دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پروین رحمان قتل کیس: سندھ ہائی کورٹ کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

سندھ ہائی کورٹ میں عمران سواتی اور رحیم سواتی نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت ہوئی

پروین رحمان قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے دو مجرموں کی سزا کے

خلاف اپیل سماعت کے لئے منظورکرلی

سندھ ہائی کورٹ میں عمران سواتی اور رحیم سواتی نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم عمران سواتی کو صرف سات سال کی سزا ہوئی ہے،، جو وہ مکمل کرچکا ہے۔

اس پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا اگر ایسا ہے

تو جیل حکام ضابطے کی کارروائی خود مکمل کرسکتے ہیں۔

عدالت نے اپیلیں سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے کیس کے پولیس پیپرز کی تیاری کا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رحیم سواتی،ایاز سواتی

امجد حسین اور احمد عرف پپو کشمیری کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

About The Author