دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لئے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی مدد لینے کا فیصلہ

سندھ حکومت اور کراچی پولیس چیف کے حکم پر ایس ایس یو کی ٹیمز بنادی گئیں۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لئے اسپیل سیکیورٹی یونٹ کی مدد لینے کا فیصلہ۔

یس ٹیمیں ہاٹ اسپاٹ پر تعینات ہوں گی۔

ریپڈ رسپانس فورس اور ریزو اہلکاروں کو بھی سڑکوں پر لایا جائے گا۔ تین ہفتے میں دوہزار سےزائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لئے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں کو بھی میدان میں لانے کا فیصلہ۔

سندھ حکومت اور کراچی پولیس چیف کے حکم پر ایس ایس یو کی ٹیمز بنادی گئیں۔

ذرائع ایس ایس یو کےمطابق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز شہر کے ہاٹ اسپاٹس پر اسنیپ چیکنگ اور گشت کریں گے۔

ایس ایس یو کی بیس ٹیمیں دوشفٹ میں ڈیوٹی کریں گی۔ ہر ضلع میں متعلقہ ایس ایچ او علاقے اور مقام کی حساسیت کے اعتبار سے کمانڈوز کو احکامات دے گا۔

ایس ایس یو کمانڈوز موٹر سائیکلوں پر گشت بھی کریں گے۔ پولیس کے شعبہ مدد گار ون فائیو کو بھی مزید متحرک کرنے کا حکم دے دیا گیاہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کے مختلف یونٹس کے ریزرو اہلکاروں کو بھی سڑکوں پر لایا جائے گا۔

ایس ایس یو ، اسپیشل پروٹکشن گروپ کے علاوہ رپیڈ رسپانس فورس کے اہلکار بھی شہر کی سڑکوں پر گشت کر یں گے

 تین ہفتے کے دوران تھانوں میں دوہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

About The Author