مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاکستان سپرلیگ7 کے آغاز سے قبل ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان سپرلیگ7میں کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پرامن پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ہو گی۔

لاہور:

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پاکستان سپرلیگ7 کے آغاز سے قبل ٹورنامنٹ میں

شامل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان سپر لیگ7 میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔عثمان بزدار نے کہ

پاکستان سپرلیگ7میں کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پرامن پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ہو گی۔

پاکستان کے عوام کھیل بالخصوص کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔عثمان بزدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ

لاہور میں ہونے والے میچزکیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

میچوں کیلئے سوفیصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

جتنا بڑا ایونٹ ہے اتنے ہی شاندار انتظامات کئے جائیں گے-عثمان بزدار نے مذید کہا کہ

شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پرامن ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا-

%d bloggers like this: