مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان شہر میں مزید تین سڑکوں کو دو رویہ کیاجائے گا. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے افسران کے ہمراہ مجوزہ سڑکوں کا جائزہ لیا.

تجاوزات ختم کر کے کشادگی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں. ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ایکسیئن ہائی ویز امجد خان اوردیگر ہمراہ تھے.

اس موقع پر بتایا گیاکہ سمینہ چوک تا مانکہ کینال براستہ جنرل بس سٹینڈ کو دو رویہ کیا جائے گا

جس پر 35کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے اسی طرح سرکٹ ہاوس تا شاہ سکندر روڈ کو دو رویہ کرنے پر 17کروڑ روپے خرچ ہوں گے.

پل پیارے والی تا شیل پمپ روڈ کو بھی دو رویہ کرنے کی تجویز ہے. کمشنر نے پل ڈاٹ تا گدائی ریلوے پھاٹک زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے تعمیراتی کام کابھی جائزہ لیا.

تجاوزات کے خاتمہ سمیت دیگر ہدایات جاری کیں. کمشنر نے وقار کنٹین تا گدائی روڈ اور پل ڈاٹ تا ریلوے پھاٹک زیر تعمیر روڈز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس کیمپ آفس میں منعقد ہوا جس میں آفیسر کلب کا نام

ڈی جی خان جمخانہ کلب میں تبدیل کرنے سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔ڈی جی خان جمخانہ کلب کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کلب کے لوگو کا ڈیزائن فائنل کرنے،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو کلب کا پیٹرن انچیف بنا کر

پہلی ممبر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں انتظامی اور دیگرسرگرمیوں کے معاملات کیلئے بھی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں 36 فعال مرد اور خواتین پر مشتمل کلب

کونسل بنائی جائے گی، 200 تک رکنیت محدود کرنے کے بعد فیس شیڈول میں دو گنا اضافہ کیا جائیگا۔

اجلاس میں کلب کیلئے رجسٹریشن، فارم فیس اور دیگر قواعد و ضوابط طے کیے گئے.کلب کے صدر کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

ڈی جی خان جمخانہ کلب کے ہر سال دسمبر میں انتخابات ہوں گے۔منتخب نئی باڈی ہر سال یکم جنوری سے انتظامات سنبھالے گی۔ڈی جی خان جمخانہ کلب میں سوئمنگ پول اور 24 روم سے زائد کا گیسٹ روم تعمیر کرائیں گے۔

کلب کا دیگر شہروں کے کلب کے ساتھ الحاق ہوگافورٹ منرو میں بھی ڈی جی خان جمخانہ کلب کا ریسٹ ہاؤس بنائیں گے

کلب کے اراکین کو دیگر شہروں کے گیسٹ ہاؤسز میں کم نرخ پر معیاری سہولیات دلائیں گے۔

اجلاس میں احمد حسن رانجھا،عبید الرشید،محمد عدیل،وسیم اختر جتوئی،اللہ بخش کورائی،محمد لطیف پتافی،اقبال ثاقب،ڈاکٹر نجمہ شاہین،شہزاد قدیر،جواد کلیم اللہ،ڈاکٹر ارشاد،خادم حسین اور دیگر شریک تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ سکولز نے ای لائسنس کی تجدید کیلئے پرائیویٹ سکولز مالکان سے کوائف طلب کرلئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازیخان محمد مسعود ندیم نے تمام پرائیویٹ سکولز مالکان سے کہا ہے کہ

پرائیویٹ ایجوکیشن پروائیڈرز رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن (پی ای پی آر آئی ایس)کے تحت جن پرائیویٹ سکولزکے ای لائسنس زائد المعیاد ہو چکے ہیں

اور ان کی توسیع درکار ہیں وہ حکومت پنجاب کی جاری کردہ چیک لسٹ کے مطابق تمام کوائف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس کو فراہم کریں تاکہ

انہیں (پی سی پی آر آئی ایس)کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر کے کسی قانونی پیچیدگی کے بغیر ان کے توسیع شدہ ای لائسنس جاری کئے جا سکیں۔

اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے سی ای اوتعلیم کے دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان ذیشان جاوید نے سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

سول ہسپتال سخی سرور کی نئی عمارت،ریسیکیو سنٹرموضع جیدی روڈ کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔

افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے سخی سرور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے سخی سرور شہر کا پیدل وزٹ کرتے ہوئے شہرمیں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے دربار سخی سرور پر حاضری دیتے ہوئے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد دعا مانگی۔

انہوں نے دربار پر زائرین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔

زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈی جی خان مرزا زاہد اقبال نے محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں بریف کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو سول ہسپتال سخی سرور کی جلد از جلد نئی عمارت کوفعال کرنے اور ریسکیو سینٹر موضع جیدی روڈ کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سخی سرور پر خصوصی توجہ ہے

اور ضلعی انتظامیہ کی جانب مسائل کے حل اور سخی سرور میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کڑی نگرانی کی جار ہی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان کے قبائلی علاقے سہربن ڈونمباڑ تھانہ سوڑہ میں محکمہ ہیلتھ

محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کا مشترکہ کیمپ لگایاگیا۔ جس میں علاج معالجہ کے ساتھ قبائلی لوگوں کے مسائل حل کیے گئے

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام نے بھی سہربن ڈونمباڑ تھانہ سوڑہ میں کھلی کچہری لگاتے

ہوئے قبائلی روایات کے مطابق فرشی نشست بنائی اورلوگوں کے ساتھ بیٹھ کرمسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

قبائلی لوگوں نے سرکاری اداروں کے کیمپس لگوانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ

ڈپٹی کمشنر دیشان جاوید اور پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا. تھانہ سوڑہ سہربن ڈونمباڑ میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں مختلف امراضِ کے سپپشلسٹ ڈاکٹروں نے فری میڈیکل کیمپ میں قبائلی لوگوں کا علاج معالجہ کرتے ہوئے

انکو مفت ادویات فراہم کیں۔ اسی طرح محکمہ زراعت اور محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے بھی کیمپس لگائے گئے۔

جس میں محکمہ زراعت اور محکمہ لائیو اسٹاک کے میڈیکل کیمپس میں جانوروں کے علاج کے ساتھ ادویات فراہم کی گئیں ۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر سہربن ڈونمباڑ تمن بزدار میں فری میڈیکل کیمپس لگائے اور مختلف محکموں کے

افسران کے ہمراہ کھلی کچہری لگائی تاکہ قبائلی لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جائیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں

630لٹرملاوٹی دودھ،800 ساشے گٹکا تلف،

جنرل سٹور،ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،پکوان یونٹ،چکن شاپ سمیت235فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر2لاکھ 11ہزارروپے کے جرمانے عائد،182شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 11جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور

اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دی جی خان میں ناقص صفائی کے انتظامات پر کریانہ سٹور کو 5ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اور20لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھتے ہوئے

مظفرگڑھ،رنگ پور،کوٹ ادو،علی پور میں ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔410لیٹر ملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر تلف،76ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیئے گئے۔

جدید لیکٹواسکین مشین سے چیکنگ کے دوران دودھ میں قدرتی فیٹ اورایل آر انتہائی کم پائی گئی۔

قوانین کے مطابق دودھ میں پانی سمیت کسی بھی پاؤڈر یاکیمیکل کی ملاوٹ جرم ہے۔عوام دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کیلئے 200ملی لیٹرکا سیمپل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے

دفتر لائیں۔دودھ کے معیار میں کمی یا ملاوٹ کرنیوالے صحت دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو

ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔عوام خوراک سے متعلق شکایات فیس بک، موبائل اپلیکیشن یا ٹال فری نمبر 080080500 پر اندراج کروائیں۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹور،جنرل سٹور اور چکن شاپ کوغیر معیاری اور ناقص اجزاء پائے جانے پر 21ہزار500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی لیہ میں کریانہ سٹور،ہوٹل اور ملک کولیکشن سنٹرکی چیکنگ پر انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر18ہزار 500روپے جرمانہ کردیا گیا۔

اسی طرح سے بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ناقص خوراک، ملاوٹی اشیاء کو جڑ سے اکھاڑنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےپنجاب فوڈ اتھارٹی نے پکوان سنٹر،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ، بیکری کی چیکنگ کرتے ہوئے 30ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

اسی طرح سےبہاولنگر میں کریانہ سٹور کو ناقص خوراک کی فروخت پر پر 5ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی پان شاپ،ملک شاپ اور بیکری یونٹ کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر 55ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اور 200لٹر ملاوٹی دودھ اور 800ساشے ممنوعہ گٹکا پائے جانے پر موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔معیاری خوراک پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کی انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب کے سلوگن ڈیرہ پھولوں کا سہرا کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹن کارپوریشن ذیشان جاوید شہر کو بلاکس میں تقسیم کرکے میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں،

ان کی کاوشوں سے سینٹری عملہ نے بلاک 36کو چمکا دیا،صفائی وستھرائی، ملبہ اٹھانے
کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس بھی بحال کر دی گئیں،گلی محلوں کی نالیوں اور سیوریج لائنوں کی خصوصی صفائی کرکے ملبہ بھی اٹھا لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے افسران کے ہمراہ بلاک36،ٹی اور او بلاک کا دورہ کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک محمد رمضان،

سی او ساجد ریاض اور متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویدنے شہریوں سے گفتگو کی اورصفائی بارے معلومات بھی لیں۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب کے ڈیرہ پھولوں کا سہرا سلوگن کو حقیقت کا روپ دیں گے،شہری صفائی و ستھرائی بارے آگاہ کریں،ان کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہوں گا،انہوں نے کہا کہ

شہر کو بلاکس میں تقسیم کرکے تمام مسائل حل کئے جائیں گے،عوامی ریلیف کیلئے وہ خود اور افسران کوشاں ہیں،ہر بلاک کے رہائشیوں پر مشتمل کمیٹیاں بناکر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،

شہری ایشوز کی نشاندہی کریں،عملہ خدمت کیلئے حاضر ہوگا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اچھے کام کی تعریف کی جائے تو کارکردگی بہتر ہوتی ہے،پبلک سروسز ڈلیوری میں بہتری کا عمل جاری رکھا جائے گا

میونسپل سروسز میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،روٹین ورک سے ہٹ کر صفائی و ستھرائی کا کام کررہے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے قریبی بلاکس ٹی،

او اور قادریہ چوک کا بھی دورہ کیا اورملبے کو فوری اٹھانے اور نالوں پر سلیپس رکھنے کے احکامات بھی دئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ صفائی و ستھرائی سسٹم کی نگرانی جاری رکھی جائے گی،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے معاملات میں بہتری لانے بارے افسران کو ہدایات بھی دیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن نے کہا کہ 73ویں پنجاب گیمز میں شرکت کیلئے ٹرائلز کا آغ از کردیا گیا ہے۔

سپورٹس کمپلیکس،شاہین فٹ بال گراؤنڈ اور آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے.

ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ایسے مرد اور خواتین کھلاڑی جو کبھی بھی کسی محکمہ کی طرف سے نہ کھیلے ہوں ٹرائلز کے اہل ہیں۔

ڈی ایس او نے بتایا کہ پہلے روز بیڈ منٹن، ہاکی، فٹبال بال اور دیگر کھیلوں کے ٹرائلز ہوئے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسرنے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وہ کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کریں گے جنہوں نے کسی بھی محکمہ کی طرف سے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ نہ لیا ہو

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

"ڈیرہ غازیخان کھلی کچہری”

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے آۓ ہوۓ ساٸلین کے براہ راست مساٸل سنے۔

جہاں پر محتلف ساٸلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوۓ۔

جس میں ساٸلین نے ڈی پی او کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام ساٸیلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کۓ۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور چیک تقسیم۔

تفصیلات کے مطابق جانفشانی،ایمانداری اور اچھی کارکردگی کا

مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں میں ڈی پی او محمد علی وسیم نے تعریفی سرٹیفکیٹ اور چیک تقسیم کیا۔

اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کرنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے پولیس آفیسران کو ہدایت کی کہ

تمام پولیس اہلکاران اپنے فراٸض ایمانداری،دیانت داری اور جانفشانی سے ادا کریں مزید کہا کہ چیک پوسٹوں اور ناکوں پر تعینات اہلکاران اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر سر انجام دیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پولیس لائنز میں سالانہ فائرنگ پریکٹس سیشن جاری۔ ڈی پی او محمد علی وسیم

ضلع پولیس کے جوانوں کے بعد اب ایلیٹ فورس کے جوانوں کی تربیت اور پریکٹس جاری ہے۔ڈی پی او۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے فائرنگ سیشن کا معائنہ کیا۔

فائرنگ سیشن کا مقصد جوانوں اور آفیسرز کو اسلحہ ہینڈلنگ کی تربیت دینا ہے۔ ڈی پی او

ٹریننگ کے بعد اسلحہ فائرنگ پریکٹس ضروری ہے۔ ڈی پی او

کانسٹیبل سے لیکر آفیسرز رینک تک سب اہلکاران فائرنگ پریکٹس کا سیشن کرتے ہیں۔ڈی پی او محمد علی وسیم۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا احساس راشن پروگرام پر فوکس

تحریر:

محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈی جی خان

ہر انسان کی بنیادی ضرورت خوراک،صحت اور گھر کی چھت رہی ہے جس کی خاطر وہ اپنی پوری زندگی تگ و دو میں لگا رہتا ہے

خاندان کی کفالت کیلئے گھر کا سربراہ موسم کی شدت برداشت کرتے ہوئے گھر کے دیگر مکینوں کو گھر کی چھت کے اندر بہتر خوراک فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش میں دن رات مصروف رہتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے غریب عوام کی کفالت کی ذمہ داری لی۔نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم متعارف کراکر کم قیمت اور آسان طریقہ کار کے تحت گھر کے خواب کی تکمیل کا آغاز کیا

دیگر شہروں میں مزدوری اور دیگر معاملات کے سلسلے میں جانے والوں کو بھی رہائش اور خوراک فراہم کرنے کی ذمہ داری لی۔پناہ گاہ کے ساتھ لنگر خانے قائم کئے گئے ہیں۔

صحت کارڈ کے ذریعے ہر شہری کو دس لاکھ روپے سے زائد کا علاج معالجہ مفت فراہم کیا جارہا ہے۔

بزرگ افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت دو ہزار روپے مالی امداد دی جارہی ہے۔

کورونا کے علاوہ حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے جس کے تدارک کے لئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے احساس کفالت رعایت پروگرام کا تین نومبر 2021 سے آغاز کیا ہے

جس کے تحت ملک کی 53 فیصد آبادی یعنی دو کروڑ خاندان کے 13 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے احساس راشن رعایت پروگرام کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 120 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ابتک پنجاب،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان،آزاد جموں و کشمیر کی صوبائی حکومتیں احساس راشن رعایت پروگرام میں شامل ہوچکی ہیں۔

حکومت کے احساس راشن رعایت پروگرام کے معاشی ریلیف پیکج کے تحت رجسٹرڈ خاندان کی طرف سے آٹا،دال،گھی اور خوردنی آئل کی خریداری پر حکومت کی طرف سے رعایت ملے گی اگر اشیاء کا بل 3210 روپے بنتا ہے

تو صارف کو اس پروگرام کے تحت صرف 2240 روپے دینے پڑیں گے۔حکومت صارف کے ساتھ رجسٹرڈ دکاندار کو بھی مقررہ نرخ کے ساتھ منافع بھی دے گی

فخر کوہ سلیمان وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق

غریب عوام پر دست شفقت رکھا۔ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر پناہ گاہ کے ساتھ ضلعی سطح تک دائرہ بڑھایا جارہا ہے۔

ہسپتالوں کے ساتھ اہم مقامات پر پناہ گاہیں اور لنگر خانے فنکشنل کئے گئے۔وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں

احساس راشن رعایت پروگرام کو جلد عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔پچاس ہزار سے کم آمدنی کے حامل خاندان کو مقرر کردہ کریانہ سٹور سے آٹا، دال،گھی،خوردنی آئل اور دیگر اشیاء پر ماہانہ ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی

اور دکانداروں کو بھی مقررہ نرخ کے علاوہ حکومت بھی منافع دے گی جس کیلئے حکومت پنجاب نے 40 ارب روپے مختص کردئیے ہیں۔

ہر یونین کونسل میں بیس بیس دکانوں کو احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کیا جارہا ہے۔

دکاندار کو اپنے نام پر رجسٹرڈ موبائل نمبر سے متعلقہ ایپ پر رجسٹرڈ کرنا ہوگا اور نیشنل بنک میں اکاؤنٹ کی بھی ضرورت ہوگی

جس کیلئے نیشنل بنک افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں بے سہارا لوگوں کی خدمت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

راجنپور اور لیہ اضلاع کے دوروں پر انہوں نے ضرورت محسوس کرتے ہوئے ہسپتالوں میں لنگر خانے قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر کے کہنے پر راجنپور کی مخیر شخصیت خواجہ نوید ایاز نے لنگر خانہ کے ساتھ ضلعی صدر ہسپتال میں دسترخوان کا اہتمام کرنے کا خوش دلی سے اعلان کیا۔

احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت ہر یونین کونسل میں بیس بیس دکانوں کو رجسٹرڈ کیا جائیگا۔پچاس ہزار سے کم آمدنی والے خاندان کو ترجیح دی جائے گی

خاندان کا کوئی بھی اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8171 پر ایس ایم ایس کرکے احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کراسکتا ہے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے احساس راشن رعایت پروگرام کے ساتھ سہولت بازاروں اور عام مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ڈویژن بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فعال کردیا ہے۔

چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ہر ماہ تاجر تنظیموں کے ساتھ ملکر اشیاء خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین کریں

اور یکم سے نئے نرخ پر عملدرآمد ہونا چاہیے غریب عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی پر بھی نظر رکھیں۔

اختیارات کے ناجائز استعمال،کارباری تنظیموں کو ناجائز تنگ کرنے اور فرائض میں عدم دلچسپی پر اختیارات واپس لینے کے ساتھ مجسٹریٹ کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اشیائے خورد نوش کے ساتھ کاشتکاروں کے مفادات کا بھی خیال رکھا جائے

کنٹرول نرخ پر کھاد کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے۔دیگر صوبوں میں کھاد کی

غیر قانونی ترسیل کو روکا جائے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے بھی سوشل ویلفئیر،اسسٹنٹ کمشنرز اور نیشنل بنک آفیسرز کو فعال کردار ادا کرکے ٹارگٹ دکانوں کو احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

رجسٹرڈ دکان پر ایک ہی کلرسکیم اور سائز کے پینا فلیکس آویزاں ہوں گے۔موبائل ایپ پر رجسٹریشن کے بعد متعلقہ نیشنل بنک کا عملہ دکاندار سے رابطہ کرکے بنک اکاؤنٹ بنائے گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

سردار احمد علی دریشک نے خطہ کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر بات چیت کی۔کمشنر نے کہا کہ

موجودہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لارہی ہے

منصوبوں میں میٹریل کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹرینز کے ساتھ ملکر خطہ کی ترقی اور عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر 73ویں پنجاب گیمز کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں بھی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن کی زیر صدارت چاروں اضلاع کے سپورٹس ا فسران، کھیلوں کی تنظیموں، مختلف گیمز کے 31سیکرٹریز اور متعلقہ افراد کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈویژن کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے انتظامات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا. ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے ہدایت کی کہ

ٹرائلز میں محکمانہ کھلاڑی اور ڈویژن کے باہر کے افراد شریک نہیں ہوں گے. منتخب ہونے والے کھلاڑی لاہو رمیں منعقد ہونے والے پنجاب گیمز میں ڈویژن کی نمائندگی کریں گے.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بتایاکہ منتخب کھلاڑیوں کو ٹرانسپورٹ اور قیام و طعام کے اخراجات کے علاوہ مکمل ٹریک سوٹ بھی دیئے جائیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسرڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت یونیورسٹی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کااجلاس منعقد ہوا

جس میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد مدثر مقبول،فیکلٹی آف ایگریکلچر سے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، فیکلٹی آف سائنسز سے پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم اختر،فیکلٹی آف آرٹس سے پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خان کے علاوہ سنڈیکیٹ کے

نامزد نمائندگان پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چودھری بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اورپروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزداراسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور شریک ہوئے۔

سیکرٹری کے فرائض رجسٹراریونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے سر انجام دیئے۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبہ جات اور تدریسی و انتظامی امور کا جائزہ لیاگیا

اور بورڈ کے ضوابط کی منظوری دی گئی اجلاس میں مختلف تدریسی شعبہ جات میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کی کلاسز کے آغاز کی منظوری دی گئی،

جن میں فزکس، باٹنی، اردو، اکنامکس،ہسٹری، زوآلوجی، ہارٹیکلچر، اور علم التعلیم شامل ہیں۔

علاوہ ازیں شعبہ انگریزی، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس اور زوآلوجی کے ایم فل سٹوڈنٹس کے سپروائزرز کی توثیق اور تحقیقی کام کے ابتدائیے کی منظوری دینے

سمیت بیرونی ممتحن کا تقرر کیاگیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں جام پور کے نامور شاعر محمد سلیم طارق سمعی کے شعری مجموعے”عشق سمندر” کی تقریب رونمائی منعقدہوئی

جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید تھے جبکہ صدارت نامور شاعرودانشور عزیز شاھد نے کی”عشق سمندر”کی تقریب رونمائی میں اظہار خیال کرتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ادبی محافل کا انعقاد وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے،شعراء،ادیب اور دانشور ہمارے رہنما ہیں اور ادبی محافل ان کیلئے بارش کا پہلا

قطرہ ہیں، ضلعی انتظامیہ ادیبوں،شعراء کیلئے ریویو کمیٹی قائم کررہی ہے جس میں ہر شاعر اور مصنف کی کتاب کا جائزہ لیا جائے گا

اور پھر اس تحریر اور شاعری کی تقریب رونمائی کی بھی ذمہ دار ہوگی،اس طرح کی تقریبات سے ادبی محافل کو پرموٹ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے ناصرف ہمارا ادب پروان چڑھے گا

بلکہ ہمارے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی،ہم مستقل طور پر اس سلسلہ کو جاری رکھیں گے۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے نامور شاعر و ادیب عزیز شاہد نے کہا کہ ادب کے حوالے سے جامپور امیرشہرہے جس کی محمد سلیم طارق سمعی زندہ و جاوید مثال ہیں، انہیں ادب کے فروغ کو چار چاند لگانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب نے کہا کہ شاعری میں لوازمات کی ضرورت نہیں ہوتی،محمد سلیم طارق سمعی جامپور کے تخلیق کاروں کی سرزمین کے حقیقی شاعر ہیں

عشق سمندر شاعری کا ایک گلدستہ ہے جس نے ادبی جمود میں ارتعاش پیدا کیا ہے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ

محمد سلیم طارق سمعی محبت کے گیتوں کے شاعر ہیں،انہوں نے شاعری میں کلاسیکل روایت کو برقرار رکھ کر تفکرات کی شعری اسلوب کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

پروفیسراشکر فاروقی نے کہا کہ محمد سلیم طارق سمعی شاعری میں تروتاز ہیں،انکی شاعری دھرتی سے محبت پر مبنی ہے۔

عشق سمندر کے تخلیق کار محمد سلیم طارق سمعی نے کہا کہ میری شاعری میری دادی ماں کی مرہون منت ہے،میری خواہش ہے کہ میری شاعری ملک و قوم کے ہر فرد کی قوت گویائی کو پروان چڑھانے کا باعث بنے۔

کالم نگار اور مصنف مظہر علی لاشاری نے کہا کہ محمد سلیم طارق سمعی نے جام پور میں درویش بن کر ادبی عشق میں اپنا نام پیدا کیا ہے،جدید دور میں جمود کو توڑتے ہوئے

ادبی محافل کا زندہ ہونا قابل فخر ہے۔محبوب جھنگوی،ڈاکٹر صابرہ شاہین، ایمن کائنات، یوسف جام پوری اور روشنا بی بی نے کہا کہ

محمد سلیم طارق سمعی نے عشق سمندر میں الفاظ کو رعنائیت بخشی ہے.ان کا عشق سمندر کے ہر حرف و لفظ سے محبت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

عشق سمندر کی تقریب رونمائی میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل محسن نثار، ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر ہما مہدی لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹرز طفیل نعیم اللہ،محمد جنید جتوئی،

انفارمیشن آفیسر خالد رسول سمیت شعراء،ادیبوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں تلاوت محمد صبح صادق، نعت مزمل حنیف اور ملی نغمہ زاہد قریشی نے پیش کیا۔

%d bloggers like this: