اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا ،راجہ پرویز اشرف

انیس سو ستتر کے بعد سے آج تک پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں بنی۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں کہ

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا۔ ہم استعفے لینے آئے ہیں دینے نہیں۔

پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ

پیپلز پارٹی کیخلاف ہائبرڈ وار شروع کی گئی۔ پیپلز پارٹی کو کمزور ثابت کرنے کا تاثر دیا گیا۔

انیس سو ستتر کے بعد سے آج تک پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں بنی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کارکن آج بھی بھٹو کی پارٹی کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی سیاست نہیں سکھا سکتا،گرم و سرد کا پتہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پہل کی اور کہا کہ ہم اپنا میدان کسی کو نہیں دینگے۔

چند دنوں کی بات ہے،تاریخ نے اتنی بڑی خلقت نہیں دیکھی ہو گی جتنی بلاول کیساتھ ہو گی۔

%d bloggers like this: