مئی 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا،ٹیچنگ ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح وزیر مملکت برائے موسمی تغیرات زرتاج گل وزیر نے کیا۔

مہم میں 5سال سے کم عمر7لاکھ50ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔

پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے بھی خصوصی شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈی ایچ او ڈاکٹراطہرسکھانی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رابعہ رحمن،ڈی ایس وی عطاء اللہ ساجد،یونیسیف،ڈبلیو ایچ او،سول سوسائٹی،

این جی اووز اور متعلقہ افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔ وزیر مملکت برائے موسمی تغیرات زرتاج گل وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری ترجیح ہے،

پنجاب پولیو فری ہے اسی تسلسل کو ہم نے برقرار رکھنا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہئیے،پنجاب میں ایک کروڑ20 لاکھ اورضلع ڈیرہ غازی خان میں ساڑھے7لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،

اس قومی فریضہ کی احسن ادائیگی پر پولیو ورکرز کو سیلوٹ کرتی ہوں،وہ محنت و لگن سے کام کریں،ہمیں ان پر مکمل بھروسہ ہے،ضلع میں 1945ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی،زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت ہم نے اپنے نونہالوں کو صحت مند بنانا ہے،

والدین اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں،ہیلتھ ورکرز حالات کی سنگینی کے باوجود آپ کے گھروں تک ضرور پہنچیں گے،ہماری پولیو کے خلاف فائیٹ جاری رہے گی۔مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ عوام انسداد پولیو کیخلاف جہاد میں حکومت کا ساتھ دیں،

حکومت پنجاب پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے کاوشیں جاری رکھے گی،شہری اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلواکر قومی ذمہ داری نبھائیں،انسداد پولیو مہم28فروری سے4مارچ تک جاری رہے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزاعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی

راہ پر گامزن ہے،ہرضلع میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں بن رہی ہیں اورلوگوں کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے موسم بہار کے میلہ مویشیاں کے

موقع پرسوموار28فروری2022 ء کو ضلع بھر میں

مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے،اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بور ڈڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ

میٹرک سالانہ امتحانات کے داخلہ فارم کی وصولی کیلئے سوموار 28فروری کو مقامی

چھٹی کے باوجود میٹرک برانچ اور حبیب بنک بورڈ برانچ کام کرتی رہیں گی

جبکہ دیگر برانچز میں چھٹی ہو گی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ تعلیم کے ڈیرہ غازیخان زیر اہتمام درجہ چہارم کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ہونے والے انٹرویو ملتوی کردئیے ہیں،

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں درجہ چہارم کی 36 آسامیوں پر بھرتی کے لئے یکم مارچ سے شروع ہونے والے

تمام انٹرویوز ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں،نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا

جہاں انہوں نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا۔

قبل ازیں سنٹرل جیل آمد پرسپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز

نے ان کا استقبال کیا

اورانہیں گلدستہ و سلامی پیش کی گئی.یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے اہم مقامات کی خوبصورتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ذاتی دلچسپی سے الغازی ٹریکٹر فیکٹری کی انتظامیہ دو چوک ڈویلپ کرکے ٹریکٹر کے مانومنٹ نصب کرے گی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈیزائن کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردیں۔

کمشنرنے کہا کہ مخیر حضرات اور صنعتی اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔الغازی ٹریکٹر فیکٹری کی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں دو چوک ڈویلپمنٹ کرے گی۔

چوک پر الغازی ٹریکٹر کا مانومنٹ نصب ہوں گے، فیکٹری انتظامیہ دونوں چوکوں کی دیکھ بھال بھی کرے گی،کمشنر نے کہا کہ

الغازی ٹریکٹر نصب ہونے سے چوک کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔کمشنر نے چوک کی خوبصورتی اور شجرکاری کیلئے فوری ڈیزائن کی تیاری کے احکامات کرتے ہوئے کہا

کہ کمیٹی ڈیرہ غازیخان میں تونسہ بائی پاس چوک اور تونسہ میں دو مجوزہ جگہوں کا معائنہ کرے گی۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی،

انتظامی افسران اور الغازی ٹریکٹر فیکٹری کی انتظامیہ ملکر کام کریں۔چوکوں کی بیوٹیفکیشن کے ڈیزائن ایک ہفتہ کے اندر مکمل کئے جائیں۔

کمشنر نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ نے بھی دو چوک ڈویلپ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

اجلاس میں الغازی ٹریکٹر فیکٹری کی انتظامیہ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہاڑییکلچر اتھارٹی

طاہر جاوید انصاری،ڈی بی اے شہزاد قدیر،قائمقام اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمود الحسن اور دیگر موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سکول،کالجز اور مراکز صحت کو از سر پینٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔طلباء و طالبات میں نظم و ضبط کو بہتر کرایا جائے گا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژنل ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ہدایات جاری کردیں.کمشنرکی زیر صدارت ڈویژنل ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے

کمشنر نے کہا کہ چار دیواری اور بیرونی عمارت کو ریڈ اینڈ وائٹ پینٹ کیا جائے گا۔سکول اور ہیلتھ کونسل کا باقاعدگی سے ہر ماہ اجلاس کرایا جائے گا۔

تعلیمی اور صحت مراکز کی عمارتوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے۔کمشنر نے کہا کہ سرکاری عمارتوں میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کرائی جائے۔

ہر پودے کی دیکھ بھال کرکے تناور درخت بنایا جائے۔شجرکاری میں غلط اعداد و شمار پر سخت کارروائی ہوگی۔

تعلیمی اداروں میں قومی ایام بھر پور طریقے سے منائے جائیں۔طلباء و طالبات کے مطالعاتی دورے کرائے جائیں۔سکول کے ہر بچہ کو انگریزی میں اپنا تعارف لکھنے اور بولنے کی پریکٹس کرائی جائے۔

ہر بچہ کم سے کم 15 فقرے انگلش میں لکھ اور بول سکتا ہو۔بچوں کو کمپیوٹر سپیڈ میں بھی مہارت حاصل کرائی جائے،کمشنر نے کہا کہ

بوائز سکاوٹس اور گرلز گائیڈ کو فعال کرایا جائے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

بچوں میں صفائی سے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے باقاعدگی سے مہم چلائی جائے۔ڈائریکٹرز اپنے مراکز کا باقاعدگی سے وزٹ کریں۔

تعلیمی اداروں میں داخلہ کا طریقہ کار آسان بنایا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن

،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر فیاض شیخ،ڈائریکٹر ایلیمنٹری نصراللہ لغاری،

ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن فرحت نسرین اور دیگر موجود تھے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں جشن بہاراں کی تیاریاں جاری ہیں جشن بہاراں میں پھولوں کی نمائش کے ساتھ سپورٹس سرگرمیاں بھی ہوں گی.

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن اور پی ایچ اے کے نمائندہ نے شرکت کی.

مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ جشن بہاراں میں تمام پہلوؤں کو فوکس کیا جائے،

اہم مقامات اور چوکوں پر چراغاں کیا جائے،پی ایچ اے گرین بیلٹس،میڈینز اور پارکس کی بہتری کیلئے اقدامات کرے،

شہر کی بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹس جلد مکمل کئے جائیں،

تمام محکمے مل کر کام کریں. محمد حنیف پتافی نے کہاکہ جشن بہاراں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کھیل بہت ضروری ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

جوڈیشل کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں موسم بہار شجر کاری مہم 2022 ء کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان عبدالرحیم اور دیگرججز نے پودے لگانے کے بعدملک کی سلامتی،

خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی. اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر ڈیرہ غازی خان خالد بھٹہ،جمشید اقبال،

غلام فرید، شمشاد احمد قریشی فارسٹ آفیسرز بھی موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پنجاب شاہد حنیف خان اور ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن محمد شریف جٹ کی ہدایات کے مطابق

موبائل ایجوکیشن یونٹ ڈیرہ غازی خان کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے. اے ایس آئی عامر محمود انچارج یونٹ نے ڈیرہ ریجن میں روڈ سیفٹی کمپین کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ

رات کے اوقات میں حادثات کا سب سے بڑا سبب ریفلیکٹرز یا انڈیکیٹرز کا نہ ہونا ہے اس لیے گنے والی ٹرالی پر ریفلیکٹرز یا انڈیکیٹرز لازمی لگائیں کیونکہ اطراف میں بڑھی ہوئی اوور لوڈنگ نظر نہیں آتی

جس کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال اور کانوں پر ہینڈ فری لگا کے موسیقی سننا بھی حادثات کا باعث بنتا ہے

اسی طرح ون ویلنگ، مقابلہ بازی اور تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے 18 سال سے کم عمر افراد کی ڈرائیونگ ممنوع ہے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا غیرقانونی ہے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تیز رفتاری سے

گریز کریں لین اور لائن کی پابندی کریں اوور ٹیکنگ اور کراسنگ کے وقت جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں اور کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے منع کریں.

عامر محمود نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر 24 گھنٹے عوام الناس کی خدمت کیلئے کوشاں ہے 1124 ہیلپ لائن کے ذریعے آپ کسی بھی روڈ پرابلم کی صورت میں

کال کر سکتے ہیں اس موقع پر مختلف اداروں اور کاروباری مراکز میں پمفلٹس اور بروشرز بھی تقسیم کیے گئے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں سالانہ میلہ مویشیاں کی تقریبات جاری ہیں۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ میلہ کے پانچویں روز نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے مقابلوں کا افتتاح کیا۔

سی ای او کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کی طرف سے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کو بلوچی چادر اور کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو بلوچی واسکٹ پہنائی گئی،

منتظمیں اور مہمانوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔گھوڑ سوار دستوں نے مہمانوں کا سٹیج تک استقبال کیا
۔مہمان خصوصی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے پانچویں روز کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

سرکاری رقبہ میلہ مویشیاں کےلئے مختص کرائیں گے،نیزہ بازی اور گھوڑ سواری کےلئے باقاعدہ راہداری بنائی جائے گی۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت علاقہ کی ثقافت،روائت کے فروغ کےلئے انقلابی اقدامات کرتی رہے گی۔

ڈیرہ غازی خان میں مسلسل تیسرے سال میلہ مویشیاں کا کامیابی سے انعقاد کرایا جارہا ہے جس کا سہرہ کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈویژنل،ضلعی انتظامیہ اور ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران کو جاتا ہے

۔وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ میلہ مویشیاں سے ثقافت،سوغات کو دنیا بھر میں روشناس کرانے میں مدد ملے گی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ایک ماہ پہلے میلہ مویشیاں کی تیاریاں شروع کی کئیں۔ میلہ کی روز بروز رونقیں بڑھ رہی ہیں۔

عوام اور فیملی کا جوش خروش قابل دیدنی ہے۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر اور کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد جنید جتوئی اور سٹیج سیکرٹری محبوب حسین کو یاددگاری شیلڈز دی گئیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران،جنرل منیجر ڈاکٹر فقیر حسین

ضلعی چیئرمین انسانی حقوق حذیفہ قاسمی،پروفیسر شعیب رضا اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان میں مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی سے محکمہ صحت کے انٹامالوجسٹ کے وفد نے ملاقات کی۔

مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے انٹامالوجسٹ کے نمائندوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا،

اس موقع پرمشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے انٹامالوجسٹ کے مسائل کے حل کےلئے ہرممکن سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ

انٹامالوجسٹ کے کنٹریکٹ اور مستقلی کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سفارشات پیش کی جائیں گی

اورانٹامالوجسٹ کو ان کے مطالبات میں پیش رفت سے بھی آگاہ رکھا جائے گا،

انٹامالوجسٹ نے مشیر صحت محمد حنیف پتافی کو بتایا کہ ان سےتین سال سے بی ایس 17 میں بطور ورک چارج کام لیا جارہا ہے

،کنٹریکٹ اور مستقلی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں،اس موقع پر انٹامالوجسٹس نے مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی کو تحریری درخواست بھی دی

،
ملاقات کرنے والوں میں ڈیرہ غازیخان،لاہور،بہاولپور،بہاولنگر

راجن پور،شیخوپورہ،مظفر گڑھ،رحیم یار خان اور دیگر اضلاع کے انٹامالوجسٹ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے سی ای او محمد یونس کھتران نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کا اعتماد ہے کہ

انہوں نے کیٹل مارکیٹ کو تیسری بار میلہ مویشیاں منعقد کرانے کی ذمہ داری دی اور یہ کمپنی کےلئے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ نامساعد کے حالات کے باوجود کیپٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی سکیورٹی،صفائی اور معاون سہولیات کی فراہمی کےلئے بہتر اقدامات کررہی ہے۔

سی ای او کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران نے کہا کہ

گزشتہ ادوار میں سکیورٹی خدشات دیکھ کر میلہ مویشیاں کا انعقاد نہیں ہوتا تھا

تاہم کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی مسلسل تیسرے سال میلہ مویشیاں کا کامیاب انعقاد کرارہی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان:

ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی کی تاش جوا کھیلنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی، 8 کس ملزمان گرفتار،داو پر لگی رقم34900 روپے برآمد مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کو مخبر کی طرف سے اطلاع ملی کہ بلاک 26 میں جوا خانہ کھلا ہوا ہے

اور اس وقت بھی جوا چل رہا ہے مخر کی اطلاع کو معقول جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی احسان الحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوا خانے پر ریڈ کیا۔

ریڈ کے نتیجے میں تاش جوا کھیلنے والے 8 کس ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے

ملزمان سے موبائل فونز اور داو پر لگی رقم 34900 روپے برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ سٹی میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

گرفتار تفصیل ملزمان:
(1)محمد حفیظ ولد غلام حسین قوم وڈانی
(2) محمد عامر ولد محمد شریف قوم منگلہ
(3)غلام رسول ولد حاجی کرم حسین قوم آرائیں
(4) محمد سعید ولد حاجی کھوسہ قوم کھوسہ
(5) عنایت حسین ولد غلام یسین قوم لغاری
(6) محمد رمضان ولد محمد نواز قوم مغل
(7) محمد بلال ولد اللّٰہ ڈیوایا قوم چشتی
(8) ذوالفقار احمد ولد مختیار احمد قوم بھٹہ

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

غیر معیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے گرد پنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیرا تنگ۔۔۔

ڈائری شاپ اورمعروف بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند،115لٹرغیرمعیاری محلول تلف۔۔۔

ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت133فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر63ہزارروپے کے جرمانے عائد،119شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 27فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور

اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہوٹل کی

چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضرصحت اشیاء پائے جانے پر5ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کو5ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔

اسی طرح ڈی جی خان میں بیکری میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر15ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کے دوران بیکری میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر12ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے گئے۔

اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے بیکری اور کریانہ سٹور کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر8ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے۔

اسی طرح راجن پور میں کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے18ہزارروپے کا جرمانہ کردیاگیا۔

%d bloggers like this: