دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت شہرمیں 18 ترقیاتی منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے،مرتضی وہاب

سڑکوں کی استرکاری کا کام شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن عدالتی حکم امتناعی آڑے آرہے ہیں

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہر میں 18 ترقیاتی منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے ۔۔

سڑکوں کی استرکاری کا کام شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن عدالتی حکم امتناعی آڑے آرہے ہیں ۔۔
سندھ حکومت نے شون سرکل سے بلاول ہاؤس چورنگی تک سڑک کی بحالی اور بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کی از سر نو تعمیر کے منصوبہ شروع کر دیا

ایڈمینسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت فوڈ اسٹریٹ کے اطراف کے چار بڑے پارکس کو ازسرنو بحال کیا جائے گا

جبکہ شون سرکل سے لیکر بلاول ہاؤس چورنگی، فٹ پاتھ، سڑک کو بھی نئے سرے سے ڈیزائن کیا جائے گا

مرتضی وہاب ، ایڈمینسٹریٹر کراچی
(کراچی میں 18منصوبوں پر کام شروع کیاجارہاہے)

ایک سوال کے جواب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ اکتیس جنوری کو کراچی میں 250ڈیزل ہائبرڈ بسیں آجائیں گی

ایدھی اورنج لائن میٹرو منصوبےکےلیے مارچ میں بسیں آجائیں گی

مرتضی وہاب ، ایڈمینسٹریٹر کراچی

سندھ سے کھاد کی افغانستان اسمگلنگ کے معاملے پر مرتضی وہاب کہا کہ

خسرو بختیار شاید پاکستان کے جغرافیہ سے واقف نہیں ہیں ۔۔

سندھ کی سرحد افٹانستان کے باڈر سے نہیں ملتی ۔۔ اسمگلنگ کو روکنا وفاق کے ماتحت اداروں کا کام ہے

About The Author