دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور : خاتون ڈرائیور نے ڈولفن اہلکاروں کو ٹکر مار دی

پولیس نے گاڑی تحویل میں لیکر خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

لاہور میں خاتون ڈرائیور نے ڈولفن اہلکاروں کو ٹکر مار دی

جسکے باعث دو اہلکاز زخمی ہو گئے ،، پولیس نے گاڑی تحویل میں لیکر خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

لاہور کے کتاب چوک میں خاتون ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث غلط ٹرن لینے سے حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو اپتال منقتل کر دیا گیا۔ تھانہ دیفنس بی پولیس نے خاتون اور زیر استعمال کار حراست میں لے لی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کے حکم پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمہ کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ

خاتون بغیر لائسنس کے گاڑی ڈرائیو کر رہی تھی۔

About The Author