اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: انارکلی بازار میں زورداردھماکا،بچے سمیت 3افراد جاں بحق،28زخمی

بلوچ نیشنل آرمی نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کی پہلی کارروائی ہے، بم بینک الحبیب کے سامنے نصب کیا گیا تھا۔

لاہور میں لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب زور دار دھماکے میں 9سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق اور28افراد زخمی ہوگئے جبکہ 5زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کی ذمے داری بلوچ نیشنل آرمی نے تسلیم کرلی، بم بینک الحبیب کے سامنے نصب کیا گیاتھا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر کھڑی  متعدد موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امداد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاش او رزخمیوں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایم ایس میو اسپتال کے مطابق اسپتال میں 15زخمی اور ایک لاش لائی گئی ہے۔3شدید زخمیوں کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیاگیا ہے۔

Image

بلوچ نیشنل آرمی نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کی پہلی کارروائی ہے، بم بینک الحبیب کے سامنے نصب کیا گیا تھا۔

پولیس  کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقوں میں  دکانوں کے پاس بم نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا ہے اورتقریباً ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑا ہے۔امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے جمع کرنے شروع کردیے۔

Image

صدر مملکت عارف علوی،وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ،گورنرچوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

%d bloggers like this: