور شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے،
افسران کو کارکردگی بہتر کرنے،بھرپور فوری ردعمل اور ایمان داری سے فرائض ادائیگی کا بھی ٹاسک دے دیا گیا،کرپٹ افسران و سٹاف کیخلاف سخت کارروائی،
ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور اداروں میں اصلاحاتی عمل بھی شروع کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن بلوانی،پولیٹیکل اسسٹنٹ وکمانڈنٹ بی ایم پی محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ہے،لوگوں کو ہم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں،
انکی جائز امیدوں کو ضرور پورا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہوم
ڈسٹرکٹ کی وجہ سے ہم پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں
،ہمیں حکومتی ہدایات پر فوری عمل کرنا ہوگا،اچھے افسران دئیے گئے ٹاسک کو بروقت مکمل کرتے ہیں،گورنمنٹ جاب کو بوجھ نہ سمجھا جائے بلکہ یہ ایک اعزاز ہے،انہوں نے کہا کہ وہ مالی کرپشن کسی طور بھی برداشت نہیں کریں گے
اور کرپٹ عناصر کو کیفرِ کردار تک ضرور پہنچائیں گے،افسران ہمیشہ سچ بولیں،ہر کام کیلئے مخلص ہوکر کوشش کریں،میرا سٹاف میرے نام سے کوئی غلط کام کرے
تو فوری میرے نوٹس میں لایا جائے،غلط کام کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا،ہم نے عوام کو ریلیف دینا اور حکومتی اہداف حاصل کرکے سرخرو ہونا ہے
،حمزہ سالک نے کہا کہ وہ سرکاری دفاتر کے سرپرائز وزٹ بھی کریں گے،ہر سرکاری دفتر میں سائلین کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ مختص اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا جائے،
ساتھ ہی دفاتر میں سرکاری کام کی ادائیگی کے مکمل طریقہ کار کا بورڈ بھی آویزاں کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ
کوئی بھی افسرمیری اجازت اور میرے سٹاف کے نوٹس میں لائے بغیر شہر سے باہر نہیں جائے گا۔اس موقع پر معاملات کی بہتری کیلئے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان بشری بی بی نے کہا ہے کہ
خواتین کو حقوق سے آگاہی ضروری ہے تاکہ انہیں معاشرے میں عزت ملے اور ان کی اپنی شناخت ہو.
انہوں نے یہ بات انٹر نیشنل ویمن ڈے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
صدارت ڈپٹی ڈ ائریکٹر کالجز وسیم اخترنے کی جبکہ اساتذ ہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی.
پروگرام میں مقررین نے خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالی جبکہ طالبات نے بھی موضوع کی مناسبت سے تقاریر کیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ڈی جی خان آرٹس کونسل میں بلوچ کلچرل ڈے منایا گیا
جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر آرٹس کونسل اور دیگر موجود تھے۔
مہمانوں کو بلوچی ”پگ”پہنائی گئی۔تقریب میں وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بلوچ ترانہ بھی گایا گیا۔
اس موقع پر ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اشیاء کے سٹال کے ساتھ تلوار رقص،نڑ سڑ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
بلوچ غیور اور محب وطن قوم ہے۔پاکستان کے قیام کیلئے بلوچوں نے
لازوال قربانیاں دیں۔ اور آج بلوچ قوم کی وجہ سے پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔کمشنرنے کہا کہ
بلوچ سردار وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر بلوچ کلچرل ڈے کو سرکاری سطح پر منا کر بلوچوں سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
قوموں کو زندہ رکھنے کیلئے ان کی ثقافت کو زندہ رکھا جاتا ہے۔کمشنرنے اعلان کیا کہ جشن بہاراں کی تقریبات میں بھی بلوچ ثقافت کو اجاگر کیا جائیگا
تقریب میں بچے،بڑے اور بزرگ بلوچ لباس میں ملبوس تھے. اس موقع پر محبوب حسین اور دیگر موجود تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے مظفرگڑھ میں عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے مسائل سننے کے ساتھ درخواستوں پر احکامات جاری کیے. انہوں نے کہا ہے کہ
عوامی خدمت کھلی کچہری محکمہ ریونیو سے متعلقہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔
عوامی خدمت کھلی کچہری میں عوامی مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت حل کئے جاتے ہیں۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شاہ رخ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ جمیل حیدر شاہ بھی موجود تھے۔ کمشنرنے کہا کہ
عوامی کھلی کچہری کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اب عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں پٹواری، گرداور، قانونگو،نائب تحصیلدار، تحصیلدار،
اے سی سمیت ڈپٹی کمشنرز موجود ہوتے ہیں، جس افسر سے متعلقہ کام ہوتا ہے وہیں بیٹھ کر حل کیا جاتا ہے او ر اس طرح سائل کا مسئلہ ایک دن میں اور ایک جگہ پر حل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کی کھلی کچہری میں
اجتماعی نوعیت کے مسائل بھی سامنے آئے ہیں جن میں قبرستان کی اراضی پر قبضہ اور راستوں پر قبضہ جیسے مسائل شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ
ایسے مسائل موقع پر جا کر حل کریں۔ کمشنرنے کھلی کچہری میں ریکارڈ کی درستگی، فرد ملکیت کے اجراء،
انتقالات کے اندراج، رجسٹری،معائنہ ریکارڈ سمیت محکمہ ریونیو سے متعلق دیگر امور پر سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔
کھلی کچہری میں تحصیلدار شفیق بلوچ سمیت، نائب تحصیلدار، قانونگو اور پٹواری بھی موجودتھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان سیف الرحمن بلوانی نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کو روکنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
،جرائم کے خاتمے کیلئے وسائل کا بہترین استعمال وقت کا تقاضا ہے
،انہوں نے ان خیالات کا اظہار اینٹی ہیومن سمگلنگ اور اینٹی باونڈنگ لیبر مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس سے
خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری اور متعلقہ
محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی نے کہا کہ این جی اوز کو گمشدہ بچوں کی حوالگی بارے رجسٹریشن کیلئے قائل کیا جائے،
چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس قیام بارے پیش رفت کی جائے،تمام محکمے باہمی روابط کو فروغ دے کر ہیومن سمگلنگ اور جبری مشقت روکنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سفارشات بھی تیار کیں جائیں
این جی اووز بھی پکٹوریل شواہد کے ساتھ جبری مشقت اور ہیومن سمگلنگ کے خاتمے کیلئے میدان میں آئیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ کوالٹی مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے،
ترقیاتی منصوبہ جات عوامی حکومت کی پہچان ہوتے ہیں جن کو ہر صورت مقررہ مدت میں پورا کیا جائے،
ضلع ڈیرہ غازی خان میں حکومت پنجاب کے اربوں کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے،جن کی انسپکشن کے لیے افسران سائٹس کا وزٹس کریں،تعمیراتی سامان کا تواتر کے ساتھ معائنہ کریں اور ناقص میٹریل کے استعمال کو روکیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
ترقیاتی منصوبے عوام کا معیار زندگی بلند کرتے ہیں اس لئے ان میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے جلد مستفید ہو سکے۔
اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے ڈی آفس کے سٹاف سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
گڈ گورننس کی ابتدا میں آپ اپنے آفس سے کرنا چاہتا ہوں،تمام سٹاف وقت کی پابندی کرے،اپنے موبائل فون آن رکھیں،سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں سٹاف کے خلاف کسی سے پیسے لینے کی شکایت موصول ہوئی تو وہ سخت ایکشن لیں گے۔ضلع میں کرپشن نہیں ہونے دوں گا،ہر افسر اور اہلکار اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
مبارکی کوہ سلیمان کی بخاری مسجد میں محفل معراج النبیﷺ کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
مولانا لطیف احمد چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ
معراج ایک حقیقی معجزہ ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پوشیدہ حقائق سے آگاہی فراہم کی،واقعہ معراج ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و شان اور اعلی درجے پر فائز ہونے کی عکاسی بھی کرتا ہے،ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے حضور پاک ﷺ کی سیرت کو ہر صورت اپنانا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید شفیق شاہ نے کہا کہ حضور پاک نے معراج کے موقع پر ہمیں آللہ تعالیٰ کے انعامات بارے بھی آگاہی دی ہے،سائنس بھی آج واقعہ معراج کو تسلیم کرتی ہے،
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان رکھنا ہماری کامیابی کی نوید ہے،مولانا نور محمد قادری نے کہا کہ
دنیا و آخرت میں ہم آپ ﷺ کی اتباع سے ہی کامیاب ہو سکتے ہیں۔
اس موقع پر نعت خواں حافظ نصر اللہ بزدار اور جمعہ خان لغاری نے ہدیہ نعت پیش کیا اور صوفی محمد نواز نقشبندی نے دعا کرائی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا پہلا کانووکیشن سات مارچ کو ہوگا
جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار،گورنر و چانسلر چوہدری محمد سرور، وزراء اور دیگر اعلی شخصیات کی آمد متوقع ہے
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے غازی یونیورسٹی کا دورہ کیا
اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سے کانووکیشن کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