خبردار،، ہوشیار،، لاہور میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے ون ویلنگ
تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانا مہنگا پڑے گا۔۔
نیو ائر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کےخلاف چالان کے بجائے حوالات میں بند کرنے کا حکم دے دیا گیا
بغیر سائلنسر موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی
سی ٹی او لاہور کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار وہیکلز کو بھی بند کر دیا جائے گا
مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہوں گے
مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ پر بھی اضافی نفری تعینات ہو گی
سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل بند کر دی جائے گی
والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے وصول کرنے کے بعد موٹر سائیکل
رکشہ، گاڑی کو چھوڑا جائے گا۔۔
یہ بھی پڑھیے
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،
متوازن وفاق اور وسائل پر اختیار کےلئے سرائیکی سرگرم کارکنوں اور طلبہ تنظیموں کی’ سرائیکی صوبہ ریلی کا انعقاد