دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور بدستور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں، شہرمیں سموگ کے ساتھ فوگ کا بھی راج

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہے

سموگ کے ساتھ ساتھ فوگ نے بھی لاہور میں ڈیرے ڈال لیے، دو سو چوالیس اے کیو آئی کے ساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہے،

صبح کے اوقات میں دھند کے باعث ٹریفک بھی سست روی کا شکار رہی

لاہور بدستور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں، شہر میں سموگ کے ساتھ فوگ کا بھی راج برقرار ہے

فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی نجی ادارے کے مطابق لاہور دو سو چوالیس ائر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، گلبرگ، شملہ پہاڑی چوک، کوٹ لکھپت، بیڈن روڈ، ماڈل ٹاون اور ڈی ایچ اے فیز ایٹ شہر کے زیادہ آلوده علاقوں میں شامل ہیں

شہری کہتے ہیں سموگ نے مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رکھا ہے،،، حکومت ترجیحی بنیادوں پر سموگ کے خاتمے کےلیے اقدامات اٹھائے
حکومتی اقدامات نا کافی ہیں۔

طبی ماہرین سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک اور گلاسز کے استعمال کی ہدایت کرتے ہیں۔

About The Author