ڈیرہ غازیخان
ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی کی تاش جوا کھیلنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی، 8 کس ملزمان گرفتار،داو پر لگی رقم34900 روپے برآمد مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کو مخبر کی طرف سے اطلاع ملی کہ بلاک 26 میں جوا خانہ کھلا ہوا ہے
اور اس وقت بھی جوا چل رہا ہے مخر کی اطلاع کو معقول جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی احسان الحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوا خانے پر ریڈ کیا۔
ریڈ کے نتیجے میں تاش جوا کھیلنے والے 8 کس ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمان سے موبائل فونز اور داو پر لگی رقم 34900 روپے برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ سٹی میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔
گرفتار تفصیل ملزمان:
(1)
محمد حفیظ ولد غلام حسین قوم وڈانی
(2) محمد عامر ولد محمد شریف قوم منگلہ
(3)غلام رسول ولد حاجی کرم حسین قوم آرائیں
(4) محمد سعید ولد حاجی کھوسہ قوم کھوسہ
(5) عنایت حسین ولد غلام یسین قوم لغاری
(6) محمد رمضان ولد محمد نواز قوم مغل
(7) محمد بلال ولد اللّٰہ ڈیوایا قوم چشتی
(8) ذوالفقار احمد ولد مختیار احمد قوم بھٹہ
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
غیر معیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے گرد پنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیرا تنگ۔۔۔
ڈائری شاپ اورمعروف بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند،115لٹرغیرمعیاری محلول تلف۔۔۔
ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت133فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری
اور فروخت پر63ہزارروپے کے جرمانے عائد،119شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
بہاولپور 27فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور
اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہوٹل کی چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضرصحت اشیاء پائے جانے پر5ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق
رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کو5ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔
اسی طرح ڈی جی خان میں بیکری میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر15ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کے دوران بیکری میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر12ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے گئے۔
اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے بیکری اور کریانہ سٹور کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر8ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے۔
اسی طرح راجن پور میں کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے18ہزارروپے کا جرمانہ کردیاگیا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
حمزہ سالک نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کا چارج سنبھال لیا انہوں نے ڈی جی خان میں دبنگ انٹری دی اور آتے ہی ٹیچنگ ہسپتال کا معائنہ کیا۔بہتری کےلئے ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھیے اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال میں صفائی اور ضروری ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے،
کتے کے کاٹے کی ویکسین سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے زیر تعمیر زچہ بچہ ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر میلہ مویشیاں میں ثقافتی اور روائتی سپورٹس کے مقابلے کرائے گئے
جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد اور دیگر نے شرکت کی۔سپورٹس کی سرگرمیوں میں سابق اور موجودہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے میلہ کی
رونقیں بڑھائیں ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے بتایا کہ پانچ روزہ جشن بہاراں تقریبات میں دنگل،
دیسی کشتی،وزنی پتھر اٹھانے،کبڈی،رسہ کشی،ویٹ لفٹنگ،آرم ریسلنگ،ماس ریسلنگ،باڈی بلڈنگ اور دیگر مقابلے کرائے گئے۔
ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،لیہ راجنپور،رحیم یارخان،بکھر اور دیگر اضلاع سے کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے کہا کہ جشن بہاراں میں مقابلوں کے ایونٹس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی
بلکہ دیسی،روائتی اور ثقافتی مقابلوں کو دنیا بھر میں روشناس کرانے میں مدد ملی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈاتھارٹی کاغیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں پر کریک ڈاون۔۔
آٹاچکی،بیوریجز یونٹ،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،برگرپوائنٹ،کلچہ ہاوس،کریانہ سٹور سمیت129فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر72ہزاروپے کے جرمانے عائد،114شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 28فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور
اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں کریانہ سٹور کی چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر5ہزارروپے کا جرمانہ عائدکردیا گیا۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں بیکری پر کارروائی کے دوران غیر معیاری،مضرصحت اور ایکسپائرڈ اشیاء پائے جانے پر 8ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ہوٹل، کریانہ سٹورز پر کارروائی کرتے ہوئے4ہزار500روپےکاجرمانہ
غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیا۔اس کے علاوہ لیہ میں ڈرنک کارنر کی چیکنگ کے دوران انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر10ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اسی طرح سے بہاولپور میں گھی شاپ،چکن شاپ پر کارروائی کے دوران مضر صحت اشیاء پائے جانے پر17ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کریانہ سٹور پر کارروائی کے
دوران5ہزار500روپے جرمانہ عائدکردیا گیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی ہوٹل اور فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر22ہزارروپے
جرمانہ عائد کردیا گیا۔پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون