نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ اسمبلی:دوہزار اکیس میں اپوزیشن اور حکمراں کے درمیان مڈ بھیڑ جاری رہی

سال 2021 میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج اور شور شرابہ سندھ اسمبلی میں جاری رہا

سندھ اسمبلی میں ۔۔سال دوہزار اکیس ۔۔ میں اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے درمیان مڈ بھیڑ جاری رہی۔

سینٹ انتخابات میں وفاداریاں تبدیل ہوئیں جبکہ احتجاج کے باعث اپوزیشن جماعت کے 7 ارکان کی سیشن میں رکنیت معطل کی گئی۔۔

پہلی بار بجٹ کے دوران وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر تقریر نہیں کر پائے۔۔

سال 2021 میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج اور شور شرابہ سندھ اسمبلی میں جاری رہا

جبکہ اسی سال صوبائی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا اعزاز اپنے نام کیا۔۔

مختلف بلوں اور ترامیم کی تعداد 38 ہے جن میں سب سے اہم بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم ہے جس پر اپوزیشن سراپا احتجاج رہی ۔۔

سینٹ انتخابات کے دوران پارہ اتنا چڑھا کہ لفظی گولہ باری کے بعد گھونسے اور لاتیں چل گئیں۔ تحریک انصاف کے رکن اسلم ابڑو اور شہریار شر نے وفاداری تبدیل کی تھیں۔

پی ٹی آئی ارکان ایوان میں چار پائی لائے اور جمہوریت کا علامتی جنازہ نکالا،،، جس پر اسپیکر نے پی ٹی آئی کے 7 ارکان کی سیشن میں رکنیت معطل کردی۔

پی ٹی آئی معطل ارکان پر اسمبلی داخلے پر بھی پابندی عائد تھی جس پر اسمبلی گیٹ پر پی ٹی آئی ارکان نے سخت احتجاج کیا۔۔

سال 2021 اس لئے بھی منفرد رہا کہ وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر پہلی بار بجٹ سیشن میں تقریر نہیں کر پائے۔

اسی سال قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سیدفرخ شاہ بھی جیل پہنچے جبکہ

اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی دوسری بار بھی نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوئے

سندھ اسمبلی میں 147 قراردادیں، 28 تحریک استحقاق اور 200 تحریک التواء پیش ہوئیں۔۔

About The Author