مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے تاریخی لاری اڈا پر سہولتوں کا فقدان،مسافر پریشان

مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

لاہور کے تاریخی لاری اڈا پر سہولتوں کا فقدان ،،،، سیورج، سٹریٹ لائٹس، اور بیٹھنے کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

دور دراز کے علاقے میں جانے والے مسافر کہتے ہیں کہ انتظامیہ صفائی کا انتظام کرے،، ہر قسم کی سہولت فراہم کرے

 لاہور کا معروف بادامی باغ بس سٹینڈ جہاں پشاور، کراچی ، کوئٹہ، ملتان، سکھر، حیدرآباد آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے علاقوں کو شہری سفر کرتے ہیں

روزانہ کی بنیاد پر تقریبا پچاس ہزار سے زائد مسافر لاری اڈے کا رخ کرتے ہیں لیکن سہولیات نہ ہونے پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 مسافر

(لاری اڈے پر کوئی سہولت نہٰیں ہر طرف گندگی ہے ،،، لائٹنگ کا کوئی انتظام نہیں ہے )

مسافر کہتے ہیں کہ رات کے اوقات میں سردی کی مناسبت سے کوئی انتظام نہیں ہے ،،، بیٹھنے کی مناسب جگہ نہ ہونے سے سردی میں کھڑے ہوکر گاڑی کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔۔
مسافر

(سردی سے بچنے کےلیے بیٹھنے کی کوئی پراپر جگہ نہیں ہے )

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاری اڈا کا سیورج سسٹم ٹھیک کیا جا رہا ہے ،،، جبکہ تزین و آرائش کا کام بھی جاری ہے،، جو بہت جلد مکمل ہوجائے گا۔

%d bloggers like this: