بلاول بھٹو کے لاہور میں ڈیرے،، کہتے ہیں مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا
اب عمران خان کی سرکار ایک دن کے لئے بھی برداشت نہیں۔۔۔
بلاول ہاوس لاہور میں چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیرصدارت پی پی پی بلوچستان اور سندھ کے ایگزیکٹوز کا الگ الگ اجلاس ہوا
عہدیداروں نے دونوں صوبوں کی سیاسی صورت حال اور ستائیس فروری کے لانگ مارچ سے متعلق بھی بریفنگ دی،، بلاول بھٹو نے گفتگو میں کہا کہ
لانگ مارچ سے قبل کسان مارچ اور پارلیمنٹ میں مؤثر احتجاج کا ٹریلر حکومت کے لئے ایک اہم سبق ہو گا
ستائیس فروری کو ملک بھر سے عوام نکلیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں
چیئرمین پیپلزپارٹی نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت کیخلاف ایک زبردست تحریک اس وقت تک چلے گی
جب تک ملک میں نئے الیکشن نہیں ہوتے،، چیئرمین پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر بھی گئے
جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،