محکمہ ایکسائز پنجاب نے رجسٹریشن پر پچانوے فیصد چھوٹ دی ،،تو،، شہریوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کا رجحان بڑھنے لگا،، لاہور میں تیس الیکٹرک گاڑیاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں
ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا مشن،، الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر شہریوں کیلئے ریلیف،، رجسٹریشن پر ٹیکس میں پچانوے فیصد تک رعائت ملے گی
محکمہ ایکسائز پنجاب کے حکام کہتے ہیں رجسٹریشن کے علاوہ ٹوکن ٹیکس میں پچھہتر
فیصد چھوت دی جائے گی،، اس اقدام کا مقصد الیکٹرک گاڑیاں خریدنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
قمرالحسن سجاد، ڈائریکٹڑ ایکسائز، جو گاڑی پانچ لاکھ میں رجسٹرڈ ہو رہی تھی وہ صرف چند ہزار میں ہو رہی ہے
شہریوں نے حکومتی اقدام کو سراہا ہے،، کہتے ہیں الیکٹک گاڑیوں کی خریداری میں اضافے کیلئے اچھا فیصلہ کیا گیا
بہت اچھا اقدام ہے الیکٹرک گاڑیوں کو عام کرنے سے ماحولیاتی آلودگی میں کافی فرق پڑے گا
لاہور میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے چار روز کے دوران تیس گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئیں ہیں، جن کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے کی چھوٹ دی جا چکی ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،