کراچی کے علاقے صدر میں شوہر کا بیدردی سے قتل۔ گرفتار ملزمہ کی بڑی بیٹی اور سابق شوہر کوکیس میں نامزد کردیا گیا۔
مرکزی ملزمہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو دوران تفتیش تفیشی افسر نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزمہ کی بڑی بیٹی اور سابق شوہر کو ملزم نامزد کردیا ہے۔
دونوں ملزماں پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیاہے۔ دونوں کچھ دیر پہلے جائے وقوعہ سے چلے گئے تھے۔
ملزمہ کی بڑی بیٹی ،،اپنی چھوٹی بہنوں کو لے کر فیصل آباد چلی گئی ہے۔ حکام سے دونوں ملزموں اور دیگر دو بچیوں کو فیصل آباد سے لانے کی اجازت مانگ لی ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی مزید سماعت سولہ فروری تک ملتوی کردی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ نےاپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
جائے وقوعہ پر موجود ملزمہ کی آٹھ اور تیرہ سالہ بیٹیاں عینی شاہدین ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے گزشتہ سال دس دسمبر کو اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا تھا۔
کیس میں مرکزی ملزمہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،