مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے دارالامان کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،سپرنٹنڈنٹ دارالامان صبا زہرا کے ہمراہ

دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بھی کار ثواب ہے ۔

دارالامان میں مقیم خواتین معاشرے کی ستائی ہوئی خواتین ہیں ۔سپرنٹنڈنٹ دارالامان صبا زہرا نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

اس وقت دارلامان میں 4خواتین اور دو بچے مقیم ہیں۔ یہاں پر مقیم خواتین کی ہمہ قسمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

خواتین کو باقاعدگی سے دینی تعلیم بھی دی جا رہی ہے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے الہ آباد چوک پر احساس دیوار کا افتتاح کر دیا۔

احساس دیوار سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں بنائی گئی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کا کہنا تھا کہ احساس دیوار سے نہ صرف غریب لوگوں مستفید ہوں گے بلکہ یہ صدقہ جاریہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مستحق افراد اس احساس دیوار سے اپنی ضرورت کے مطابق

بغیر کسی تصدیق کے سامان اٹھا سکتے ہیں۔

احساس دیوار پر موسم کے مطابق گرم کپڑے،کمبل،جرابیں ،جرسیاں ،جوتے اور دیگر سامان رکھا جائے گا۔

مخیر حضرات بھی احساس دیوار پر ضرورت کا سامان رکھوائیں

اور اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،منیجر صنعت زار نادیہ نواز

سپرنٹنڈنٹ دارالامان صبا زہرا اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال راجن پور کی جانب سے برتھ رجسٹریشن بارے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،منیجر صنعت زار نادیہ نواز،سپرنٹنڈنٹ دارالامان صبا زہرا،مقامی سماجی تنظیموں کے

نمائندگان اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ضلع راجن پور میں لائن ڈیپارٹمنٹ نادرا ،لوکل گورنمنٹ اور الیکشن آفس کے تعاون سے برتھ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کرائیں۔

نادار آفس کی جانب سے بھی ب فارم بنانے کے لئے برتھ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: کوٹ مٹھن شریف

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کی سربراہی میں پولیس کا واپڈا کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔

آپریشن تھانہ کوٹ مٹھن شریف کی حدود میں 04 مختلف بستیوں میں کیا گیا۔

کامیاب آپریشن کے نتیجے میں متعدد غیر قانونی کنڈا کنکشن اور 04 غیر قانونی ٹرانسفارمر اکھاڑ دیئے گئے۔

ترجمان پولیس راجن پور کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کی سربراہی میں تھانہ کوٹ مٹھن شریف پولیس کا واپڈا کے ہمراہ کوٹ مٹھن شریف کے

مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن بستی شیعہ جتوئی ، بستی عاشق جتوئی ، بستی نور محمد جتوئی اور بستی دتل جتوئی کے علاقے شامل ہیں۔

پولیس اور واپڈا کے مشترکہ کامیاب آپریشن کے نتیجے میں متعدد غیر قانونی کنڈا کنکشن اور 04 غیر قانونی نصب شدہ ٹرانسفارمر اکھاڑ دیئے گئے۔

غیر قانونی کنڈا کنکشن اور ٹرانسفارمر کع لگائے ہوئے 05 سال کا عرصہ گزر چکا تھا اور ان 5 سالوں میں حکومت کو 1 کروڑ 26 لاکھ کا نقصان ہوا۔

گرینڈ آپریشن کے دوران راجن پور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے۔

آپریشن میں واپڈا کے ہمراہ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیئے ضلع پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں شامل تھی۔

راجن پور پولیس کی معاونت اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی بدولت آپریشن کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ

راجن پور پولیس دیگر اداروں کے ہمراہ مل کر حکومتی اداروں کے اثاثہ جات کو نقصان پہنچانے والے سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: حاجی پورشریف

تھانہ لال گڑھ پولیس کی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پور کے مطابق ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی سربراہی میں موٹر سائیکل ڈکیٹ گینگز کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن کیا گیا

اورکامیاب کاروائی کے نتیجے میں بدنام زمانہ موٹر سائیکل ڈکیٹ اور سنیچر گینگ کے 2 سرکردہ کارندے گرفتار کر لیئے گئے۔

تھانہ لال گڑھ پولیس کی جانب سے ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والے 3 عدد موٹر سائیکل برآمد کرلیئے گئے

جبکہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو پولیس کو موٹر سائیکل ڈکیتی/رابری اور سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

ملزمان مختلف ڈکیت گینگز کے ارکان کی سہولت کاری میں بھی ملوث ہیں

پولیس کی جانب سے ملزماں محمد اسلم عرف ظفر ولد احمد بخش قوم پرھار اور محمد آصف عرف راجو ولد امیر بخش قوم چانڈیہ کو گرفتار کر کے

مزید قانونی کاروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: محمد پورشریف

راجن پور پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پورکے مطابق پولیس ٹیم تھانہ محمد پورشریف کی کاوشوں سے گمشدہ 2 بچوں کو اطلاع موصول ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر تلاش کر لیا گیا۔

پولیس کو بچوں کے والدین کی جانب سے بچوں کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔جس پر پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرےے ہوئے

محمد اذان بعمر 7 سال اور محمد علی بعمر 9 سال کو تلاش کر کے بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: اکبر خان ملکانی جاگیرداری اور تمنداری کے خاتمے کیلئے لڑتے رہے۔

وسیب کی شناخت اور مکمل حدود پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کا قیام ان کا خواب تھا۔ جب تک صوبہ نہیں بنے گا خاموش نہیں رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی کے چیئرمین اور صوبہ محاذ کے رہنما اکبر خان ملکانی کی قل خوانی کے موقع پر

سرائیکی رہنمائوں عاشق خان بزدار، ظہور دھریجہ، رانا محمد فراز نون، رئوف خان لُنڈ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بسم اللہ کاٹن فیکٹری پل ڈاٹ میں ہونیوالی قل خوانی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نظامت کے فرائض قسور خان بزدار نے سر انجام دیئے۔ اس موقع پر اکبر خان ملکانی کے بڑے صاحبزادے سجاد خان ملکانی کی دستار بندی کرائی گئی۔ اس موقع پر سجاد خان ملکانی نے کہا کہ ہم اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے اور سرائیکستان ہائوس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہوں گے۔

اکبر خان ملکانی کے بھائی سردار محمد افضل خان ملکانی نے اعلان کیا کہ اب پارٹی کی قیادت مرحوم کے صاحبزادے سجاد خان ملکانی کریں گے۔

لوک سانجھ کے صدر عاشق خان بزدار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اکبر خان ملکانی نے پیپلز پارٹی میں ہوتے ہوئے طبقاتی نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی۔ وہ ایک شخص نہیں ایک عہد کا نام تھے۔

سرائیکستان قومی کونسل کے مرکزی صدر و سرائیکستان صوبہ محاذ کے شریک چیئرمین ظہور دھریجہ نے کہا کہ اکبر خان ملکانی نے مزاحمت کی سیاست کی ۔ وہ دلیر اور بہادر سیاستدان تھے۔

میرا اور ان کا اس بات پر اتفاق تھا کہ قوموں کے درمیان عمرانی معاہدہ ہونا چاہئے اور مڈ ٹرم عام انتخابات کی بجائے دستور ساز اسمبلی کے الیکشن ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین ساز ادارے سینٹ نے سرائیکی صوبے کا بل پاس کر دیا ہے۔ اب آئینی طور پر بھی سرائیکی صوبہ سرائیکی وسیب کے لوگوں کا حق ہے۔

ظہور دھریجہ نے کہا کہ سرائیکی قوم سے بنگالیوں والا سلوک بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی پر واضح کرتے ہیں کہ

ہم ان کے مقابلے میں ڈاکٹر شیر افگن نیازی مرحوم کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ سرائیکی صوبے کیلئے لڑتے رہے۔

اسی طرح عثمان خان بزدار کے مقابلہ میں ہمارا آئیڈیل عاشق بزدار ہے جو اپنی ماں دھرتی سے محبت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نام سے وسیب کے ساتھ توہین آمیز سلوک بند ہونا چاہئے کہ سرائیکی قوم کا اپنا وطن، اپنی تہذیب، اپنی ثقافت اور اپنی تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکبر خان ملکانی جدوجہد کا نام تھا ان کی قبر جدوجہد کی علامت بن چکی ہے۔ ظالم حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ مر کر بھی زندہ ہیں۔ رانا محمد فراز نون نے کہا کہ اکبر خان ملکانی ہمارے محسن اور مہربان تھے

اور وہ جب بھی ملتان آتے مجھے ضرور یاد کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبہ سرائیکستان کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

رئوف خان لُنڈ نے کہا کہ آج اکبر خان ملکانی کے وارثان نے فاتحہ خوانی کے اجتماع میں سیاسی تقریریں کروا کر اکبر خان ملکانی کی روح کو خوش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اپنی جاگیروں یا دھن دولت سے بڑا نہیں ہوتا بلکہ وہ سوچ سے بڑا ہوتا ہے۔ اکبر خان ملکانی اپنی سوچ اور اپنی فکر کے حوالے سے بہت بڑا لیڈر تھا۔ ہم ان کی خدمات کو جتنا خراج عقیدت پیش کریں کم ہے۔

سیاسی رہنما ملک رمضان جڑھ نے کہا کہ اکبر خان ملکانی مکمل سیاستدان تھے۔ گو کہ ان کا مسلک بھی تھا مگر وہ مسلک پر یقین نہیں رکھتے تھے وہ مکمل سیاسی رہنما تھے۔ سرائیکستان قومی اتحاد کے مرکزی رہنما شریف خان لاشاری، سید فرحت عباس نقوی، پیر آف سندیلہ شریف خواجہ تاج رسول شاہجمالی

نزیر احمد کٹپال، عنایت اللہ مشرقی، اجمل مسن، مرزا عزیز محمد خان، عاشق خان بزدار، منور خان بزدار، قسور خان بزدار، سردار منظور خان دریشک،سابق ایم پی اے، شبلی خب خیز غوری، بہرام خان بزدار، ماسٹر رسول بخش،

کامریڈ اظہر لنڈ، فیاض خان بزدار، رزاق سالک، جاوید آصف، اصغر گورمانی، ریاض عصمت، شاہد مسعود قیصرانی، مصطفے خادم، اشرف بزدار، تنویر دستی، حسن خان لشاری، منظور ٹھلا، اعظم لشاری، غلام فرید جتوئی، محمد حسین خان لغاری، حافظ اللہ بخش، سید علیم شاہ عبدالحمید جلبانی، علمدار حسین خان چانڈیہ، ملک عبدالواحد، ستار خان پٹھان

فداحسین خان پشہ بھکر، وکیل نادر، حبیب اللہ بزدار، منصور احمد بزدار، ایاز عباس کندانی، پرویز احمد خیرپور، غلام فرید جتوئی ایڈوکیٹ، رانا سجاد، ملک سراج، ملک احسان عمران ارائیں ملک عابد ارائیں، ملک سعید ببر، میاں نور الہی

ملک آصف منہاس، عنصر عباس کھچی، خلیل فریدی، مظہر سعید گوپانگ، محمد ندیم جوکھیو، محمد وسیم جوکھیو سکھر، سرائیکستان خان سیہڑ، عمار یاسر، آصف نزر مریدانی، شہزاد افضل مریدانی، کوڑا خان رستمانی، افضل خان حسنانی، غلام صدیق لنگرانہ، دودا خان میرانی کربلائی، جلیل مہار، درمحمد راوی، عمران لکی،

آفتاب نوازمستوئی، عبدالکریم دریشک، چاند خان دریشک، سچل سرمت بزدار، امجد فاروق بزدر، سانول خان بزدار، حضور بخش خان گلفاد، درمحمد بزدار، فیض اللہ بزدار، مشتاق احمد بزدار، اللہ بچایا جوگیانی، مجید خان بغلانی، محمد دانش، اسامہ سجاد جامپور، طارق شہزاد جام پور، عمر خان بزدار، حاجی غلام شبیر بزدار،

سید مالک اشتر، عبدالحیی خان چانڈیہ، ڈاکٹر احسان چنگوانی، ڈاکٹر جمعہ خان، ملک محمد صدیق موہانہ، سید عامر فرید مشہدی، حاجی عبدالعزیز عمرانی،

ملک سلیم بھٹہ ایڈوکیٹ، سید عمران عظیمی، پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی کے چیف آرگنائزر اکبرخان کھوسہ، پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی طلباء ونگ کے مرکزی صدر انجینئر عبدالہادی خان گاڈی،

پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی کے ڈویژنل صدر ابوالحسن لغاری، خضر عباس ملکانی، صغیر احمدانی سمیت ہزاروں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی سرائیکی شعراء رفیق ساحل، ریاض عصمت، سراج بھٹہ و دیگر نے منظوم نظرانہ عقیدت پیش کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
فاضل پور

کھاد مافیا بے لگام کھاد کی بوری 2400 میں دھڑلے سے بیچنے لگے ۔میڈیا ٹیم جب موقع پر پہنچی تو ہاتھا پائی پر اتر آئے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کسانوں نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ کھاد مافیا 2400 میں کھاد فروخت کر رہا ہے ۔

جب میڈیا ٹیم موقع پر پہنچی تو کھاد مافیا بپھر گئے ۔ کھاد ڈیلر نے میڈیا ٹیم سے ہاتھا پائی کی کیمرے چھیننے کی کوشش بھی کی گئی ۔

اور میڈیا ٹیم سے کہا کہ ہم3000 میں بھی فروخت کریں گے جو کرنا ہے کرلو ۔کسانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ 2400 پر بھی کھاد مشکل سے ملتی ہے

زیادہ بات کرتے ہیں تو دھکے دے کر دوکان سے نکال دیتے ہیں ۔انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوی ہے

کسانوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد کھاد بحران پر قابو پایا جائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جام پور/ راجن پور

جمہوری استحکام کے بغیر قومی ترقی اور عوامی خوشحالی ممکن نہیں حکمرانوں نے اپنی کرسی کو مضبوط کرنے کے لئے اداروں کو کمزور کیا

جس کی وجہ ملک بدستور معروضی حالات کا شکار ھے بدقسمتی سے سیاست کو گالی اور بے ایمانی بنا دیا گیا ھے

کرپشن بے لگام ھو چکی ھے مافیاز نے ملک و قوم کو یرغمال بنا کر رکھا ھے ملک کی معاشی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا گیا قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا گیا ھے

یہ بات موٹیویشنل سپیکر تجزیہ نگار ،ادبی فکری تنظیم "آواز دوست پاکستان ” کے سیکریٹری جنرل مشتاق رضوی نے "ایک جمہوری مباحثہ ” کے دوران گفتگو کرتے ھوئے کیا

ملک کو عدم سیاسی استحکام حالات سے نکالنے کے لئے ترجحیی بنیادوں پر جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے ضرورت ھے ھم ھر

سطح پر جمہوری کلچر کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور قائد ملت سیاستدانوں کےئے رول ماڈل اور مشعل راہ ھیں قائد کے حکم پر قوم نے ووٹ کی طاقت کا ایماندارانہ استعمال کر کے پاکستان حاصل کیا

آ ج بھی ھم ووٹ کے ایماندارانہ استعمال سے اقتدار پرست اور مفادپرست عناصر کا بھر پور احتساب کر سکتے ھیں

اور ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ھیں پوری قوم کو ایک نیا” قومی میثاق جمہوریت” تشکیل دینا چاھئے تاکہ

ملک میں حقیقی جمہوریت کو رائج کیا جاسکے انہوں نے تجویز کیا کہ کرپشن کے سدباب کے لئے سیاستدانوں اور منتخب ممبران اسمبلی کے کردار کو مکمل طور پر آئینی اور پارلیمانی بنانا ھوگا

اراکین اسمبلی کا کام صرف اور صرف قانون سازی کرنا ھے اراکین اسمبلی کے فنڈز اور کوٹے وغیرہ غیر آئینی اور غیر قانونی ھیں

جبکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور میں نظریہء پاکستان کو مقدم رکھیں
"آواز دوست” کے زیر اھتمام جمہوری مباحثہ میں پروفیسر جبار خاں ،

نیک احمد خالد، رانا بختیار ، اویس اقبال،باقر خاں، سلیم اقبال،وقاص رضوی ایڈوکیٹ اور دیگر عوامی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جام پور/ روجھان

روجھان کے عوام کے لیے خوش خبری،روجھان میں غریب عوام کی سہولت کے لیے 16جنوری بروز اتوار کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ھو گا

جس میں ڈسٹرکٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نصراللہ خان تگہ ماہر فزیشن ڈاکٹر اسد اللہ خواجہ چائلڈ اسپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر سعادت فرید روجھان بمقام ٹی بی ھیلتھ کیئر سینٹر روجھان آئیں گےروجھان کی عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ

بروز اتوار صبح 9 بجے تا ایک بجے مریضوں کاچیک اپ کریں گے جس میں لقوہ، مرگی، دماغ کے امراض، ریڑھ کی ہڈی کے مسائل، پٹھوں کے مسائل، ٹی بی بچوں کا پیدائشی طور پر سر کا بڑھ جانا

اور بچوں کے سر میں پانی کا بھر جانا بچوں بڑوں اور ھر قسم کے مریضوں وغیرہ و دیگر امراض کے مریضوں کا چیک اپ اور علاج معالج کریں گے

روجھان اور اس کے گرد و نواح سے تعلق رکھنے والے مزکورہ مرض کے مریض ٹی بی اینڈ بروقت جنرل ھیلتھ کیئر سینٹر نزد کلمہ چوک روجھان تشریف لائیں گے۔

واضح رہے کہ روجھان کے متعدد مریض اس وقت صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

اور انتظار کی زحمت سے بچنے کے لیے اس نمبر 03356012384 پر وقت اور

نمبر لے لیں یہ بات سماجی راھنما مشتاق خاں مزاری نے اپنے اعلامیہ میں بتائی

%d bloggers like this: