دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صوبائی حکومت نے 1873 کے کینال کمانڈ ایریا رولز تبدیل کرنے کافیصلہ کر لیا

پنجاب کی نہروں میں اضافی پانی کو استعمال میں لانے کیلئے اہم اقدام

پنجاب کی نہروں میں اضافی پانی کو استعمال میں لانے کیلئے اہم اقدام

صوبائی حکومت نے 1873 کے کینال کمانڈ ایریا رولز تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔۔۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا

جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کینال کمانڈ ایریا رولز میں ردوبدل کی اصولی منظوری دے دی

نئے رولز کو کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ میں پیش کیا جائے گا

وزیراعلی عثمان بزدار نے گفتگو میں کہا ایک سو پچاس سالہ پرانے اور فرسودہ قوانین کو بدل کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام متعارف کرایا جا رہا ہے

کینال کمانڈ ایریا ایڈجسٹمنٹ رولز میں ردوبدل سے کاشتکاروں کو بے پناہ ریلیف ملے گا

وزیراعلی پنجاب کے مطابق اضافی پانی کے حصول کیلئے ویب سائٹ پر آن لائن درخواستیں دی جا سکیں گی

پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں پر کارروائی ہو گی۔۔۔

About The Author