مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور :الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام شاعر فیض احمد فیض کی ایک سو گیارہویں سالگرہ منائی گئی

شرکاء نے فیض احمد فیض کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انکا کلام پیش کرکے خراج عقیدات پیش کیا

لاہور کی الحمراء آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ترقی پسند و انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی

ایک سو گیارہویں سالگرہ کے موقع پر”ادبی بیٹھک” کو دوبارہ کھول دیا گیا،، تقریب کے

شرکاء نے فیض احمد فیض کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انکا کلام پیش کرکے خراج عقیدات پیش کیا

لاہورکے الحمرا آرٹس کونسل میں ہوئی ادبی بیٹھک ،،،علم و ادب کی نامورشخصیات نے

فیض احمد فیض کی ایک سو گیارہوں سالگرہ کا کیک کاٹا۔۔۔ معروف گلوکار علی ظفر نے

انقلابی شاعر کا کلام سناکر تقریب کو چار چاند لگادیئے۔
منسٹر آف سٹیٹ اعظم جمیل تقریب میں فیض احمد فیض کے ساتھ گزارے پل یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے،،، الحمراء آرٹس کونسل کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر گذشتہ چند سالوں سے بند ادبھی بیٹھک کو بھی دوبارہ علم و ادب کی محافل کےلیے کھول دیا گیا۔۔
اوپن کرتے ہوئے

نامور آرٹسٹ سلیمہ ہاشمی نے الحمراء کی تاریخ اور بتدریج ترقی میں عظیم ادبیوں کی خدمات پر روشنی ڈالی،،، شرکاء نے کہا کہ فیض احمد فیض کی سالگرہ پر ادبی بیٹھک کی ری اوپننگ ایک تحفہ ہے
سلیمہ ہاشمی، علی ظفر، عدیل

تقریب کے اختتام پر منیزہ ہاشمی کی ”فیض احمد فیض کے خطوط“پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی بھی کی گئی ،،،، تقریب میں کمشنر لاہور سمیت علم و ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی

%d bloggers like this: