دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لانگ مارچ سے عمران کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے،شیری رحمان

نیازی سن لو لاٹھی گولی کی سرکاری نہیں چلے گی اور جب جائے گا عمران چھوٹے کی جان بچے گا پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان کا کہناہےکہ لانگ مارچ سے عمران کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے

نیازی سن لو لاٹھی گولی کی سرکاری نہیں چلے گی اور جب جائے گا عمران چھوٹے کی جان بچے گا پاکستان۔

یہ بات کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے منعقدہ جلسے مرکزی رہنما شیری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

مرکزی رہنما شیری رحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بینظیر بھٹو نے قائد بھٹو کی شمع اٹھائی تھی

یہ بینظیر بھٹو کا فرزند ہے بینظیر کی شمع اٹھا کر چلے ہیں اور پاکستان بچانا ہے بی بی کا وعدہ نبھانا ہے انکا کہناتھاکہ

ملک میں پیٹرول مہنگا، دوائیں مریضوں کی پہنچ سے دور ہیں، آٹا اور چینی عوام کو نہین مل رہی عمران خان کے نئے پاکستان کے بجائے اپنا پاکستان بنانا ہے

شیری رحمان نے کہاکہ بلاول کا قافلہ نکلے گا نیازی سے نجات دلانی ہے

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب بے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے آمروں کو گھر بھیجا،عمران خان تم تو سوچھ کے

آمر ہو، عوام کو گیس، بجلی اور پانی میسر نہیں ہے عمران خان نے من پسند لوگوں کو نوازنے کیلئے چینی غائب کرکے مہنگی کی ان کا کہناتھاکہ

بلاول بھٹو عوام کے حقوقِ کیلئے لانگ مارچ لے جارہے ہیں اور جیالے لانگ مارچ میں شرکت کرکے بلاول کے ساتھ ملکر حکومت کو گھر بھیجیں گے

جلسے سے قبل پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما رحمان ملک کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی

جلسے میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، پی ٹی آئی کے مختلف علاقوں سےتعلق رکھنےوالے کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی گئی۔

وارڈ ون سے پی ٹی آئی کائونسلر معروف جان اور ساتھیوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی۔

About The Author