دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جامعہ کراچی میں اساتذہ کا کلاسز کا بائیکاٹ، نو روز سے تدریسی عمل معطل

آج مطالبات نا مانے تو کل سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل بند رہے گا ۔۔۔

جامعہ کراچی میں اساتذہ کا کلاسز کا بائیکاٹ۔۔۔ نو روز سے تدریسی عمل معطل ہے۔۔۔

پی ایس ایف کراچی ڈویژن کابینہ کے عہدیداران اور طلبہ نےایڈمن بلاک کے باہر احتجاج کیا۔۔۔

سندھ بھر کی جامعات میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔۔۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز کاکہناہےکہ

آج مطالبات نا مانے تو کل سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل بند رہے گا ۔۔۔

سندھ کی سب سے بڑی جامعہ میں نویں روز بھی تدریسی عمل معطل ہیں۔۔۔

اساتذہ و غیر تدریسی عملے کے احتجاج کے باعث انتظامی نظام شدید متاثرہے۔۔۔

اس تمام صورتحال کےباعث جامعہ کراچی میں جاری کلاسز و امتحانات ملتوی کردئیےگئے ہیں۔۔۔

انجمن اساتذہ کاکہناہےکہ جب تک اساتذہ کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تدریسی عمل معطل رہے گا ۔۔۔

فپواسانےاساتذہ کی تضحیک کرنے والے سیکریٹری یونیورسٹیزمرید راہمو کو عہدے سے ہٹانےکامطالبہ کیاہے۔۔۔

فپواسا سندھ نےکہاہےکہ جامعہ کے قوانین کو نہ مان کر جامعات کی خود مختاری پر حملہ کیا گیا ہے۔۔۔

About The Author