نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فزیکل فٹنس کے جنون نے کراچی کی ایمان فیصل کو پروفیشنل فائٹر بنا دیا

باہمت خاتون اتھلیٹ پہلی مرتبہ مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی مقابلوں میں ان ایکشن آنے کو تیار

فزیکل فٹنس کے جنون نے کراچی کی ایمان فیصل کو پروفیشنل فائٹر بنا دیا

باہمت خاتون اتھلیٹ پہلی مرتبہ مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی مقابلوں میں ان ایکشن آنے کو تیار ہے

کہتی ہیں ابوظہبی میں ہونیوالی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنا ٹارگٹ ہے

لڑکیاں کمزور اور ڈرپوک نہیں بلکہ مردوں کی طرح مضبوط اور نڈر ہوتی ہیں

یہ بات سچ ثابت ہوتی ہے،، قومی مکس مارشل آرٹس فائٹر ایمان فیصل کو دیکھ کر

بلند حوصلہ ویمن اتھلیٹ نے جم تو جسمانی طور پر فٹ رہنے کیلئے جوائن کیا

مگر دیکھتے ہی دیکھتے وہ خطرناک کھیل مکسڈ مارشل آرٹس کی پروفیشنل کھلاڑی بن گئی

ایمان فیصل ابو ظہبی میں ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں چار مرد کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار ہیں،

ایونٹ چوبیس سے اٹھائیس جنوری تک

شیڈول ہے

ایمان فیصل ،،، قومی ایم ایم اے فائٹر،،، "میری کوشش ہے کہ میں ابوثہبی میں میڈل جیتوں ،،، میں نے فٹنس کے لیے جم جوائن کیا لیکن آہستہ آہستہ یو ایف سی فائٹس دیکھ کر شوق3 پیدا ہوا”

ایمان فیصل بطور رول ماڈل دیگر خواتین کو بھی کامبیٹ سپورٹس میں لانے کی خواہاں ہے

ایمان فیصل ،، قومی ایم ایم اے فائٹر ،،، "چاہتی ہوں پاکستان کی خواتین کو کمبیٹ سپورٹس میں لاؤں ان میں کانفیڈنس پیدا کروں جو سیلف ڈیفنس میں بھی مدد کرتاہے”

انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس چمپئن شپ میں ترپن ممالک کے سات ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے، قومی چھ رکنی دستہ بائیس جنوری کو لاہور سے ابوظہبی روانہ ہو گا

About The Author