دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایف آئی اے سائبر کرائم : 13 سال سے طالبہ کو ہراساں کرنےپر ملزم گرفتار

ملزم طالبہ کا رشتہ دار ہے اور 13 سال سے ہراساں کر رہا ہے

ایف آئی اے سائبر کرائم نے 13 سال سے طالبہ کو ہراساں کرنےپر ملزم کو گرفتار

کر کے ضلع کچہری میں پیش کر دیا

  ملزم طالبہ کا رشتہ دار ہے اور 13 سال سے ہراساں کر رہا ہے، طالبہ کا موقف

ملزم نازیبا ویڈیوز بنا کر مسلسل بلیک میل کر رہا ہے، شکایت گزار طالبہ

ملزم بات نہ ماننے پر ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا، پراسکیوٹر ایف آئی اے

ملزم نےویڈیوز طالبہ کے رشتہ داروں اور یونیورسٹی فیلوز کو شئیر کیں، پراسکیوٹر ایف آئی اے

 شکایت گزار طالبہ نے ملزم کیخلاف سکرین شارٹس اور ویڈیوز کی صورت میں شواہد فراہم کیے، ایف آئی اے تفتیشی افسر

ملزم کو ڈی ایچ اے کی مساج سینٹر سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، تفتیشی افسر

 ملزم نے دوران تفتیش اپنے گناہ کا اعتراف اور شرمندگی کا اظہار کیا، تفتیشی افسر

 ملزم سے ویڈیوز سمیت دیگر مواد برآمد کر لیا ہے، تفتیشی افسر ایف آئی اے

 ملزم کا مزید ریمانڈ نہیں چاہیے،، عدالت ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے، استدعا

About The Author