مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان کھلی کچہری

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر فوری اور فری انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری

ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم عوامی خدمت میں مصروف، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر

تھانہ صدر میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے جہاں پر کافی تعداد میں عوام الناس نے کھلی کچہری میں شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول اور سرکل سٹی کے ایس ایچ او ز اور تفتیشی آفیسران بھی موجود تھے۔

جہاں پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے فرداً فرداً زیر تفتیش مقدماتکے مدعیان اور شہریوں کے مسائل سنے گئے اور متعلقہ SHO کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ

فوری طور پر میرٹ پالیسی اپناتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کریں کیونکہ کھلی کچہری کا مقصد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی

پولیس تک رسائی کو یقینی بنانا اور فوری میرٹ پر انصاف فراہم کرناہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں

آخر میں ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کہچری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے

شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

میلہ مویشیاں،ثقافت کے فروغ کیلئے

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کا احسن اقدام

تحریر:محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈی جی خان

میلے ٹھیلے ہماری ثقافت کا حصہ ہیں،بلوچ سردار عثمان بزدار کی کوشش رہی ہے کہ وہ ثقافت کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدام کریں۔

پنجابی،بلوچی اور سرائیکی سمیت صوبہ کی ثقافت کیلئے ایام سرکاری سطح پر بھرپور طریقے سے منائے۔

وزارت اطلاعات و ثقافت کی زیر نگرانی پنجاب آرٹس کونسل اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پہاڑ،

میدان اور چولستان میں کلچرل ڈے منائے گئے۔

ڈیرہ غازی خان میں صدیوں سے منائے جانے والے میلہ مویشیاں کی بحالی کیلئے بھی اہم کردار ادا کیا اور گزشتہ تین سال سے کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کی

زیرنگرانی،ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سخی سرور روڈ پر میلہ مویشیاں کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔

گذشتہ ادوار میں مثبت سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر تھیں تاہم سردار عثمان احمد خان بزدار نے جب وزیر اعلی پنجاب کا قلمدان سنبھالا تو انہوں نے

دوسرے شعبوں کے ساتھ ثقافت کے پھلنے پھولنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے۔

ڈیرہ غازی خان میں 22 فروری سے 28 فروری تک ریتلے اور چٹیل میدان میں میلہ مویشیاں کے نام پر ایک شہر آباد کیاگیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران اور ان کی ٹیم دن رات میلہ کہ کامیابی کیلئے ایونٹ میں موجود رہی۔میلہ مویشیاں کا باقاعدہ افتتاح

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی نمائندگی کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے ہمراہ کیا تھا۔

فضا میں کبوتر آزاد کئے گئے گھوڑ سوار دستوں نے مہمانوں کا پنڈال تک استقبال کیا۔ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مہمانوں کو بلوچی ”پگ” پہنائی،تلوار،گھوڑا رقص، خوبصورت اور اعلی نسل کے مویشیوں کی نمائش اور کیول کیڈ کا بھی انعقاد کیا گیا

تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلیوں نے روایتی و ثقافتی تلوار رقص ”ضام دریس”کا شاندار مظاہرہ کیا۔مندری،نکری،بربری،ناچی اور دائرہ دین پناہ نسل کے چھوٹے،داجل اور ساہیوال نسل کے بڑے جانوروں کی کیول کیڈ کے علاوہ میلہ مویشیاں میں مختلف محکموں کے

امدادی سٹالز، محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ونڈہ،مسکچر کے سٹالز لگائے گئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسری نے بھی مویشی پال حضرات کو طبی سہولیات فراہم کیں۔

ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران نے مہمان خصوصی ایس ایم بی آر بابر حیات تارڑ،کمشنر لیاقت علی چٹھہ،

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل میمن کو بلوچی پگ پہنانے کے ساتھ یاددگاری شیلڈز پیش کیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین،جنرل منیجر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر فقیر حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔

ایس ایم بی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلہ مویشیاں میں شاندار پرفارمینس دیکھ کر خوشی ہوئی

