دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی والوں کو دوہزار اکیس میں سہولیات کے حوالے سے کئی خوشیاں ملیں

تو بیتے سال میں ہونے والے کئی حادثات انہیں دکھی کرگئے۔ گزرے سال کے کچھ اوراق پلٹتے ہیں

کراچی والوں کو دوہزار اکیس میں سہولیات کے حوالے سے کئی خوشیاں ملیں

تو بیتے سال میں ہونے والے کئی حادثات انہیں دکھی کرگئے۔ گزرے سال کے کچھ اوراق پلٹتے ہیں

رخصت ہونے والا سال کراچی کے حوالےسے کئی اعتبار سے اچھا ثابت ہوا۔ 14فروری کو شہر قائد کے

محکمہ فائر بریگیڈ کو 24 سال کے طویل وقفے کے بعد جدید ترین فائر ٹینڈرز مل گئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 50فائرٹینڈرز اور2باؤزر کراچی انتظامیہ کے حوالے کئے گئے

مداحوں کو اسی سال ایک بری خبر ملی جب 2اکتوبرکو کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

انہیں 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔انہیں چھ اکتوبرکو عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا ۔

بیتے سال میں کچھ دلخراش واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔کورنگی کی لگیج فیکٹری میں 27 اگست کو آگ لگنےکا واقعہ سرفہرست ہے

جس نے 16 مزدوروں کی زندگیاں نگل لیں۔14 نومبر کو صدر میں واقع کو آپریٹو مارکیٹ شعلوں کی نذر ہوئی،، توسینکڑوں دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

29اکتوبر کو نارتھ ناظم آباد کے فلنگ اسٹیشن پر ہونے والا پراسرار دھماکا 4افراد کی ہلاکت اوردس سےزائد افراد کے زخمی ہونے کا سبب بنا ۔

سال کے اختتامی ایام 18 اور 24دسمبر کو شیرشاہ اور محمود آباد میں ہونے والے دو پراسرار دھماکے 17افراد کی جان جانے اور درجنوں زخمی ہونے کا سبب بنے۔

25 دسمبر کو کراچی والوں کو جدید گرین لائن بسوں کی صورت میں ٹرنسپورٹ کی سہولت ملی۔

وفاقی حکومت کے تحت مکمل ہونے وا لے بی آر ٹی گرین لائن منصوبے کا آزمائشی آغاز ہوگیا ۔

10 جنوری سے گرین لائن کے تمام اسٹیشن فعال ہوجائیں گے۔وزیراعظم نے 10 نومبر کو منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

About The Author