دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا چیس ٹورنامنٹ کا اعلان

پنجاب مائنڈ سپورٹس ماسٹرز 2022ء 12 مارچ کو کرایا جائے گا

لاہور۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا چیس ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

پنجاب مائنڈ سپورٹس ماسٹرز 2022ء 12 مارچ کو کرایا جائے گا، صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 600 سے زائد مردوخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، رائے تیمور خان بھٹی کے مطابق

ٹورنامنٹ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا

پنجاب مائنڈ سپورٹس ماسٹرز ٹورنامنٹ میں مردوخواتین اوپن اور انڈر 15کیٹیگریز میں مقابلے

ہوں گے

ٹورنامنٹ میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے کے انعامات دیں گے،

کھلاڑی 6مارچ تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں

ٹورنامنٹ سے انڈور گیمز کو فروغ ملے گا

ملکی تاریخ میں پہلی بار ذہنی سپورٹس کا اتنا بڑا ایونٹ ہوگا،

پنجاب مائنڈ سپورٹس ماسٹرز 2022ء میں سکریبل کے ایونٹس بھی شامل ہیں،

About The Author