۔خطہ مویشیوں کی اعلی نسل کے حوالے سے منفرد پہچان ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میلہ مویشیاں علاقہ کی پہچان ہے

اس سے ثقافت اور معاشی سرگرمیوں کو ترویج ملے گی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید
نے کہا کہ

میلہ سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔مویشی پال حضرات کو حوصلہ افزائی ملتی ہے۔

تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محبوب حسین نے انجام دئیے۔

میلہ مویشیاں کے ساتوں روز پنجاب بھر سے مویشی پال حضرات،میلہ کے شائق نے میلہ کا رخ کیا۔

خوبصورت اور اعلی نسل کے چھوٹے بڑے مویشیوں کی نہ صرف نمائش ہوئی بلکہ خریدو فروخت کا بھی بڑے پیمانے پر کاروبار ہوا

جس سے مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی ہوئی اور معاشی سرگرمیوں کو عروج ملا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن کی زیر نگرانی کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے۔
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ میلہ کے

پانچویں روز نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے مقابلوں کا افتتاح کیا۔ سی ای او کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کی طرف سے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کو بلوچی چادر

اور کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو بلوچی واسکٹ پہنائی گئی،منتظمیں اور مہمانوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

گھوڑ سوار دستوں نے مہمانوں کا سٹیج تک استقبال کیا۔مہمان خصوصی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے پانچویں روز کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری رقبہ میلہ مویشیاں کیلئے مختص کرائیں گے،نیزہ بازی اور گھوڑ سواری کیلئے باقاعدہ راہداری بنائی جائے گی۔وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت علاقہ کی ثقافت،روایات کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کرتی رہے گی۔

ڈیرہ غازی خان میں مسلسل تیسرے سال میلہ مویشیاں کا کامیابی سے انعقادکرایاگیا جس کا سہرہ کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈویژنل،ضلعی انتظامیہ اور ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران کو جاتا ہے۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ میلہ مویشیاں سے ثقافت،سوغات کو دنیا بھر میں روشناس کرانے میں مدد ملے گی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ایک ماہ پہلے میلہ مویشیاں کی تیاریاں شروع کی گئیں

اور ہر روز میلہ کی رونقیں بڑھتی گئی جس میں عوام اور فیملیز کا جوش خروش دیدنی رہا. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور کمشنر لیاقت علی چٹھہ،

ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد جنید جتوئی اور سٹیج سیکرٹری محبوب حسین کو یاددگاری شیلڈز دی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران،جنرل منیجر ڈاکٹر فقیر حسین،ضلعی چیئرمین انسانی حقوق حذیفہ قاسمی،پروفیسر شعیب رضا اور دیگر موجود تھے۔

پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے سی ای او محمد یونس کھتران نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کا اعتماد حاصل رہا کہ

انہوں نے کیٹل مارکیٹ کو تیسری بار میلہ مویشیاں منعقد کرانے کی ذمہ داری دی اور یہ کمپنی کیلئے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ نامساعد کے حالات کے باوجود کیپٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی سکیورٹی،صفائی اور معاون سہولیات کی فراہمی کیلئے

ہر ممکن بہتر اقدامات کیے۔سی ای او کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں سکیورٹی خدشات دیکھ کر میلہ مویشیاں کا انعقاد نہیں ہوتا تھا

تاہم کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی مسلسل تیسرے سال میلہ مویشیاں کا کامیاب انعقاد ممکن بنایا. ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر میلہ مویشیاں میں ثقافتی اور روائتی سپورٹس کے مقابلے کرائے گئے جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد

اکرام ملک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد اور دیگر

نے شرکت کی۔سپورٹس کی سرگرمیوں میں سابق اور موجودہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے میلہ کی

رونقیں بڑھائیں ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے بتایا کہ پانچ روزہ جشن بہاراں تقریبات

میں دنگل،دیسی کشتی،وزنی پتھر اٹھانے،کبڈی،رسہ کشی،ویٹ لفٹنگ،آرم ریسلنگ،ماس ریسلنگ،باڈی بلڈنگ اور دیگر مقابلے کرائے گئے۔

ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،لیہ راجنپور،رحیم یارخان،بکھر اور دیگر اضلاع سے کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے کہا کہ

جشن بہاراں میں مقابلوں کے ایونٹس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ دیسی،روائتی اور ثقافتی مقابلوں کو دنیا بھر میں روشناس کرانے میں مدد ملی۔

میلہ مویشیاں میں ہر طبقہ کیلئے تفریح کے مواقع فراہم کئے گئے۔محفل موسیقی،لکی ایرانی سرکس،جھولے اور دیگر انتظامات کئے گئے۔

کھانے پینے کے سٹال کے ساتھ نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے جوہر دکھائے گئے۔نوجوانوں نے کشتی،

کبڈی،ویٹ لفٹنگ اور پتھر اٹھانے کے شاندار مظاہرے کئے۔

میلہ مویشیاں سیکورٹی اور معاون سہولیات کا خاص خیال رکھا گیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ تمام امور کی خود نگرانی کرتے رہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی۔پٹواری اور اعلی افسران ریونیو ریکارڈ سمیت موجود تھے۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کے ساتھ مرد اور خواتین سائلین کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے.

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگاتے ہوئے دلانہ پر 400 کنال سرکاری رقبہ پر غیر قانونی قابضین کی نشاندہی پر قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔

سرکاری رقبہ واگزار کرانے کے ساتھ ناجائز قابضین کے خلاف مقدمات کی بھی ہدایت جاری کی۔

کمشنرنے سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ برداشت نہیں ہوگا۔

سائلین کی ہر درخواست پر خود فیڈ بیک لوں گاہر درخواست پر عملدرآمد کیلئے افسران کو باقاعدہ ٹائم لائن دی۔

کھلی کچہری میں پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن اور دیگر موجود تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

مہمانوں،فیکلٹی ممبران،بورڈ آف گورنرز کے اراکین اور طلباء و طالبات نے بیک وقت 100 سایہ اور پھلدار پودے لگائے۔

میاواکی طرز پر 500 بڑے اور تیار پودے لگانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔پرنسپل ادارہ میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے مہمانوں کا استقبال کیا،فضا میں غبارے چھوڑے گئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو یاددگاری

شیلڈ بھی پیش کی گئی،کمشنر نے کلاسز کا بھی معائنہ کیا اور طلباء وطالبات سے نصابی سوالات بھی کئے.ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں جشن بہاراں کی تقریب میں خاکوں اور ٹیبلوز کے ذریعے درختوں کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

بچوں نے ٹیبلوز کے ذریعے کلین اینڈ گرین مہم کو اچھے طریقے سے فوکس کیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ہر طالب علم اپنے حصے کا پودا لگا کر اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری لے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ملٹی پرپز ہال کی منظوری دے دی۔

ڈی پی ایس میں عثمان بزدار ملٹی پرپز ہال تعمیر ہوگا جس پر چار کروڑ 55 لاکھ خرچ ہوں گے۔پرنسپل ڈی پی ایس میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے کہا کہ

ادارہ میں تعلیم کے ساتھ بچوں کی کردار اور ذہن سازی پر توجہ دی جاتی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،اے سی جی حیات اختر، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،سلیم کوثر،پروفیسر صادق حسین سمیت بورڈ آف گورنرز کے دیگر اراکین موجود تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری،بھٹہ مالکان،سوشل سکیورٹی کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی نے کہا کہ مزدوروں سے جبری مشقت لینا اور چائلڈ لیبر کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جا سکتی،حکومت پنجاب مزدور طبقہ کو انکے حقوق کی دستیابی کے لیے اپنے وسائل استعمال میں لا رہی ہے،

ہر فرد کو ان کے حقوق لازمی ملنا چاہئیں،حقوق ادائیگی کے ساتھ ساتھ انہیں دبانے والے ذمہ داروں کو بھی قانون کے دائرہ میں بھی لایا جائے ،

انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں،انہیں پوری اجرت دیں،کسی کا حق نہ مارا جائے،ہر بھٹہ مالک 5مزدوروں کو ضرور رجسٹرڈ کروائے،انہوں نے کہا کہ سوشل سکیورٹی کے ادارے مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں،

بھٹہ مالکان ان اداروں کے واجبات ضرور ادا کریں تاکہ سوشل کارڈز کی بدولت مزدور طبقہ بھی حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ طبی سہولیات سے مستفید ہو سکے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ افسران اور سٹاف چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے دکانوں،ورکشاپس،کارخانوں،فیکٹریوں پر چھاپے ماریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے بتایا کہ بھٹوں پر جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کی چیکنگ کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے

،اس دوران چائلڈ لیبر پر ایک اور جبری مشقت لینے پر16 ذمہ داروں کے خلاف کیسز عدالت میں بھجوا دئیے گئے ہیں او رایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک شہریوں کو ریلیف دلانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں اور انہوں نے پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے سہولت سنٹر کا دورہ کیا۔

حمزہ سالک نے سہولت سنٹر میں صفائی و ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے استقبالیہ کاؤنٹر سے شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات بھی لیں۔

ڈپٹی کمشنر نے سہولت سنٹر میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ

سہولت سنٹر میں آنے والے ہر شہری کو ضرور ریلیف فراہم کیا جائے،انہوں نے سہولیات کی دستیابی بارے سائلین سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات دے کر ہم ان کا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت عوامی خدمت ہماری ہونی چاہیے،

عوامی خدمت کیلئے میرے دفتر کے دروازے شہریوں کیلئے کھلے ہیں،ضلع کا ہر افسر عوامی مسائل کے حل میں پیش پیش ہوگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

خوشگوار موسمیاتی تبدیلی کے لئے شجر کاری بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سٹی ڈیرہ غازیخان کی

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مہرونہ لغاری نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں

کالج میں پودے لگانے کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ہمیں سایہ،فرنیچر کے لئے لکڑی مہیا کرتے ہیں

بلکہ ان سے خوشگوار موسمیاتی تبدیلی بھی ممکن ہے درخت اور پھول نہ صرف انسانی زندگی بلکہ انسان کی تخلیقی صلاحیتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

اس موقع پر اساتذہ اور طالبات نے اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کے5سال سے کم عمرساڑھے7لاکھ بچوں کو پولیو کے

حفاظتی قطرے پلانے بارے مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز احمد نوید،نبیل احمد میمن،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی

،یونیسیف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ

مہم میں ہمارا کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہئے،ہم نے پولیو فری ضلع کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، محکمہ تعلیم،ریونیو،پاپولیشن ویلفیئر اور پولیس بھی پولیو مہم میں ہمارے ساتھ ہیں،

سوشل موبلائزیشن کے ذریعے بچوں کو قطرے پلانے بارے آگاہی دی جائے،انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان کے تحت تمام سرگرمیاں بروئے کار لائی جائیں،

تربیت یافتہ سٹاف کو ہی قبائلی علاقوں میں تعینات کیا جائے اور ایشوز کو موقع پر ہی حل کیا جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کوہ سلیمان کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز سلیم اللہ قیصرانی

،ایس ایز شیخ اعجاز،وقار شعیب،جواد ملک،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں موضع چٹ پانی میں کوہ سلیمان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر بنے گا

جس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ کا آفس و رہائش گاہ،ریونیو کالونی،بی ایم پی لائن،بلوچ لیوی لائن،رابطہ سڑکیں،کوہ سلیمان پبلک سکول،سپورٹس سٹیڈیم،ڈویلپمنٹ کمپلیکس،محکموں کے دفاتر،کمرشل مارکیٹ اور دیگر معاون سہولیات فراہم ہوں گی۔

دفاتر اور رہائش گاہوں کا تعین،مطلوبہ رقبہ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں کمشنر نے تحصیل کمپلیکس کیلئے محکموں سے ڈیمانڈ طلب کرلیں۔

علاوہ ازیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس میں اربن یونٹ کے افسران سے تحصیل کمپلیکس کیلئے بریفنگ لی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

عصر حاضر کے تقاضوں کے پیش نظر ڈیجیٹل نالج کی اہمیت بڑھ گئی ہے.

ادارہ انوویٹو سن بیروزگاری کے خاتمہ اور نوجوانوں کو فنی تربیت دینے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لارہا ہے.

یہ بات ادارہ سے متعلق آگاہی تربیتی سیشن میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہی. سربراہ ادارہ امتیاز سیف اللہ نے کہاکہ

انوویٹو سن کی زیر نگرانی ویب ڈیزائننگ، ورچوئل اسسٹنٹ، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، موبائل ایپ، سافٹ ویئر ڈویلپنگ، کمپیوٹر گرافک اور دیگر فنی کورسز کرائے جاتے ہیں. تین سے چار ماہ میں طالب علم آن لائن روزگار کے قابل ہو جاتاہے.

بیروزگاری کے خاتمہ اور سوچ کی بیداری کیلئے کم فیس میں نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنا رہا ہے. تقریب میں موٹیویشنل سپیکر محمد وسیم، ڈاکٹر طاہر وسیم اوردیگر نے بھی خطاب کیا.

سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر شوکر اور فاطمہ گل نے انجام دیئے اس موقع پر جام یوسف، زبیر جتوئی، محمد ذیشان،

مبشر نتکانی، سعدیہ فدا، سدرہ لغاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا. طلباؤطالبات اور مہمانوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی کاغیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون۔۔

132لٹر ملاوٹی دودھ،43لٹرایکسپائرڈآئٹم تلف۔۔۔۔

چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،برگرپوائنٹ،کلچہ ہاوس،کریانہ سٹور سمیت162فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ روپے کے جرمانے عائد،142شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان یکم مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور

اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں چکن ساپس کی چیکنگ کرتے ہوئے

غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر10ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیئے گئے۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کریانہ سٹورپرکارروائی کے دوران

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاران پر غیر معیاری اور مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں نے تشددکیا۔مظفرگڑھ نواحی کے علاقہ خانپور بگاشیر میں فوڈ اتھارٹی کے

اہلکاروں نے بھاری مقدار میں جعلی اور ایکسپائرڈچائے کی پتی برآمد کر لیاور22ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔دکاندار نے فوڈاتھارٹی اہلکاران کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ملاوٹ مافیا نے دو گھنٹے تک فوڈاتھارٹی کے اہلکاران کومبینہ تشدداورزدوکوبی کیا۔

ملاوٹ مافیا جعلی اشیاء پکڑے جانے پر آپے سے باہر ہوگیا۔دکاندار نےفوڈ اتھارٹی اہلکاران کو محبوس کرکے تالے لگا دیئے۔

فوڈ اتھارٹی کے اہلکاران نے ملاوٹ مافیا کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے تھانہ صدر مظفرگڑھ میں ایف آئی آر درج کروادی۔محکمانہ قانونی کارروائی کرکے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کی جائے گی۔عوام کو برینڈ کے نام پر جعلی اشیاء کی فروخت کو روکیں گے۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے9ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیا ۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں ملک شاپ،برگرپوائنٹ پر کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے جانے پر7ہزارروپے کا جرمانہ عائدکردیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے تحفظ کےلیے

دن رات کوشاں ہے۔بیکری،نان کلچہ ہاوس پر کارروائی کرتے ہوئے30ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کیا۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں کریانہ شاپ کو غیر معیاری انتظامات پر5ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی چکن پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر17ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا گیا۔

پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے تونسہ شریف میں قائم کیمپ آفس کا دورہ کیا

انہوں نے محکمہ سے متعلق لوگوں سے شکایات سنیں اورازالہ کیلئے موقع پر

افسران کو ہدایات جاری کیں. اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر

ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین اوردیگر بھی موجو د تھے

%d bloggers like this: