دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کا ایک بار پھرجھگڑا

طلباء تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے پھتراو میں ایک طالبعلم زخمی ہو گیا

لاہور کی جامعہ پنجاب کی مین کینٹین کے سامنے ایک بار پھر طلبہ تنظیموں میں جھگڑا

طلباء تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے پھتراو میں ایک طالبعلم زخمی ہو گیا

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا

پنجاب یونیورسٹی کی مین کینٹین اسوقت میدان جنگ میں تبدیل ہوئے جب دو طلباء تنظیموں کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا جس می ایک طالبعلم زخمی ہو گیا۔

صورتحال کو قابو کرنے کیلئے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن،اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر

پہنچے اور احتجاجی طلباء کو منتشر کر کے حالات کو کنٹرول میں کیا۔

ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق صورتحال قابو میں ہے۔

دو روز قبل بھی طلبہ تنظیم کے کارکنوں کی جاب سے سپورٹس سائنس ڈیپارٹمنٹ میں جھگڑا کیا گیا تھا

About The Author