دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، پنجاب حکومت نے تیاری شروع کر دی

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلی عثمان بزدار متحرک ہو گئے

بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، پنجاب حکومت نے تیاری شروع کر دی

صوبائی وزراء کو بھی ٹاسک دیدیا گیا۔۔۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلی عثمان بزدار متحرک ہو گئے

بلدیاتی انتخابات سے قبل کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وزراء کو نیا ٹاسک مل گیا

ذرائع کے مطابق تمام وزرا کو ارکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، موجودہ و سابق تنظیمی عہدیداران سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

جبکہ وزراء کو اپنے محکموں کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا بھی کہا گیا ہے

دو سے تین ماہ میں پنجاب حکومت کی کارکردگی

ترقیاتی اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو سامنے لایا جائے گا

ذرائع کا کہنا ہے عوامی مفاد کے مزید پروجیکٹ اور عوامی مسائل کو

حل کروانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔۔۔

About The Author