دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:اکتیس شخصیات کو گورنر ایوارڈز سے نواز دیا گیا

تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ سوسائٹی میں نمایاں کام کرنیوالوں کا احترام کرنا چاہئے

لاہور میں مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات دینے والے اکتیس شخصیات کو گورنر ایوارڈز سے نواز دیا گیا

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کو بہترین کارکردگی پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا

گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب میں صنعتکار، موسیقار، سائنسدان، ڈاکٹرز سمیت دیگر پیشے سے وابستہ نمایاں شخصیات کو ان کی گراں قدر خدمات پر ایوارڈز دئیے گئے

تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ سوسائٹی میں نمایاں کام کرنیوالوں کا احترام کرنا چاہئے

یہ تمام لوگ ہمارے ہیروز ہیں، ،، تقریب سے خطاب میں صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

ہمیں قوم، ملک اور بچوں کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے

تفریح کے میدان میں ہم ٹی وی ٹرینڈ سیٹر ہے

About The Author