لاہور:گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے کے دعوی پر سماعت جاری
ایڈیشنل سیشن جج خان محمود کیس پر سماعت کر رہے ہیں
گلوکار علی ظفر کی جانب سے علی رضا کاظم سنئیر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ جرع کررہے ہیں
کیا آپ بتا آسکتی ہیں کہ آپ نے رہائشی کے لئے کینیڈا کا ہی کیوں انتخاب کیا ، وکیل
یہ میرا اور میری فیملی کا مشترکہ فیصلہ تھا، میشا شفیع
آپ کے سابقہ مینجر کا نام تھا،وکیل علی ظفر
میرے سابق مینجر کا نام فہد الرحمن تھا،میشا شفیع
کیا آپ نے اپنے مینجر کے خلاف اپنے پیسے کو لینے کے کیس کیا،وکیل علی ظفر
ہم نے اس سے پیسے نکلوا لئے تھے،میشاشفیع
آپ کے سابق مینجر نے آپ کے خلاف بلیک میل کرنے کا الزام لگایا تھا، وکیل علی ظفر
جی بالکل ایسا ہے ،میشا شفیع
کیا آپ اس بات کو مانتی ہیں آپ نے اپنے سابق مینجر کو بلیک میل کیا تھا، وکیل علی ظفر
بالکل بھی نہیں میں نے ایسا ہرگز نہیں کیا، میشا شفیع
کیا آپ ثابت کر سکتی ہیں کے آپ کے مینجر نے آپ ساتھ دھوکا کیا اور پیسے لیکر فرار ہو گیا، وکیل علی ظفر
اس بات کے گواہ موقع پر موجود لوگ ہیں اور میں اپنے پیسے لینے کے لئے اس سے رابطہ کیا جو کہ ہرگز بلیک میل نہیں ہے ۔ وکیل علی ظفر
کیا اپکو پتہ کے آپ کے مینجر کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ آپ اسکو بلیک میل کرتی تھی، وکیل علی ظفر
اس پر میں کوئی جواب نہیں دینا چاہوں گی مجھے نہیں معلوم اس کے پاس کیا ہے اور کیا نہیں میشا شفیع
کیا آپ نے اپنے مینجر کے خلاف کوئی کارروائی عمل لائی، وکیل علی ظفر
نہیں میں نے اپنے مینجر کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی، میشا شفیع
آپ کے مینجر نے پوسٹ کیا کہ آپ نے انکو شو شروع ہونے سے پانج منٹ پہلے سٹیج پر جانے سے منع کردیا، وکیل علی ظفر
بالکل بھی ایسا نہیں شو اپنے مقرر کردہ وقت پر منعقد ہوا تھا اور میری پرفامنس بہت شاندار تھی، میشا شفیع
آپ کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہے ،وکیل علی ظفر
جی بالکل جب شو اپنے مقرر وقت پر ہوا اور وہاں پر ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے۔ میشا شفیع
کیا آپ اپنے نے اپنے مینجر کی پوسٹ کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کیا ، وکیل علی ظفر
میں نے ضروری نہیں سمجھا کہ میں خود سے بنائے گئے کسی بھی الزام کا جواب دوں، میشا شفیع
کیا آپ نے تالیہ ایس مراز کے بارے سنا ہے، وکیل علی
جی مجھے سنا ہے اور میں نے تقریبا دو دہائیوں کے بعد اسکے بارے میں سنا ہے ، میشا شفیع
کیا آپ جانتی ہیں انہوں نے آپ پر کیا الزام لگایا تھا، وکیل علی ظفر
جی مجھے پتہ ہے پر میں نے وہ پوسٹ خود سے نہیں پڑھیں ہے، میشا شفیع
تالیہ مراز نے الزام لگایا کہ آپ کا مختلف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کیساتھ غیر مناسب تعلق ہے، وکیل علی ظفر
یہ بالکل درست نہیں ہے میں اسکے الزام کو نہیں مانتی ، میشا شفیع
کیا آپ نے اس پوسٹ کو لوگوں میں آکر ماننے سے انکار کیا، وکیل علی ظفر
میں نے آج تک یہ پوسٹ نہیں پڑھیں بس لوگوں سے سناہے، میشا شفیع
آپ نے تالیہ ایس مرزا کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کیوں نہیں کی۔ وکیل علی ظفر
اگر میں ہر الزام پر قانونی کاروائی کرتی رہوں گی تو اپنی زندگی کام اور بچوں پر توجہ نہیں دے سکوں گی ، میشا شفیع
میرے پاس ہر الزام پر جواب دینے کا وقت نہیں ہے، میشا شفیع
کیا یہ درست ہے بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر دوسرے لوگوں غلط الزامات لگاتے ہیں اور لوگوں کو تنگ کرتے ہیں، وکیل علی ظفر
جی ایسا ہوسکتا ہے، میشا شفیع
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،