دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

اجلاس میں مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کرنے اور حکومت مخالف حکمت عملی کے حوالے سے غور کیا گیا۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کرنے اور حکومت مخالف حکمت عملی کے حوالے سے غور کیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی اور اگلے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی درخواستیں طلب کر لیں

پیپلزپارٹی کی سی ای سی اور فیڈرل کونسل کا اجلاس چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں ہوا۔

اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر بھی پریشانی کا اظہار کیا

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی پارلیمینٹرنز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ

اسوقت آپس کے اختلافات ختم کرنے کا وقت ہے،، عوامی مسائل پر توجہ دینا

ضروری ہے
شازیہ مری ،،، (جو بھی اس حکومت کے خاتمے میں ہمارا ساتھ دینا چاہے،، وہ قوم کا محسن ہو گا)

پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر رہے ہیں

فیصل کریم کنڈی ،، (فیصلہ کیا گیا ہے کہ جنرل انتخابات کے حوالے سے بھی ابھی سے درخواستیں طلب کریں گے)

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنا نیا منشور بنا رہی ہے جس جلد شئیر کیا جائے گا

یہ بھی کہا کہ فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کیس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحریک انصاف ،، پوری پارٹی ہی کرپٹ ہے

About The Author